Connect with us

انٹرنیشنل

شہید کشمیریوں کی تعداد 17ہوگئی

شائع شدہ

کو

2 کشمیری شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے نام پر 17 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے اسلام آباد اور شوپیاں کے اضلاع میں سرچ آپریشن کے نام پر بربریت کا مظاہرہ کیا اور فائرنگ کے نتیجے میں 16 کشمیری نوجوان شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اور کشمیری نوجوان اقبال بھٹ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جس کے بعد شہداء کی تعداد 17 ہوگئی۔

انٹرنیشنل

پارٹی سربراہ منتخب

شائع شدہ

کو

پارٹی سربراہ منتخب

جرمنی کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے اپنی 155 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون سیاستدان کو بطور سربراہ منتخب کر لیا ہے۔

جرمن ریڈیو کے مطابق اس ووٹنگ میں وسیع تر مخلوط حکومت میں شامل سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس پی ڈی) کے تقریبا 600 ارکان اور 45 بورڈ ممبرز حصہ لینے کے اہل تھے۔ اس ووٹنگ میں 66.35 فیصد ممبران نے آندریا ناہلیس کے حق میں ووٹ دیا جبکہ دیگر نے ان کی مخالفت کی، غیر حاضر رہے یا ووٹنگ کے عمل میں شرکت نہ کی۔ 47 سالہ آندریا ناہلیس کے انتخاب کو ایس پی ڈی کی مستقبل کے لیے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔اس کامیابی کے بعد ناہلیس نے کہا کہ حکومت میں رہتے ہوئے بھی پارٹی میں اصلاحات کی جا سکتی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

یمن میں بمباری، 20 ہلاک

شائع شدہ

کو

یمن میں بمباری، 20 ہلاک

یمن میں شادی کی تقریب میں فضائی کارروائی کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 40 افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے شمالی صوبے حجاح کے علاقے بنی قیس میں فضائی بمباری کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 40 کے قریب زخمی ہوئے۔دوسری جانب حوثی باغیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ سعودی فوجی اتحاد نے شادی کی تقریب میں فضائی بمباری کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام

شائع شدہ

کو

ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام

مصری حکام نے ملکی تاریخ کی ہیروئن کی سب سے بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

مصری اخبار کے مطابق انسداد منشیات کے ادارے کو 21 اپریل کو ایک اطلاع ملی کہ منشیات کے بین الاقوامی اسمگلروں کا گروہ بحیرہ احمر کے راستے ہیروئن کی بڑی کھیپ سفاجا پورٹ پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق حکام نے ساحل سے 40 میل کی دوری میں ایک ایرانی کشتی پر چھاپہ مار کر اس پر سوار 5 پاکستانیوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک ٹن 350کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔مصری حکام کے مطابق پکڑی گئی ہیروئن کی قیمت عالمی منڈی میں ساڑھے 65 ارب روپے بتائی گئی ہے۔پولیس نے گرفتار اسمگلروں کو عدالت میں پیش کیا جہاں سے انہیں 15 روزہ ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں