Connect with us

پاکستان

سزائے موت کی توثیق

شائع شدہ

کو

سزائے موت کی توثیق

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے 62 افراد کے قتل میں ملوث 10 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 10 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی جب 5 دہشت گردوں کو قید کی سزا بھی سنائی گئی۔ دہشت گرد شہریوں کے قتل اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے 5 شہریوں، 11 پولیس اہلکاروں، ایف سی کے 46 اہلکاروں کو قتل کیا جب کہ سزائے موت پانے والے مجرموں میں معروف قوال امجد صابری کے قاتل بھی شامل ہیں، ان مجرموں کو فوجی عدالت نے سزائیں سنائیں۔

پاکستان

انتخابات غیرجانبدارایہ بنائیں

شائع شدہ

کو

انتخابات غیرجانبدارایہ بنائیں

سراج الحق نے کہا نگران حکومت اور الیکشن کمیشن انتخابی عمل کو غیر جانبدار اور شفاف بنائے اگرعوام کا الیکشن پر اعتماد نہ رہا تو ملک میں انتشار اور انارکی کو پھیلنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔ 2018 کا الیکشن فیصلہ کرے گا کہ پاکستان ایک اسلامی ملک رہے گا یا لبرل اور سیکولر پاکستان بنے گا سیکولر ازم کے حامی چاہتے ہیں کہ اسلام کو مسجد تک محدود کردیا جائے اوراس سے پارلیمنٹ میں قانون سازی اور اقتدار کا حق چھین لیا جائے یہ ٹولہ ہمارے نوجوانوں کو اسلام سے بغاوت پر اکسا رہا ہے جس کو مدنظر رکھ کر عوام مستقبل کا فیصلہ کرے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

قیمیت میں کمی

شائع شدہ

کو

قیمیت میں کمی

عالمی مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر کم ہو کر 1223 ڈالر فی اونس ہونے سے فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے کم ہونے کے بعد 59 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 171 روپے کمی کے بعد 50 ہزار 840 ہو گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

غیر اخلاقی زبان پر ایکشن

شائع شدہ

کو

غیر اخلاقی زبان پر ایکشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کی جانب سے انتخابی مہم کے دوران امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کے خلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر نوٹس لیتے ہوئے کل ذاتی حیثیت یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق نامناسب اور غیر اخلاقی زبان استعمال کا نوٹس میڈیا میں آنے والی خبروں کی بنیا د پر لیا گیا ہےجس کی سماعت 4 رکنی بینچ کرے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں