Connect with us

شوبز

بالی ووڈ کی پکار

شائع شدہ

کو

بالی ووڈ کی پکار

نامور بھارتی صحافی اور فلمی تجزیہ نگار سبھاش کے جھا نے ماہرہ خان کے نام کھلا خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ بالی ووڈ اب بھی ماہرہ کا منتظر ہے۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی خوبصورتی اور اداکارانہ صلاحیتوں کا اعتراف پاکستان کے ساتھ بھارتی میڈیا بھی کرتا ہے جب کہ بھارت میں بہت سے لوگ اب بھی ان کے بالی ووڈ میں منتظر ہیں جن میں ایک بھارتی صحافی اور فلمی تجزیہ نگار سبھاش کے جھا ہیں جنہوں نے ماہرہ کے نام ایک کھلا خط لکھا ہے جس میں میں انہوں نے بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی اور ماہرہ خان کے برطانوی میڈیا کودئیے گئے انٹرویوکو زیرموضوع بنایاہے۔
سبھاش کے جھانے خط میں لکھا وہ آج بھی اس دن کے منتظر ہیں جب بھارت میں ایک بار پھر پاکستانی ٹیلنٹ کو خوش آمدید کہا جائے گا۔ فلم ’’ورنہ ‘‘میں زیادتی جیسے موضوع پر آواز اٹھانے کیلئے سبہاش نے ماہرہ اورپاکستانی ہدایت کار شعیب منصور کی تعریف کی اس کے علاوہ انہوں نے فلم’’خدا کیلئے‘‘جیسی بہترین فلم بنانے کیلئے بھی شعیب منصور کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شوبز

"رشک" کی پانچویں قسط آج نشر ہوگی

شائع شدہ

کو

"رشک" کی پانچویں قسط آج نشر ہوگی

اشعر اصغر کی ڈائریکشن میں بنائی گئی ڈرامہ سیریل"رشک" کی پانچویں قسط آج نشر کی جائے گی جس کا ناظرین کوشدت سے انتطار ہے کیونکہ چوتھی قسط کے بعد کہانی مزید دلچسپ ہوگئی ہے-ڈرامے کا مرکزی کردار ایک طرف تو اپنی نئی نویلی دلہن اور اپنے والدین سے جبکہ دوسری طرف اپنی پہلی بیوی سے بھی جھوٹ بول رہا ہے جبکہ دوسری بیوی کا کردار کرنے والی ثنیہ شمشاد کے تیور بھی کچھ اچھے دکھائی نہیں دے رہے جس سے آگے جا کران کے شوہر کو ضرور مشکل پیش آسکتی ہے-اس بارے ڈائریکٹر اشعر اصغر کا کہنا ہے کہ ہر آنے والی قسط ناظرین کی تشنگی بڑھاتی رہے گی-میں تمام ناظرین کا بہت مشکور ہوں جنہوں نے"رشک" کو پسند کیا ہے-اس سیریل کو اے ایف پروڈکشن نے پروڈیوس کیا ہے جس کے ڈی او پی راشد عباس اور رائٹروقاص قریشی ہیں-
"رشک" کی پانچویں قسط آج نشر ہوگی

"رشک" کی پانچویں قسط آج نشر ہوگی

"رشک" کی پانچویں قسط آج نشر ہوگی

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

کامیڈی فوٹو شوٹ کا تہلکہ

شائع شدہ

کو

بہترین کھلاڑی قرار

بالی وڈ انڈسٹری کے سپر سٹار رنویر سنگھ اور ماڈل و اداکارہ کرشمہ تنا کے ایک نئے کامیڈی فوٹو شوٹ نے تہلکہ مچا دیا- رنویر سنگھ ایکشن اور رومانٹک فلموں کے حوالے سے خصوصی شہرت رکھتے ہیں مگر ان کے نئے شوٹ نے زبردست تہلکہ مچا دیا ہے جس کو ان کے مداحوں میں زبردست پذیرائی بخشی ہے واضح ہو کہ رنویر سنگھ بالی وڈ کی سپر سٹار دیپکا پیڈکون کے ساتھ شادی کر رہے ہیں جس کی تقریبات کے لئے اٹلی کا انتخاب کیا گیا ہے-

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

فنڈزمانگ لئے

شائع شدہ

کو

فنڈزمانگ لئے

نامور گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ ملک میں موسیقی کے شعبے کی ترقی اور مضبوطی کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات ضروری ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو کے دوران گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں بڑی تیزی کے ساتھ گلوکاری کے شعبے میں نئے لوگ سامنے آ رہے ہیں جو انتہائی محنت کے ساتھ اپنا نام بھی بنا رہے ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس شعبے کو مزید مضبوط بنانے کیلئے حکومتی سطح پر کسی اکیڈمی کا قیام اور اس کیلئے فنڈز مختص کرنا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شعبہ حکومتی سرپرستی کے بغیر حقیقی معنوں میں ترقی نہیں کرسکتا حکومت کو میوزک کے شعبے کی ترقی اور مضبوطی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں