شوبز
پولیس پہرہ داربن گئی

بالی وڈ فلموں کی سانولی سلونی اداکارہ نندیتا داس نے کہا ہے کہ فنکارکسی بھی ملک کا ہو جب تک اُسے مشکلات کا سامنا نہیں ہوتا کامیابی نہیں ملتی ۔ایک زمانے میں جب میری فلم ’فراق‘ریلیز ہوئی تو مجھے سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ یہاں تک کہ میرے گھر کے باہر ایک ماہ تک پولیس نے پہرہ دیا۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ میری جن فلموں پر بھارت میں پابندی لگ جاتی ہے اُس کی ڈی وی ڈی پاکستان کے ہر بڑے شہر میں آسانی سے مل جاتی ہے۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ شروع سے ہی کمرشل فلموں میں کام کرنے کے قائل نہیں ہوں، ہمیشہ بامقصد فلموں کو ترجیح دی۔ برصغیر کے عظیم رائٹر سعادت حسن منٹو دونوں ملکوں کے ہیں اسی لیے تو پاکستان اور بھارت میں اُن کی زندگی پر فلم بنائی جارہی ہے میں نے بھی اُن کی زندگی پر فلم بنانے کی کوشش کی ہے جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

شوبز
صائمہ کی "سیلفی"

ہدایتکار سید نور اور صائمہ "سیلفی" بنائیں گے-ذرائع نے بتایا ہے کہ سید نور نے"سیلفی" کے عنوان سے فلم شروع کی ہے جس میں مرکزی کردار تو صائمہ ہی کررہی ہیں لیکن اس کی خاص بات یہ ہے کہ فلم میں اداکارہ کنول نعمان کے بیٹے احمد کو اہم کردار کے لئے کاسٹ کیا گیا ہے جن کے کیرئر کی یہ پہلی فلم ہے-کنول نعمان کا بیٹا بچپن سے ہی مکمل طور پر صحت مند نہیں اور ان کا شمار سپیشل بچوں میں ہوتا ہے لیکن کنول نے انہیں مکمل تعلیم و تربیت کے بعد اس قابل بنایا ہے کہ وہ اب کام کرسکتا ہے-اس بارے میں کنول نعمان کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا اس حوالے سے بہت خوش قسمت ہے کہ اسے زندگی کا پہلا پراجیکٹ ہی سید نور اور صائمہ جیسے لیجنڈ لوگوں کے ساتھ ملا ہے-فلم کی شوٹنگ شباب سٹوڈٍیو میں شروع کردی گئی ہے تاہم اس کے باوجود سید نور نے اپنے اس نئے پراجیکٹ کا اعلان ابھی تک نہیں کیا-
شوبز
توقیر ناصر کو بڑا عہدہ مل گیا

حکومت پنجاب نے اداکار توقیر ناصر کو بورڈ آف گورنرز لاہور آرٹس کونسل کا چیئرمین بنادیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے بعد انہوں نے اپنے نئے عہدے کا چارج بھی سنھبال لیا ہے جس کے بعد انہیں کیپٹن ریٹائرڈ عطا محمد خان نے بریفنگ دی جس میں مختلف امور زیر بحث آئے-یاد رہے کہ اس سے پہلے محمد مالک عارضی طور پر چیئرمین تاہم بورڈ آگ گورنرز کی مدت پوری ہونے کے بعد اب نیا چیئرمین تعیتنات کیا گیا ہے-یاد رہے کہ توقیر ناصر پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے چیئرمین ب ھی رہ چکے ہیں-
شوبز
"شورشرابا"...ایک بار پھر نمائش ملتوی

پروڈیوسر سہیل خان کی فلم" شورشرابا" کی ریلیز ایک بار پھر اچانک ملتوی کردی ہے- سہیل خان نے گزشتہ روز اداکارہ رابی پیرزادہ اور عدنان خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا تھا کہ ان کی فلم 27 اپریل کو ریلیز ہورہی ہے جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں لیکن آج انہوں نے اچانک فلم کی ریلیز ملتوی کردی ہے-اس بارے میں سہیل خان کا کہنا ہے کہ مختلف سینما گھروں کو جو ڈیجیٹل پرنٹ بجھوائے ہیں ان میں سے بعض پرنٹوں میں"تکنیکی خرابی" پیدا ہوگئی ہے جسے دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور اسی وجہ سے فلم کل ریلیز نہیں کی جارہی اور نہ ہی اس کی نئی تاریخ کا فیصلہ کیا گیا ہے-یہ امر قابل ذکر ہے یہ فلم پہلے دن سے تنازعات کا شکار رہی ہےجس کی وجہ سے کئ بار اس کی ریلیز ملتوی کی گئی-
- شوبز21 hours پہلے
شوبز چھوڑنے کی وجہ
- شوبز24 hours پہلے
اب موج مستی ختم
- شوبز23 hours پہلے
عرب ڈانسر خوفزدہ
- پاکستان23 hours پہلے
دہشت گرد قرار
- شوبز22 hours پہلے
میشا شفیع کی حمایت
- شوبز23 hours پہلے
"کون ہے سخت لونڈا؟"
- کھیل23 hours پہلے
شاداب خان کو ٹکا سا جواب
- پاکستان21 hours پہلے
وکٹیں گر نےسے سسٹم کو خطرہ
- انٹرنیشنل21 hours پہلے
جنسی زیادتی پر عمر قید
- انٹرنیشنل4 hours پہلے
اعتکاف کے لئے اہم اعلان
- شوبز2 hours پہلے
"شورشرابا"...ایک بار پھر نمائش ملتوی
- شوبز22 hours پہلے
دل بھر گیا