Connect with us

شوبز

کروڑوں کی کمائی

شائع شدہ

کو

کروڑوں کی کمائی

بالی ووڈ کی کامیاب ترین فلم ’’باغی2‘‘کی مرکزی اداکارہ دیشا پٹانی نے اپنے گزرے ہوئے مشکل دور کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب وہ ممبئی آئی تھیں تو ان کے پاس محض 500 روپے تھے۔محض 3 دنوں میں 73 کروڑ سے زائد کمائی کرکے رواں سال کی سب سے کامیاب قرار دی جانے والی فلم’’باغی2‘‘کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ دیشا پٹانی نے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں فلمو ں میں انٹری سے قبل اپنے مشکل دور کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب وہ ممبئی آئیں تو ان کے پاس صرف 500 روپے تھے۔ دیشا نے کہا ان کا تعلق فلمی گھرانے سے نہیں ہے لہٰذا اس نگری میں جگہ بنانے کیلئے انہیں بہت محنت کرنی پڑی۔ دیشا نے کہامجھے اداکاری کرنا بے حد پسند ہے اور میں ابتدا میں اپنی پرفارمنس دکھانے کا صرف ایک موقع چاہتی تھی لیکن اس کے ساتھ میں بہت زیادہ ہوشیار بھی تھی۔ ابتدا میں مجھے بہت سارے فلمسازوں کی جانب سے رد کیاگیا ایسا کئی بار ہواکہ فلم کی شوٹنگ شروع ہوتی تھی اور بغیر وجہ بتائے مجھے اس فلم سے نکال دیا جاتا تھا لیکن اس چیز نے مجھے بہت کچھ سیکھایا اور مضبوط بنایا۔

شوبز

دبنگ خان کا فلمی ساتھ

شائع شدہ

کو

دبنگ خان کا فلمی ساتھ

بالی ووڈ کامیڈین واداکار سنیل گروور اپنے نئے شو ’ دھن دھنا دھن‘ کی کامیابی کے بعد سلمان خان کی ’بھارت‘ میں جلوہ گر ہوں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنیل گروور کو اب بالی ووڈ کے سلطان کی فلم ’بھارت‘ میں کاسٹ کرلیا گیا ہے جہاں وہ سلمان خان کے قریبی دوست کا کردار ادا کریں گے جب کہ ان کا یہ کردار ان کی اب تک کی تمام فلموں سے دلچسپ اور اہم ہوگا۔کپل شرما کی سابقہ گرل فرینڈ اور سنیل گروور کی کریٹو ڈائریکٹر پریتی سوموز نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اداکار کو مبارکباد دی اور کہا کہ انتہائی محنت اور صبر کے ساتھ مثبت سوچ تمہیں اپنی منزل اور مقصد کے قریب لارہی ہے جو تم حاصل کرنا چاہتے ہو۔ سلمان خان کے ساتھ فلم کرنے پر پریتی نے سنیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ داصل تم اب ایک خوش قسمت انسان ہو۔
واضح رہے کہ فلم ’بھارت‘ سلمان خان کی اب تک کی سب سے بڑی بجٹ کی فلم ہوگی جو 2018 میں عید کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

علی ظفر پر الزام غلط فہمی

شائع شدہ

کو

شادی کیلئے "ہاں"

گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے علی ظفر پر الزامات کے بعد اب پاکستان کی معروف اداکارہ ریشم بین الاقوامی شہرت رکھنے والی علی ظفر کے دفاع میں میدان میں آ گئیں ہیں۔

داکارہ ریشم کا کہناتھا کہ علی ظفر بہت سلجھے ہوئے انسان ہیں ان کا پورے کیرئر میں کوئی سکینڈل نہیں آیا ہے ، وہ جس سے محبت کرتے تھے انہوں نے اسی سے شادی کی اور اب ایک اچھی زندگی گزار رہے ہیں اگر کوئی غلط فہمی ہے تو میشا اور علی ظفر کو بات کر کے ختم کرنی چاہیے اور الزامات نہیں لگانے چاہئیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس خبر نے پاکستان میں تہلکہ سا مچا دیاہے جہاں تک میرا خیال ہے اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے، علی فوکسڈ پرسن ہیں وہ اپنے کام سے عشق کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں اتنی شہرت ملی ہے ۔ اگر ایسی کوئی بات ہے تو ہمیشہ ثبوت سامنے لانا چاہیے۔

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

کپڑوں کی دکانداری

شائع شدہ

کو

کپڑوں کی دکانداری

غیرملکی میڈیا کے مطابق سنی لیون ملبوسات ساز برانڈ ’’آر ایس بائے راکی سٹار‘‘ کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر ہو گئیں۔

سنی لیون  نے اشتہاری مہم کے لئے گرمیوں کے تیار ملبوسات پہن کرلاس اینجلس میں عکسبندی بھی مکمل کرلی ،فیشن ڈیزائنر راکی سٹار نے کہا ہے کہ وہ سنی لیون کے ساتھ کام کرنا چاہتے تھے اور سنی لیون ان کی ہمیشہ سے پسندیدہ اداکارہ ہیں اور وہ ایک پیشہ ور آرٹسٹ ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں