Connect with us

شوبز

حساس افراد کومشورہ

شائع شدہ

کو

حساس افراد کومشورہ

بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی بہن اور اداکارہ سوہا علی خان نے حساس طبیعت کے مالک افراد کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے افراد کو شوبز انڈسٹری میں نہیں آںا چاہیے۔ سوہا علی خان کے خیال میں اگر کسی حساس دل شخص کا وزن زیادہ ہوا اور وہ اتفاق سے فلم انڈسٹری میں آگیا تو لوگ اس پر ہر وقت تنقید کرکے اسے دل شکن کردیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سوہا علی خان نے ’مس فائسنا 2018‘ کے فائنل راؤنڈ کے دوران سوہا علی خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ بولی وڈ حساس دل اور طبیعت کے مالک افراد کے لیے نہیں، اس لیے وہ ایسے افراد کو شوبز میں نہ آنے کا مشورہ دیں گی۔ 39 سالہ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ حساس طبیعت کے افراد کو ماڈلنگ میں آنے یا نہ آنے کے حوالے سے کچھ نہیں کہیں گی، کیوں کہ وہ اس شعبے کے حوالے سے زیادہ نہیں جانتیں، تاہم وہ انہیں مشورہ ہے کہ وہ بولی وڈ میں نہ آئیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ بولی وڈ میں بھاری بھر کم جسم کی وجہ سے بھی لوگوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، ایسے افراد کے لیے سوشل میڈیا پر ہر وقت کچھ نہ کچھ غلط باتیں کہی جاتی ہیں، جنہیں حساس طبیعت کے مالک افراد پڑھ کر افسردہ ہوسکتے ہیں۔

شوبز

دبنگ خان کا فلمی ساتھ

شائع شدہ

کو

دبنگ خان کا فلمی ساتھ

بالی ووڈ کامیڈین واداکار سنیل گروور اپنے نئے شو ’ دھن دھنا دھن‘ کی کامیابی کے بعد سلمان خان کی ’بھارت‘ میں جلوہ گر ہوں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنیل گروور کو اب بالی ووڈ کے سلطان کی فلم ’بھارت‘ میں کاسٹ کرلیا گیا ہے جہاں وہ سلمان خان کے قریبی دوست کا کردار ادا کریں گے جب کہ ان کا یہ کردار ان کی اب تک کی تمام فلموں سے دلچسپ اور اہم ہوگا۔کپل شرما کی سابقہ گرل فرینڈ اور سنیل گروور کی کریٹو ڈائریکٹر پریتی سوموز نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اداکار کو مبارکباد دی اور کہا کہ انتہائی محنت اور صبر کے ساتھ مثبت سوچ تمہیں اپنی منزل اور مقصد کے قریب لارہی ہے جو تم حاصل کرنا چاہتے ہو۔ سلمان خان کے ساتھ فلم کرنے پر پریتی نے سنیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ داصل تم اب ایک خوش قسمت انسان ہو۔
واضح رہے کہ فلم ’بھارت‘ سلمان خان کی اب تک کی سب سے بڑی بجٹ کی فلم ہوگی جو 2018 میں عید کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

علی ظفر پر الزام غلط فہمی

شائع شدہ

کو

شادی کیلئے "ہاں"

گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے علی ظفر پر الزامات کے بعد اب پاکستان کی معروف اداکارہ ریشم بین الاقوامی شہرت رکھنے والی علی ظفر کے دفاع میں میدان میں آ گئیں ہیں۔

داکارہ ریشم کا کہناتھا کہ علی ظفر بہت سلجھے ہوئے انسان ہیں ان کا پورے کیرئر میں کوئی سکینڈل نہیں آیا ہے ، وہ جس سے محبت کرتے تھے انہوں نے اسی سے شادی کی اور اب ایک اچھی زندگی گزار رہے ہیں اگر کوئی غلط فہمی ہے تو میشا اور علی ظفر کو بات کر کے ختم کرنی چاہیے اور الزامات نہیں لگانے چاہئیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس خبر نے پاکستان میں تہلکہ سا مچا دیاہے جہاں تک میرا خیال ہے اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے، علی فوکسڈ پرسن ہیں وہ اپنے کام سے عشق کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں اتنی شہرت ملی ہے ۔ اگر ایسی کوئی بات ہے تو ہمیشہ ثبوت سامنے لانا چاہیے۔

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

کپڑوں کی دکانداری

شائع شدہ

کو

کپڑوں کی دکانداری

غیرملکی میڈیا کے مطابق سنی لیون ملبوسات ساز برانڈ ’’آر ایس بائے راکی سٹار‘‘ کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر ہو گئیں۔

سنی لیون  نے اشتہاری مہم کے لئے گرمیوں کے تیار ملبوسات پہن کرلاس اینجلس میں عکسبندی بھی مکمل کرلی ،فیشن ڈیزائنر راکی سٹار نے کہا ہے کہ وہ سنی لیون کے ساتھ کام کرنا چاہتے تھے اور سنی لیون ان کی ہمیشہ سے پسندیدہ اداکارہ ہیں اور وہ ایک پیشہ ور آرٹسٹ ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں