Connect with us

شوبز

شادی سے متعلق دلچسپ راز

شائع شدہ

کو

شادی سے متعلق دلچسپ راز

معروف اداکار فیروز خان کی شادی ہو چکی ہے جس نے پورے سوشل میڈیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا۔ اس وقت ہر کوئی علیزہ کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننا چاہتا ہے لیکن اس سے پہلے فیروز خان کی بہن دعا نے دلچسپ راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتا دیا ہے کہ کس طرح انہوں نے علیزہ کو اپنے بھائی فیروز خان کیلئے منتخب کیا۔

دعا ملک نے انسٹاگرام پر اس دلچسپ راز سے پردہ اٹھایا اور لکھا ”میں آپ کو ایک کہانی سناتی ہوں۔ چار سال پہلے میں اپنے سسرالیوں کے ہاں ڈنر پر گئی۔ ہم سب وہاں اکٹھے ہوئے تو میں نے اس لڑکی کو کھانا پیش کرتے ہوئے دیکھا۔ ’سہیل، دیکھنا میں فیروز کیلئے اس طرح کی لڑکی ڈھونڈوں گی۔  میری خواہش تھی کہ میری اس جیسی ایک چھوٹی بہن ہوتی، میں نے سہیل کے کان میں سرگوشی کی۔ اس نے میرے ساتھ ایک تصویر لینے کی درخواست کی لیکن وہ یہ نہیں جانتی تھی کہ اس نے یہ درخواست دعا ملک سے نہیں کی تھی، بلکہ اپنی بڑی بہن، اپنی ماں، اپنے پیار، اپنے پرستار، اپنی نند، اپنی دعا باجی سے کی تھی۔ مجھے تم سے پیار ہے علیزہ، میں تم سے بہت پیار کرتی ہوں مگر جانتی ہو کیوں؟ کیونکہ میری کوئی چھوٹی بہن نہیں تھی، میں خود گھر میں سب سے چھوٹی تھی۔ اور اب میں تم پر حکم چلا سکتی ہوں اور تمہارے ساتھ پاگلوں کی طرح پیار کر سکتی ہوں! تمہیں اپنا انتخاب کہنے پر فخر محسوس ہوتا ہے۔ کامیابی، خوشیاں تمہارے قدم چومیں۔ دشمن زیر ہوں! اور حاسد اندھے“۔

Let me tell you a story. 4 years back i went to my inlaws dinner. As we gathered i saw this girl serving food to guests. ‘Sohail, Dekhna I will get a girl like her for feroz, I wish i had a little sister like her’ I whispered to sohail. She requested me to take a picture with her. and did she even know that request she made was not to dua malik. it was her elder sister, her mother, her lover, her admirer, her nand, her Dua Baji. I love you Aliza. I love you alot you know why? coz i never had a little sister. i was the youngest myself. and now i can rule over you and love u like crazy! proud to call you MY CHOICE💋💕 kamyabi khushyan tmharay kadam chumen. dushmaan zeyr hoon! or haasid andhayy!! #ferozedaveyah #duamalik #bismillah

A post shared by Dua Malik (@duamalik) on

شوبز

35 بہاریں دیکھ لیں

شائع شدہ

کو

35 بہاریں دیکھ لیں

اداکارہ کترینہ کیف نے زندگی کی 35 بہاریں دیکھ لیں۔16 جولائی 1983 کو ہانگ کانگ میں پیدا ہونے والی کترینہ کیف کے والد ’’محمد کیف‘‘ کا تعلق مقبوضہ کشمیر جبکہ والدہ ’’سوسانا ٹرکیوئٹ‘‘ برطانوی شہری ہیں، کترینہ کیف نے لڑکپن میں ہی ماڈلنگ کے میدان میں قدم رکھ دیا تھا، ماڈلنگ کے دوران ہی انہیں بھارتی نژاد برطانوی فلم ہدایت کار کیزاد گستاد نے فلم ’’بوم‘‘ میں اداکاری کی پیشکش کی جس میں امیتابھ بچن اور گلشن گروور جیسے بڑے ستاروں نے کام کیا، جس کے بعد انہوں نے تیلگو اور تمل فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔بالی ووڈ میں ان کی صحیح معنوں میں انٹری 2005 کی بلاک بسٹر فلم ’’سرکار‘‘سے ہوئی جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا، ان کی کامیابی کا ثبوت یہ ہے کہ وہ موجودہ دور کی ان چند سپر اسٹارز میں شامل ہیں جنہوں نے بالی ووڈ پر راج کرنے والے تینوں خانز کے ساتھ کام کیا ہے۔ کترینہ کیف کی کامیابی میں سب سے بڑا کردار سلمان خان سے ان کی دوستی ہے، جنہوں نے ہر مشکل وقت میں ان کا ساتھ نبھایا۔

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

ٹریلر جاری

شائع شدہ

کو

ٹریلر جاری

ایکشن سے بھرپور نئی ایکشن ایڈونچرفلم 'بمبل بی کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے -ہالی وڈ ہدایت کارٹریوس نائٹ کی یہ فلم 1987کے دور کی عکاسی کر رہی ہے جب بمبل بی کیلیفورنیا کے ایک کباڑ خانے میں پڑا ہوتا ہے اورخلاء سے زمین پرآنے کے بعد اب اپنی نئے گھر کی تلاش میں مصروف ہوتا ہے ۔نامور پروڈیوسر مائیکل بے اور اسٹیفن ڈیوس کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں نامور ریسلر اور اداکار جان سینا جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔فلم کی دیگر کاسٹ میں پامیلا ایڈلن ، ہیلی اسٹین فیلڈ،مارٹن شارٹ (بمبل بی )،مارسیلا بریگیو، پیٹر کولن اورکینیتھ کوئی سمیت کئی فنکار شامل ہیں-

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

پاکستان چھوڑ دیا

شائع شدہ

کو

پاکستان چھوڑ دیا

پاکستان ٹیلی ویژن پر1992 میں نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل 'دھواں' سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اداکار، ہدایتکار اور مصنف عاشر عظیم نے پاکستان چھوڑ دیا۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں عاشر عظیم نے وطن چھوڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا، 'میں نے ملک چھوڑ دیا ہے، کیونکہ میں مایوس ہوگیا ہوں۔ شریف یا زرداری کی وجہ سے نہیں، یہ تو ہمیشہ ایسے ہی تھے، میں یہاں کے لوگوں سے مایوس ہوگیا ہوں۔'عاشر عظیم نے مزید لکھا، 'لوگ اصول کی بات نہیں کرتے، اصول پر نہیں لڑتے، اصول پر ہنستے ہیں، انہیں شریف، زرداری اور راؤ جیسے لوگ ہی ملیں گے، بس نام تبدیل ہوجائیں گے-
اپنے پیغام میں عاشرعظیم نے ڈرامہ سیریل 'دھواں' کا ایک سین بھی شیئر کیا، جس میں وہ یعنی اے ایس پی اظہر ڈرامے کے دیگر کرداروں کے ساتھ ملکی حالات پر گفتگو کرتے نظر آئے۔
شاہکار ڈرامے "دھواں" کے تقریباً 20 سال بعد عاشر عظیم نے اپنی فلم 'مالک' کے ذریعے شوبز میں واپسی اختیار کی تھی، لیکن اس فلم کو سنسر بورڈ کی جانب سے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا۔تاہم عاشر عظیم نے ہمت نہ ہاری اور سنسر بورڈ کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا، بالآخر وہ کیس تو جیت گئے اور فلم بھی ریلیز ہوگئی، لیکن اس سب قصے میں انہیں کافی زیادہ مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔عاشر عظیم پاکستان کسٹمز میں ایک اہم عہدے پر تعینات تھے، لیکن کچھ ناگزیر وجوہات کی بناء پر انہوں نے اپنی ملازمت سے استعفیٰ دیا اور پھر پاکستان بھی چھوڑ دیا اور اب وہ کینیڈا میں ٹرک چلاکر گزر بسر کر رہے ہیں، جس کی تصدیق انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کی۔پاکستان چھوڑ دیا

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں