کھیل

حسن علی کی بیگ چھین کر بھاگنے کی ویڈیو وائرل، سب حیران رہ گئے

ولیمے کی تقریب میں اسٹیج پر گروپ فوٹو گرافی کے دوران حسن علی مذاق مستیاں کرتے رہے اور وہ اس دوران شاداب کے والد کا بیگ لے کر بھاگے

لاہور (این این آئی) حسن علی کی بیگ چھین کر بھاگنے کی ویڈیو وائرل، سب حیران رہ گئے ‘ قومی کرکٹر شاداب خان کے ولیمے کی تقریب گزشتہ روز ہوئی جس کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوش میڈیا پر شاداب خان کے ولیمے کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ساتھی کرکٹر حسن علی کو مستی مذاق کرتے دیکھا گیا۔

ولیمے کی تقریب میں اسٹیج پر گروپ فوٹو گرافی کے دوران حسن علی مذاق مستیاں کرتے رہے اور وہ اس دوران شاداب کے والد کا بیگ لے کر بھاگے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاداب کے والد نے حسن کو اپنے برابر میں بٹھایا لیکن حسن اس دوران بھی مذاق سے باز نہ آئے اور شاداب کے والد کا بیگ لے کر بھاگنے لگے، بولر کی اس حرکت پر اسٹیج پر موجود لوگ قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے۔ویڈیو سے قبل حسن علی کی دیگر ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں کبھی منفرد انداز میں سلام کرتے اور شاداب کو ماتھے پر بوسہ دیتے دیکھا گیا۔

شاہد آفریدی نے داماد شاہین پر تنقید کیوں کی؟ اندر کی بات سامنے آگئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button