Connect with us

پاکستان

ہراساں کرنے کا الزام

شائع شدہ

کو

ہراساں کرنے کا الزام

لاہور ہائیکورٹ نے علیم خان کی نیب کی انکوائری کیخلاف درخواست کی سماعت کے دوران نیب حکام سے پی ٹی آئی رہنما کیس سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس قائم علی خان کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے علیم خان کی نیب کی انکوائری کیخلاف درخواست کی سماعت کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب علیم خان کی کمپنی کیخلاف3 مرتبہ انکوائری کرکے بند کرچکاہے،قانون کے مطابق 3مرتبہ بندکی گئی انکوائری دوبارہ نہیں کھولی جا سکتی،عدالت سے استدعا ہے کہ نیب کو علیم خان کو ہراساں کرنے سے روکا جائے ۔ عدالت نے نیب حکام سے علیم خان کیس سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی،عدالت نے ریمارکس دیے ہیں کہ قانون کیمطابق کسی بھی کیس میں انکوائری کیلئے ایک سے زیادہ مرتبہ بلایاجاسکتاہے،عدالت نے درخواست پر مزید کارروائی 12 اپریل تک ملتوی کردی۔

پاکستان

قیمیت میں کمی

شائع شدہ

کو

قیمیت میں کمی

عالمی مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر کم ہو کر 1223 ڈالر فی اونس ہونے سے فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے کم ہونے کے بعد 59 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 171 روپے کمی کے بعد 50 ہزار 840 ہو گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

غیر اخلاقی زبان پر ایکشن

شائع شدہ

کو

غیر اخلاقی زبان پر ایکشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کی جانب سے انتخابی مہم کے دوران امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کے خلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر نوٹس لیتے ہوئے کل ذاتی حیثیت یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق نامناسب اور غیر اخلاقی زبان استعمال کا نوٹس میڈیا میں آنے والی خبروں کی بنیا د پر لیا گیا ہےجس کی سماعت 4 رکنی بینچ کرے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نوازشریف فرش پر

شائع شدہ

کو

نوازشریف فرش پر

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو پہلی رات جیل میں فرش پر سونا پڑا۔ راجن پور کے علاقے روجھان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں نواز شریف کو اپنی والدہ سے ملنے بھی نہیں دیا گیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب ن لیگ کا قلعہ ہے جس پر بلوچ قوم کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ پشاور میں ڈینگی نے حملہ کیا تو جھوٹا نیازی خان نتھیا گلی چلا گیا جب کہ میں نے راجن پور میں سیلاب کے دوران امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جھوٹے خان نے خیبر پختونخواہ میں ایک کلو واٹ بجلی بھی پیدا نہیں کی اور نہ ہی کوئی یونی ورسٹی اور اسپتال بنایا۔ صدر مسلم لیگ ن نے دعویٰ کیا کہ مظفر گڑھ جیسا اسپتال امریکا میں بھی نہیں بنایا گیا اور نواز شریف نے عوام کی سہولت کے لیے پنجاب میں صحت کارڈ کا اجرا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں بلے اور تیر کے نشان والوں کو ہرانا اور شیر کو جتوانا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں