Connect with us

پاکستان

چند لوگ راہ میں رکاوٹ

شائع شدہ

کو

چند لوگ راہ میں رکاوٹ

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ نیب مقدمہ صرف یہ ہے کہ مسلم لیگ(ن) الیکشن نہ جیت سکے۔ نیب مقدمے کی سماعت کے لیے احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ تمام سازشوں کے باوجود ن لیگ 2018 کا الیکشن جیتی نظر آرہی ہے، یہ سینیٹ الیکشن نہیں ہے جسے کوئی روک سکے، یہ عوام کا طوفان ہے جس سے کوئی نہیں ٹکراسکتا، مگر چند افراد اسے روکنے میں لگے ہیں وہ نہیں چاہتے کہ ن لیگ 2018 کا الیکشن جیتے اور نیب مقدمہ بھی صرف یہی ہے کہ ن لیگ الیکشن نہ جیت سکے۔
مسلم لیگ کے قائد نے کہا کہ نیب مقدمے سے عوام کے سامنے ہمارے خلاف الزامات کا بھانڈا پھوٹا ہے، پوری قوم جان چکی ہے کہ اصل میں کیس ہے کیا، ایک ہی تکرار ہے بس نواز شریف کو سزا ہو، مجھ پر بدعنوانی کا کوئی الزام نہیں، پھر بھی مقدمہ چلایا جارہا ہے، اس کا مقصد ہے کہ مجھے سزا ہو، سزا کس بنیاد پر دینی ہے اس کا جواب نہیں ہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ میرے خلاف جے آئی ٹی کی چالاکیوں کا پول کھل گیا ہے اور عوام کے سامنے الزامات کا بھانڈا پھوٹ گیا، ہم نے مقدمے کا بائیکاٹ نہیں کیا، بلکہ کیس لڑا ہے، کیا چوری ہوئی، کہاں چوری ہوئی، کس نے چوری کی؟، چوری کا پتہ ہےنہ مسروقہ مال کا، پوری قوم جان چکی ہے اصل میں کیس ہے کیا؟، واجد ضیا کسی سوال کا جواب نہیں دے سکے، سپریم کورٹ نے اقامہ اور خیالی تنخواہ پر فیصلہ کیا۔

پاکستان

قیمیت میں کمی

شائع شدہ

کو

قیمیت میں کمی

عالمی مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر کم ہو کر 1223 ڈالر فی اونس ہونے سے فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے کم ہونے کے بعد 59 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 171 روپے کمی کے بعد 50 ہزار 840 ہو گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

غیر اخلاقی زبان پر ایکشن

شائع شدہ

کو

غیر اخلاقی زبان پر ایکشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کی جانب سے انتخابی مہم کے دوران امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کے خلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر نوٹس لیتے ہوئے کل ذاتی حیثیت یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق نامناسب اور غیر اخلاقی زبان استعمال کا نوٹس میڈیا میں آنے والی خبروں کی بنیا د پر لیا گیا ہےجس کی سماعت 4 رکنی بینچ کرے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نوازشریف فرش پر

شائع شدہ

کو

نوازشریف فرش پر

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو پہلی رات جیل میں فرش پر سونا پڑا۔ راجن پور کے علاقے روجھان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں نواز شریف کو اپنی والدہ سے ملنے بھی نہیں دیا گیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب ن لیگ کا قلعہ ہے جس پر بلوچ قوم کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ پشاور میں ڈینگی نے حملہ کیا تو جھوٹا نیازی خان نتھیا گلی چلا گیا جب کہ میں نے راجن پور میں سیلاب کے دوران امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جھوٹے خان نے خیبر پختونخواہ میں ایک کلو واٹ بجلی بھی پیدا نہیں کی اور نہ ہی کوئی یونی ورسٹی اور اسپتال بنایا۔ صدر مسلم لیگ ن نے دعویٰ کیا کہ مظفر گڑھ جیسا اسپتال امریکا میں بھی نہیں بنایا گیا اور نواز شریف نے عوام کی سہولت کے لیے پنجاب میں صحت کارڈ کا اجرا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں بلے اور تیر کے نشان والوں کو ہرانا اور شیر کو جتوانا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں