انٹرنیشنل

روسی صدر کے وارنٹ گرفتاری ، برطانیہ خوشی کے مارے پاگل ، بڑا بیان داغ دیا

عالمی عدالت کی جانب سے روسی صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنا خوش آئند 'یوکرین میں جنگی جرائم کا مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا: برطانیہ

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن) برطانیہ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے عالمی جنگی جرائم عدالت کی جانب سے جاری ہونے والے وارنٹ گرفتاری کا خیرمقدم کرتے ہوے کہا ہے کہ یوکرین میں جنگی جرائم کا مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیوٹن کو یوکرین میں مبینہ جنگی جرائم کا ذمے دار ٹھہرانے کے آئی سی سی کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین میں جنگی جرائم کا مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا، یوکرین میں مبینہ مظالم کی تحقیقات جاری رہنی چاہیے۔

بھارت میں ہندوتوا کا ایک اور انتہا پسندانہ اقدام ‘ تمام مدرسے بند کر دیئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button