Connect with us

کھیل

کاؤنٹی سے دوری کا مشورہ

شائع شدہ

کو

کاؤنٹی سے دوری کا مشورہ

قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود نے محمد عامر کو ٹی ٹوئنٹی لیگز اور کاؤنٹی سے گریز کا مشورہ دے دیا۔
ایک انٹرویو میں اظہر محمود نے کہاکہ محمد عامر کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنے کے بیان پر میری اور ہیڈکوچ مکی آرتھر کی بات ہوئی ہے، ہم دونوں کو محمد عامر کے ساتھ ہمدردی اور ان کی فکر بھی ہے۔ بولنگ کوچ نے کہا کہ دراصل پابندی کی وجہ سے 5سالہ طویل وقفے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کا موقع ملنے پر پیسر تینوں فارمیٹ میں تسلسل سے میچز کھیلتے رہے، اس دوران کاؤنٹی اور ٹی ٹوئنٹی لیگز میں بھی شریک ہوئے، ابھی عامرکی عمر اتنی ہے کہ مزید کئی سال تک ملک کی نمائندگی کرسکتے ہیں،اپنے کیریئر کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرنے کا حق تو خود ان کو ہی حاصل ہے لیکن میرا مشورہ یہ ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں کمی کے بجائے ٹی ٹوئنٹی لیگز اور کاؤنٹی میچز میں شرکت نہ کرتے ہوئے اپنے جسم اور اعصاب کو آرام دیں۔
اظہر محمود نے کہا کہ پی ایس ایل میں مجموعی طور پر فاسٹ بولنگ کا معیار بہترین تھا،عثمان شنواری نے ایونٹ کے آغاز میں شاندار اسپیل کیے، شاہین شاہ آفریدی نے کم عمری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا،راحت علی کو ٹیسٹ بولرسمجھا جاتا رہا ہے،اس بار ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی وہ مختلف روپ میں نظر آئے، وہاب ریاض پورے ٹورنامنٹ کے دوران اننگز کے آغاز کے ساتھ اختتامی اوورز میں بھی بہترین بولر کا کردار ادا کرتے رہے۔

کھیل

میڈیا ویلیو 3 ارب

شائع شدہ

کو

میڈیا ویلیو 3 ارب

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ایس ایل کی میڈیا ویلیو 3 ارب روپے ہوگئی۔
نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں شامل تمام 6 فرنچائزز کی قدر میں غیر معمولی اضافہ ہوچکا،آئندہ 3ایڈیشن کیلیے بڈنگ کا عمل شروع ہوا تو ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے۔ پی سی بی کی سالانہ جنرل میٹنگ میں چیئرمین نجم سیٹھی نے بتایا کہ پی ایس ایل ایک ورلڈکلاس ایونٹ بن چکی اور دنیا کی کسی بھی بہترین لیگ کا مقابلہ کرسکتی ہے،اس کی میڈیا ویلیو3ارب روپے کے قریب ہوچکی،اثاثوں کے ساتھ تمام 6فرنچائزز کی قدر میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔انھوں نے بتایا کہ پی ایس ایل کے آئندہ 3ایڈیشنز کیلیے بڈنگ کا عمل شروع ہونے والا ہے۔ ایک غیر جانبدار ملٹی نیشنل ادارے کے تجزیے میں گزشتہ تمام ریکارڈ ٹوٹنے کی پیشگوئی پہلے ہی کردی گئی۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ ملک بھر میں گیم ڈیولپمنٹ پروگرام جاری ہیں، ہائی پرفارمنس کیمپس میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچز بھی قومی ٹیم کا بیک اپ تیار کرنے کیلیے بڑی جانفشانی سے کام کررہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

سیریز جیت لی

شائع شدہ

کو

سیریز جیت لی

پاکستان نے 5 میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں زمبابوے کو شکست دے دی ہے ۔ زمبابوے کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 67 رنز بنائے اور پوری ٹیم آئوٹ ہوگئی۔ زمبابوے کی جانب سے چھیبابا 16 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے .
ہیملٹن ماساکاڈزا اور ویلنگٹن ماساکاڈزا نے 10 ، 10 رنز بنائے ۔ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 5 ، جنید خان دو ، عثمان خان ، یاسر شاہ اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ لی۔ پاکستان نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا ۔فخر زمان 43 اور بابر زمان نے 19 رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے ۔ فہیم اشرف کو شاندار کارکردگی دکھانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ زمبابوے کی جانب سے موزاربانی نے واحد پاکستانی وکٹ حاصل کی اور امام الحق کو پاکستانی اننگز کی پہلی گیند پر آئوٹ کر کے میچ میں سنسنی پیدا کرنے کی کوشش کی لیکن فخز زمان اور بابر اعظم نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے ہدف پورا کرلیا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

بیٹنگ کا فیصلہ

شائع شدہ

کو

بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کے خلاف سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس جیتنے کے بعد زمبابوے کے کپتان کا کہنا تھا کہ پہلے دو میچوں میں پاکستان نے بہترین کارکردگی دکھا کر کامیابی حاصل کی لیکن اس میچ میں وہ اپنی بھرپور کوشش کرکے کم بیک کریں گے۔ دوسری جانب پاکستانی کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پہلے دونوں میچز میں کامیابی کے بعد قومی ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور وہ کوشش کریں گے کہ سیریز میں تمام میچز جیت کر کلین سویپ کریں۔ زمبابوے کی جانب سے ٹیم میں تین جبکہ پاکستان نے دو تبدیلیاں کی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں