Connect with us

پاکستان

کالا باغ ڈیم پرریفرندم

شائع شدہ

کو

کالا باغ ڈیم پرریفرندم

کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا اورکہا کہ اس ڈیم پرریفرندم کرایا جاسکتا ہے ،عدالت نے وفاقی حکومت سے15 دن میں کالا باغ ڈیم اور پانی بحران سے نمٹنے کے اقدامات پر جواب طلب کر لیا جبکہ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں پر عملدرآمد رپورٹ بھی طلب کر لی۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کی، دوران سماعت جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں پر عمل نہیں سکا،ڈیم کی تعمیر کے فوائد اور آگاہی مہم چلائی جانا تھی،انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین واپڈا نے کالا باغ ڈیم پر آگاہی مہم شروع بھی کی۔ عدالت نے وفاقی حکومت کونوٹس جاری کرتے ہوئے 15 دن میں کالا باغ ڈیم اور پانی بحران سے نمٹنے کے اقدامات جواب طلب کر لیا جبکہ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں پر عملدرآمد رپورٹ بھی منگوا لی۔

پاکستان

جگہ جگہ تلاشی

شائع شدہ

کو

جگہ جگہ تلاشی

25 جولائی کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے کراچی میں پولیس نے بھرپور تیاریاں کرلی ہیں اس حوالے سے پولیس اہلکاروں نے پریکٹس سیشن بھی کیا جس کے دوران غیر معمولی حالات اور شرپسند عناصرسے نمٹنے کے لئے خصوصی تربیت بھی شامل تھی-

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نئے ڈیم کا اعلان

شائع شدہ

کو

اسلام کا پرچم بلند کرنا ہوگا

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا عوام 25 جولائی کو ایم ایم اے کا ساتھ دے کر عام انتخابات میں کتاب پر مہر لگائیں گے۔ علاقے سے جاگیرداروں کا خاتمہ کر دیا اب یہاں کوئی ظلم نہیں کرسکتا۔ گومل زام ڈیم ہماری کوششوں سے منظور ہوا تھا اس بار جیتے تو ٹانک زام ڈیم بھی منظور کرائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مخالف اتحاد نیا نہیں

شائع شدہ

کو

مخالف اتحاد نیا نہیں

خورشید شاہ نے کہا جب تک عوام ساتھ ہیں کوئی پیپلز پارٹی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، پختون، پنجابی، بلوچ، سندھی ہماری پہچان ہیں‌ جو ہماری پہچان کو گدھا کہتا ہے وہ سب سے بڑا گدھا ہے۔ کوئی کہتا تھا اس ملک میں بی بی نہ ہی نواز شریف آسکتا ہے مگر بی بی آئی، نواز شریف بھی آیا اور جمہوریت بھی آئی، پی پی کیخلاف کے اتحاد کوئی نئی بات نہیں آج پھر اتحاد بن گئے ہیں یہ کچھ نہیں کرسکتے- ہم نے 18 ویں ترمیم میں صوبوں کو بااختیار بنا دیا، 5 سال کا حساب دے سکتے ہیں، سیاست گالم گلوچ سے نہیں عزت سے ہوتی ہے سندھ دھرتی کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں