Connect with us

پاکستان

پی ٹی آئی میں بغاوت

شائع شدہ

کو

پی ٹی آئی میں بغاوت

مدر آف پی ٹی آئی (تحریک انصاف کی ماں ) فوزیہ قصوری کا کہنا ہے کہ انہیں عمران خان نے لکھ کر دیا تھا کہ وہ سینیٹ کی امیدوار ہوں گی ،وہ خط اب بھی ان کے پاس موجود ہے اور اگر ان کی کردار کشی کی کوشش کی گئی تو ان کے پاس کہنے کو اور بھی بہت کچھ ہے۔ فوزیہ قصوری ان دنوں پارٹی قیادت سے سخت ناراض ہیں جس کا مظاہرہ مختلف مواقع پر دیکھنے میں آرہا ہے۔ نجی ٹی وی انہوں نے پارٹی قیادت کے حوالے سے کافی کڑوی کسیلی باتیں کہیں اور شکوے شکایات کے انبار بھی لگائے۔ فوزیہ قصوری کا کہنا تھا کہ انہیں اب بھی پی ٹی آئی کے کارکن ماں کا درجہ دیتے ہیں اور بہت سے کارکنوں کی خواہش تھی کہ وہ بنی گالہ جا کر عمران خان سے ملاقات کرتیں لیکن وہ اس لیے بنی گالہ نہیں گئیں کیونکہ وہ نہیں چاہتی تھیں کہ ان کے بارے میں کہا جائے کہ وہ ٹکٹ لینے گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2013 میں عمران خان نے انہیں لکھ کر دیا تھا کہ وہ سینیٹ کی امیدوار ہوں گی لیکن انہوں نے اپنا وعدہ وفا نہیں کیا ’میرے پاس وہ خط اب بھی موجود ہے‘۔ میزبان نے وہ خط دکھانے کی فرمائش کی اور کہا کہ وعدہ وفا نہ کرنا تو سیدھا سیدھا صادق اور امین کا کیس بنتا ہے، جس پر فوزیہ قصوری نے کہا کہ وہ ان چیزوں کیلئے نہیں کھڑی ہوئیں اور نہ ہی کسی کو کچھ دکھانے آئی ہیں ’ اگر مجھے جھٹلایا گیا ، میری کردار کشی کی کوشش کی گئی یا جھوٹے الزامات لگائے گئے تو میرے پاس کہنے کو بہت کچھ ہے‘۔

پاکستان

قیمیت میں کمی

شائع شدہ

کو

قیمیت میں کمی

عالمی مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر کم ہو کر 1223 ڈالر فی اونس ہونے سے فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے کم ہونے کے بعد 59 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 171 روپے کمی کے بعد 50 ہزار 840 ہو گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

انتخابات غیرجانبدارایہ بنائیں

شائع شدہ

کو

انتخابات غیرجانبدارایہ بنائیں

سراج الحق نے کہا نگران حکومت اور الیکشن کمیشن انتخابی عمل کو غیر جانبدار اور شفاف بنائے اگرعوام کا الیکشن پر اعتماد نہ رہا تو ملک میں انتشار اور انارکی کو پھیلنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔ 2018 کا الیکشن فیصلہ کرے گا کہ پاکستان ایک اسلامی ملک رہے گا یا لبرل اور سیکولر پاکستان بنے گا سیکولر ازم کے حامی چاہتے ہیں کہ اسلام کو مسجد تک محدود کردیا جائے اوراس سے پارلیمنٹ میں قانون سازی اور اقتدار کا حق چھین لیا جائے یہ ٹولہ ہمارے نوجوانوں کو اسلام سے بغاوت پر اکسا رہا ہے جس کو مدنظر رکھ کر عوام مستقبل کا فیصلہ کرے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

غیر اخلاقی زبان پر ایکشن

شائع شدہ

کو

غیر اخلاقی زبان پر ایکشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کی جانب سے انتخابی مہم کے دوران امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کے خلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر نوٹس لیتے ہوئے کل ذاتی حیثیت یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق نامناسب اور غیر اخلاقی زبان استعمال کا نوٹس میڈیا میں آنے والی خبروں کی بنیا د پر لیا گیا ہےجس کی سماعت 4 رکنی بینچ کرے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں