Connect with us

پاکستان

جرمانہ کی رقم واپس

شائع شدہ

کو

جرمانہ کی رقم واپس

بیرسٹر اعتزاز احسن نے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کے بیٹے کی جانب سے سپریم کورٹ کے لگائے گئے جرمانے کی مد میں ادا کی گئی ان کو رقم واپس کردی۔ خیال رہے کہ اعتزاز احسن کو ایک کیس میں سماعت کے دوران پیش نہ ہونے پر سپریم کورٹ کی جانب سے 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ اعتزاز احسن نے چیف جسٹس کے بیٹے نجم ثاقب کو لکھے گئے ایک خط میں کہا کہ 'آپ کے والد، چیف جسٹس آف پاکستان نے مجھے عدالت میں سماعت کے دوران بتایا تھا کہ آپ نے مجھ پر 9 مارچ 2018 کو کیس کی سماعت میں پیش نہ ہونے پر سپریم کورٹ کی جانب سے لگائے لگے 10 ہزار روپے کے جرمانے کو ادا کیا، یہ آپ کی رحم دلی تھی'۔
انہوں نے کہا کہ 'میں اس جرمانے کو ضروری نہیں سمجھتا تھا کیونکہ میں آپ کے والد کی جانب سے دیئے گئے التوا پر پیش نہیں ہوا تھا اور مجھے یہ جرمانہ بغیر نوٹس کے بھی کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں، آپ کے میری جانب سے ادا کی گئی رقم 10 ہزار روپے کو چیک کے ذریعے واپس کر رہا ہوں'۔

پاکستان

اہم مطالبہ

شائع شدہ

کو

اہم مطالبہ

شہباز شریف نے نواز شریف کو جیل میں استحقاق کے مطابق سہولیات دینے کے لئے نگران وزیراعظم اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب کو خط لکھ دیا۔
صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی جانب س لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 3 مرتبہ وزیراعظم رہنے والے نواز شریف کو جیل میں انکے استحقاق کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں، نواز شریف کو دل کا عارضہ ہے انہیں ذاتی معالج کیطرف سے تواتر کیساتھ طبی معائنے اور ادویات کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ادھر پاکستان مسلم لیگ ن سوات کے منگلور کرکٹ گراونڈ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کریگی۔ منگلور میں جلسے سے ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف خطاب کرینگے، میاں شہباز شریف این اے تھری سے اپنے انتخابی مہم کا آغاز بھی کرینگے، جلسہ گاہ کو ن لیگ کے جھنڈوں اور بینروں سے سجا دیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نا اہل قرار دیدیا

شائع شدہ

کو

نا اہل قرار دیدیا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ہمایوں خان کو نااہل قرار دے دیا۔
سپریم کورٹ میں انتخابی عذداری کی سماعت ہوئی جس کےدوران قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 151خانیوال سے پیپلزپارٹی کے امیداوار ہمایوں خان کو نااہل قرار دے دیا گیا۔ ہمایوں خان کو ہائی کورٹ نے نادہندہ ہونے پر نااہل قرار دیاتھا۔ جسٹس عظمت سعید نے کیس کی سماعت کےدوران ریمارکس دیے کہ ہمایوں خان کےذمے13 لاکھ روپے کے واجبات تھے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ہمایوں خان واجبات کی ادائیگی کے بعد اہل ہو سکتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اہم اجلاس کا انعقاد

شائع شدہ

کو

اہم اجلاس کا انعقاد

وزیر اعظم کی زیرِ صدارت امن و امان سے متعلق کوئٹہ گورنر ہاؤس میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں امن و امان کی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان نے نگراں وزیر اعظم ناصر الملک کو صوبے میں امن و امان کی صورتِ حال اور مستونگ میں بم دھماکے سے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، وزیراعلیٰ علاؤ الدین مری سمیت وزیر داخلہ، کمانڈر سدرن کمانڈ، ایف سی اور آئی جیز نے شرکت کی۔ نگراں وزیر اعظم ناصر الملک نے اس موقع پر ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ امیدواروں اور سیاسی اجتماعات کی حفاظت یقینی بنائی جائے اور انتظامات کے بارے میں سیاسی قیادت سے بھی مشاورت کی جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں