Connect with us

صحت

بلڈ پریشرسے بچنا ہے تو

شائع شدہ

کو

بلڈ پریشرسے بچنا ہے تو

طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر مرغی، مچھلی یا گوشت کو براہ راست آگ پر بھون کر کھایا جائے تو اس سے بلڈ پریشر میں اضافے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ قبل ازیں ماہرین یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ اگر گوشت کو بہت بلند درجہ حرارت پر پکایا جائے تو اس سے سرطان کا خطرہ بھی لاحق ہوسکتا ہے۔ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ اجلاس میں پیش کردہ ایک سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ باربی کیو، گرلنگ اور گوشت کو آگ پر براہ راست بھوننے کے رجحان کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔ ایسے کھانوں کی زیادتی سے لوگوں میں ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے لیکن یہ خدشہ درمیانے درجے کا ہوسکتا ہے۔
سروے کے مرکزی مصنف گوانگ لایو ہیں جو ہارورڈ ٹی ایچ چین اسکول آف پبلک ہیلتھ میں ریسرچ فیلو ہیں۔ ان کی ٹیم نے 53 ہزار 852 افراد کا طویل مدتی مطالعہ کیا جن میں 32 ہزار 925 خواتین پر مشتمل دو گروپ اور 17 ہزار 104 مرد شامل تھے۔ سروے کے آغاز میں کسی کو بھی بلڈ پریشر، ذیابیطس، امراض قلب اور کینسر کا مرض لاحق نہ تھا۔ اگلے 12 سے 16 سال کے درمیان ان میں سے 37 ہزار 123 افراد کو ہائی بلڈ پریشر کا مرض لاحق ہوگیا۔ ان میں سے جن خواتین و حضرات نے ہفتے میں دو مرتبہ مچھلی، مرغی یا سرخ گوشت کھایا ان میں بلڈ پریشر کا خطرہ 17 فیصد تک نوٹ کیا گیا لیکن یہ مرض ان میں پیدا ہوا جو گوشت کو آگ پر بھون کر یا گرلنگ کے بعد کھاتے رہے۔ جن خواتین و حضرات نے مہینے میں 15 مرتبہ اس طرح گوشت کھایا ان میں بلڈ پریشر بڑھنے کا رجحان سب سے زیادہ تھا۔
ماہرین کا خیال ہے کہ گوشت کو بلند درجہ حرارت پر پکانے سے اس میں بعض مضر صحت کیمیکل پیدا ہونے لگتے ہیں جو کھانے والوں میں اندرونی سوزش، انسولین سے مزاحمت اور ہائی بلڈ پریشر کی وجہ بنتے ہیں۔ ماہرین نے زور دیا ہے کہ ہر دوسرے دن اس طرح کا گوشت کھانے والوں کا بلڈ پریشر بڑھ سکتا ہے لہٰذا اس سے اجتناب ضروری ہے تاہم ہفتے میں ایک یا دو مرتبہ آگ پر بھنا گوشت کھانے سے صحت پر کوئی منفی اثر نہیں پڑتا۔

صحت

علاج دریافت

شائع شدہ

کو

علاج دریافت

ایک تحقیق کے مطابق انسانی اعصابی خلیات کو بجلی سے کنٹرول کرنے سے دمے، جوڑوں کی سوزش اور ذیابیطس جیسی بیماریاں ٹھیک ہو سکتی ہیں۔
یہ تحقیق امریکا میں واقع ’گلوانی بائیو الیکٹرانکس‘ نامی کمپنی نے کی ہے اور اسے امید ہے کہ وہ اس طریق کار پر مبنی علاج کو سات برسوں کے اندر منظوری کے لیے متعلقہ ادارے کے سامنے پیش کر دے گی۔گلیکسو سمتھ کلائن، ویرلی اور لائف سائنسز کی مشہور کمپنیاں بھی اس تحقیق میں شامل ہیں۔
تحقیق میں جانوروں پر کیے گئے تجربات میں انھیں سیلکون کے کف لگائے گئے جن میں الیکٹروڈ نصب تھے اور اس کے بعد بجلی کے ذریعے اعصاب کے پیغامات کنٹرول کیا گیا۔ کچھ تجربات کے نتائج میں سامنے آیا کہ اس طریقے سے ٹائپ ٹو ذیابیطس کا علاج کیا جا سکتا ہے جس میں جسم انسولین ہارمونز کو نظرانداز کرنا شروع کر دیتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

گھریلو شربت صحت کیئے مفید

شائع شدہ

کو

گھریلو شربت صحت کیئے مفید

ماہرین غذائیات کا کہنا ہے کہ نڈھال اور نحیف جسم کو توانائی کی فراہمی کےلیے ایک گلاس پانی میں ایک چمچہ چینی ملا گھریلو مشروب بہترین حل ہے۔رپورٹ کے مطابق ٹیٹرا پیک جوس، کولڈ ڈرنکس اور انرجی ڈرنکس کے مقابلے میں گھر میں تیار کردہ مشروب جس میں ایک گلاس پانی میں ایک چمچہ چینی ملائی جائے تو وہ زیادہ مفید ہے۔ ٹیٹرا پیک ڈرنکس صحت کےلیے نقصان دہ ہوسکتی ہیں اور جیب پر بھی بھاری ثابت ہوتی ہیں تاہم گھریلو مشروب اس سے زیادہ توانائی رکھتا ہے۔ہمارا جسم توانائی حاصل کرنے کےلیے کاربوہائیڈریٹس کو نظام ہاضمہ کے ذریعے توانائی سے بھرپور گلوکوز میں تبدیل کرتا ہے۔ تاہم اس عمل میں دو سے تین گھنٹے لگ سکتے ہیں چنانچہ فوری توانائی حاصل کرنے کےلیے انرجی ڈرنکس کا استعمال کیا جانے لگا ہے لیکن ان کے مضر اثرات کے باعث ماہرین انرجی ڈرنکس کے استعمال سے منع کرتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

موٹاپے سے جلد نجات دلائیں

شائع شدہ

کو

موٹاپے سے جلد نجات دلائیں

جب آپ جسمانی وزن میں کمی یا موٹاپے سے نجات پانے کی کوشش کررہے ہوں تو مخصوص غذاﺅں اور ورزش پر ہی انحصار نہیں کریں، بلکہ چند مشروبات سے بھی مدد لے سکتے ہیں۔ اگرچہ اچھی غذا جسمانی وزن میں کمی کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے مگر چند مشروبات کا اضافہ اس مقصد کے حصول کے لیے زیادہ موثر ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ مشروبات نظام ہاضمہ کے لیے بہترین ہوتے ہیں اور جب ہاضمہ ٹھیک ہو تو موٹاپے سے نجات میں کامیابی آسان ہوجاتی ہے۔ یہ مشروبات جسم میں زہریلے مواد کو نکال باہر کرتے ہیں جبکہ میٹابولزم کو بھی بہتر کرتے ہیں۔اور اچھی بات یہ ہے کہ ان مشروبات کی تیاری کا سامان آپ کے کچن میں ہی موجود ہے۔
لیموں اور ادرک کا مشروب
یہ جادوئی مشروب جسمانی وزن میں کمی کے لیے انتہائی موثر ثابت ہوسکتا ہے، آدھے لیموں کو نیم گرم پانی سے بھرے گلاس میں نچوڑیں اور پھر اس میں کدو کش کی گئی ادرک کی کچھ مقدار کا اضافہ کردیں۔ ہر صبح نہار منہ اس مشروب کا استعمال کریں اور ایک سے 2 ماہ بعد اپنے وزن کو چیک کریں۔ دار چینی اور شہد
ایک چمچ شہد اور آدھا چائے کا چمچ دارچینی ایک گلاس گرم پانی میں ملا کر مکس کریں، اس میں اگر لیموں کے عرق کا اضافہ کردیا جائے تو چربی گھلانے کا عمل تیز کرنے میں مزید مدد مل سکتی ہے۔ دار چینی بے وقت بھوک کی روک تھام کرتی ہے جبکہ شہد میٹابولزم کو بہتر کرتا ہے۔ کھیرے اور پودینے کا مشروب
پانی سے بھرے ایک جگ کو لے کر اس میں کھیرے کے چند ٹکڑے اور پودینے کے پتوں کو ڈال دیں، اس کے بعد جگ کو کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں اور پھر سارا دن اس مشروب کو پیتے رہیں۔ یہ مشروب نہ صرف جسم میں موجود زہریلے مواد کو خارج کرتا ہے بلکہ اس کا ذائقہ بھی بہت اچھا ہوتا ہے اور ہاں نظام ہاضمہ بھی بہتر ہوتا ہے۔ سبز چائے
یہ کیلوریزفری مشروب ہے اور اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس اوردیگر اجزاءجسم میں فری ریڈیکلز بننے کے عمل کی روک تھام کرتے ہیں، جبکہ جسم کے اندر چربی گھلانے والے عمل کو متحرک کرکے کچھ عرصے میں موٹاپے سے نجات دلانے میں بھی مدد دیتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں