Connect with us

پاکستان

50 اہلکارپکڑے گئے

شائع شدہ

کو

50 اہلکارپکڑے گئے

خیبر پختونخوا میں ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایویلیوشن ایجنسی (ایٹا) کے زیر اہتمام پولیس کے محکمانہ امتحان میں 50 اہلکار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ رپورٹ کے مطابق خیبرپختون خوا میں ایٹا کے زیرِ انتظام ہونے والے پولیس پروموشن ٹیسٹ میں 50 اہلکار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ ترجمان سی سی پی او کے مطابق پولیس پروموشن ٹیسٹ میں 2 ہزار 900 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے نقل کرنے والے 50 اہلکاروں کو امتحانی سینٹرز میں ایٹا کے عملے نے پکڑا۔ ترجمان کے مطابق نقل کرنے والے اہلکاروں کے پرچے منسوخ کردیئے گئے ہیں اور ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی خیبرپختون خوا میں 2 ماہ قبل ہونے والے پولیس کے محکمانہ امتحان میں 509 اہلکار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔

پاکستان

قیمیت میں کمی

شائع شدہ

کو

قیمیت میں کمی

عالمی مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر کم ہو کر 1223 ڈالر فی اونس ہونے سے فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے کم ہونے کے بعد 59 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 171 روپے کمی کے بعد 50 ہزار 840 ہو گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

انتخابات غیرجانبدارایہ بنائیں

شائع شدہ

کو

انتخابات غیرجانبدارایہ بنائیں

سراج الحق نے کہا نگران حکومت اور الیکشن کمیشن انتخابی عمل کو غیر جانبدار اور شفاف بنائے اگرعوام کا الیکشن پر اعتماد نہ رہا تو ملک میں انتشار اور انارکی کو پھیلنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔ 2018 کا الیکشن فیصلہ کرے گا کہ پاکستان ایک اسلامی ملک رہے گا یا لبرل اور سیکولر پاکستان بنے گا سیکولر ازم کے حامی چاہتے ہیں کہ اسلام کو مسجد تک محدود کردیا جائے اوراس سے پارلیمنٹ میں قانون سازی اور اقتدار کا حق چھین لیا جائے یہ ٹولہ ہمارے نوجوانوں کو اسلام سے بغاوت پر اکسا رہا ہے جس کو مدنظر رکھ کر عوام مستقبل کا فیصلہ کرے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

غیر اخلاقی زبان پر ایکشن

شائع شدہ

کو

غیر اخلاقی زبان پر ایکشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کی جانب سے انتخابی مہم کے دوران امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کے خلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر نوٹس لیتے ہوئے کل ذاتی حیثیت یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق نامناسب اور غیر اخلاقی زبان استعمال کا نوٹس میڈیا میں آنے والی خبروں کی بنیا د پر لیا گیا ہےجس کی سماعت 4 رکنی بینچ کرے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں