Connect with us

پاکستان

7 سالہ بچی بھی قتل

شائع شدہ

کو

7 سالہ بچی بھی قتل

جڑانوالہ میں 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقہ گلشن فاطمہ سے مبشرہ کی لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی ہے جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔ مبشرہ دوسری کلاس کی طالبہ تھی جسے مبینہ زیادتی کے بعد گلہ دبا کر قتل کیا گیا ہے۔ بچی کی ایک ٹانگ کٹی ہوئی اور لاش نیم برہنہ تھی جسے جانوروں نے نوچا ہوا تھا۔ پولیس نے تھانہ سٹی میں نامعلوم ملزمان کے خلاف زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔
گھناؤنے واقعات اور ملزمان کی گرفتاری میں پولیس کی مایوس کن کارکردگی پر شہریوں کا صبر جواب دے گیا۔ جڑانوالہ کے شہری سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج شروع کردیا۔ مظاہرہ ختم کرنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری پہنچی تو مشتعل شہریوں نے پولیس کی گاڑی روک لی۔
آئی جی پنجاب عارف نواز خان نے مبشرہ کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او فیصل آباد سے 24 گھنٹے میں تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی۔ آئی جی پنجاب عارف نواز خان نے کہا کہ معصوم بچی کے قاتل کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے۔جڑانوالہ شہر جنگل بن گیا جہاں بچے محفوظ ہیں نہ لڑکیاں۔ بچوں سے زیادتی کے واقعات روزانہ کا معمول بن گئے ہیں، جب کہ چند روز قبل جی سی یونیورسٹی کی طالبہ کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ پولیس گھناؤنے اور سنگین جرائم کا سراغ لگانے اور مجرموں کو پکڑنے میں تاحال ناکام ہے۔ جی سی یونی ورسٹی کی طالبہ مقتولہ عابدہ کے قاتل بھی 8 دن گزرنے کے باوجود گرفتار نہ ہو سکے۔ بچوں سے زیادتی کرنے اور ویڈیوز بنانے والا مرکزی ملزم بلا ڈان بھی پولیس کی گرفت سے آزاد ہے۔

پاکستان

جگہ جگہ تلاشی

شائع شدہ

کو

جگہ جگہ تلاشی

25 جولائی کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے کراچی میں پولیس نے بھرپور تیاریاں کرلی ہیں اس حوالے سے پولیس اہلکاروں نے پریکٹس سیشن بھی کیا جس کے دوران غیر معمولی حالات اور شرپسند عناصرسے نمٹنے کے لئے خصوصی تربیت بھی شامل تھی-

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نئے ڈیم کا اعلان

شائع شدہ

کو

اسلام کا پرچم بلند کرنا ہوگا

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا عوام 25 جولائی کو ایم ایم اے کا ساتھ دے کر عام انتخابات میں کتاب پر مہر لگائیں گے۔ علاقے سے جاگیرداروں کا خاتمہ کر دیا اب یہاں کوئی ظلم نہیں کرسکتا۔ گومل زام ڈیم ہماری کوششوں سے منظور ہوا تھا اس بار جیتے تو ٹانک زام ڈیم بھی منظور کرائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مخالف اتحاد نیا نہیں

شائع شدہ

کو

مخالف اتحاد نیا نہیں

خورشید شاہ نے کہا جب تک عوام ساتھ ہیں کوئی پیپلز پارٹی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، پختون، پنجابی، بلوچ، سندھی ہماری پہچان ہیں‌ جو ہماری پہچان کو گدھا کہتا ہے وہ سب سے بڑا گدھا ہے۔ کوئی کہتا تھا اس ملک میں بی بی نہ ہی نواز شریف آسکتا ہے مگر بی بی آئی، نواز شریف بھی آیا اور جمہوریت بھی آئی، پی پی کیخلاف کے اتحاد کوئی نئی بات نہیں آج پھر اتحاد بن گئے ہیں یہ کچھ نہیں کرسکتے- ہم نے 18 ویں ترمیم میں صوبوں کو بااختیار بنا دیا، 5 سال کا حساب دے سکتے ہیں، سیاست گالم گلوچ سے نہیں عزت سے ہوتی ہے سندھ دھرتی کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں