Connect with us

انٹرنیشنل

مزید 50 سفارتی عملہ روس بدر

شائع شدہ

کو

مزید 50 سفارتی عملہ روس بدر

روس نے برطانیہ کے مزید 50 سے زائد سفارتی اور ٹیکنیکل اسٹاف کو ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا۔ ترجمان روسی وزارت خارجہ کے مطابق روس نے برطانوی سفارتی عملے کے 50 افراد کم کرنے کے لیے برطانیہ کو ایک ماہ کا وقت دیا ہے۔ روسی روسی ایجنٹ پر کیمیائی حملے کے بعد برطانیہ اور روس کے تعلقات میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے، برطانیہ کی جانب سے روسی سفیر کو ملک بدر کیے جانے کے جوابی اقدام میں روس سے 23 برطانوی سفارت کاروں کو پہلے ہی بیدخل کیا جا چکا ہے۔ برطانیہ میں سابق روسی ایجنٹ پر گیس حملے کے معاملے پر برطانیہ پہلے ہی روس کے 23 سفارتکاروں کو ملک سے نکال چکا ہے جبکہ برطانیہ سے اظہار یکجہتی کے لیے امریکا، یورپی ممالک اور نیٹو بھی 150 سے زائد روسی سفارتکاروں کو بےدخل کرچکے ہیں۔

انٹرنیشنل

اختیارات چھین گئے

شائع شدہ

کو

اختیارات چھین گئے

اسرائیلی وزیراعظم سے پارلیمنٹ نے جنگی اختیارات واپس لے لیے جس کے بعد اب پوری سکیورٹی کونسل جنگ کا فیصلہ کرے گی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کے جنگی اختیارات پھر واپس لے لئے گئے۔ پارلیمنٹ میں اختیار پر نظرثانی اور ترامیم بھی کی گئیں اس حوالے سے پارلیمنٹ میں نئے قانون منظور کئے گئے جس کے تحت اب پوری سکیورٹی کونسل جنگ کا فیصلہ کرے گی۔ اکثریتی ارکان نے نئے وضع کردہ قانون کی حمایت میں ووٹ ڈالے۔ واضح ہو کہ اپریل میں پارلیمنٹ نے وزیراعظم اور وزیر دفاع کو اعلان جنگ کا اختیار دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

تحریک عدم اعتماد

شائع شدہ

کو

تحریک عدم اعتماد

بھارتی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کے مون سون اجلاس کے پہلے روز پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے یاد دہانی کرائی کہ کئی اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہے۔ آپ سے درخواست ہے کہ اسے قبول کرلیا جائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔ پارلیمانی امور کے وزیر کے توجہ دلاؤ نوٹس پر رولنگ دیتے ہوئے لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے کہا کہ تلگو دیشم پارٹی کے سرینواس کی تحریک سب سے پہلے موصول ہوئی تھی اس لیے ان کی تحریک عدم اعتماد کو منظور کرتے ہوئے انہیں تجویز پیش کرنے کی اجازت دے رہی ہوں۔ جمعہ کے روز اس پر بحث کی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

ایک اور ناکامی

شائع شدہ

کو

ایک اور ناکامی

سعودی عرب پرحوثیوں کی طرف سے ایک اورمیزائل حملہ کر دیا گیا جسے اتحادی فوج کی جانب سے ناکام بنا دیا گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آج دوپہرصعدہ کی طرف سے نجران پرمیزائل فائر کیا گیاجسے ناکام بنا دیا گیا۔کرنل ترکئی المالکی کے مطابق میزائل کو نجران پہنچنے سے قبل ہے تباہ کر دیا گیاتھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں