Connect with us

پاکستان

ملاقات میں گلے شکوے

شائع شدہ

کو

ملاقات میں گلے شکوے

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے چوہدری نثار نے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے سابق وزیر داخلہ کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی چوہدری نثار سے ملاقات ہوئی جس میں موجودہ سیاسی صورت حال اور ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے چوہدری نثار کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے مابین گزشتہ کئی ماہ سے تلخ بیانات کا سلسلہ جاری ہے، چند روز قبل چوہدری نثار نے ایکسپریس نیوز کو انٹرویو میں کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) سے رشتہ اور ناطہ قائم رکھنا چاہتا ہوں لیکن پارٹی کو گھر کی لونڈی بنایاگیا تو شاید پارٹی سے بھی رشتہ نہ رہے۔

پاکستان

نا اہل قرار دیدیا

شائع شدہ

کو

نا اہل قرار دیدیا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ہمایوں خان کو نااہل قرار دے دیا۔
سپریم کورٹ میں انتخابی عذداری کی سماعت ہوئی جس کےدوران قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 151خانیوال سے پیپلزپارٹی کے امیداوار ہمایوں خان کو نااہل قرار دے دیا گیا۔ ہمایوں خان کو ہائی کورٹ نے نادہندہ ہونے پر نااہل قرار دیاتھا۔ جسٹس عظمت سعید نے کیس کی سماعت کےدوران ریمارکس دیے کہ ہمایوں خان کےذمے13 لاکھ روپے کے واجبات تھے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ہمایوں خان واجبات کی ادائیگی کے بعد اہل ہو سکتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اہم اجلاس کا انعقاد

شائع شدہ

کو

اہم اجلاس کا انعقاد

وزیر اعظم کی زیرِ صدارت امن و امان سے متعلق کوئٹہ گورنر ہاؤس میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں امن و امان کی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان نے نگراں وزیر اعظم ناصر الملک کو صوبے میں امن و امان کی صورتِ حال اور مستونگ میں بم دھماکے سے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، وزیراعلیٰ علاؤ الدین مری سمیت وزیر داخلہ، کمانڈر سدرن کمانڈ، ایف سی اور آئی جیز نے شرکت کی۔ نگراں وزیر اعظم ناصر الملک نے اس موقع پر ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ امیدواروں اور سیاسی اجتماعات کی حفاظت یقینی بنائی جائے اور انتظامات کے بارے میں سیاسی قیادت سے بھی مشاورت کی جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ہدف مکمل

شائع شدہ

کو

ہدف مکمل

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 22 کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا ہدف 16 دنوں میں مکمل کرلیا گیا ہے۔ بیلٹ پپیرز کی چھپائی پر 2 ارب سے زائد لاگت آئی۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 22 کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا ہدف 16 دنوں میں مکمل کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف اضلاع میں ترسیل کا عمل فوج کی نگرانی میں جاری ہے۔ کچھ حلقوں کے بیلٹ پیپر، کیس زیر سماعت ہونے کے باعث نہ چھپ سکے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق چاروں صوبوں کے بیلٹ پپیرز کی چھپائی 3 پرنٹنگ پریسز میں کی گئی ہے۔ یکم جولائی سے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام شروع کیا گیا جو آج مکمل کرلیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیلٹ پیپرز کے لیے کاغذ فرانس اور برطانیہ سے منگوایا گیا۔ مہنگا واٹر مارک کاغذ بیلٹ پپیرز کی چھپائی میں استعمال کیا گیا۔ بیلٹ پپیرز کی چھپائی پر 2 ارب سے زائد لاگت آئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں