Connect with us

پاکستان

بارشوں کی پیشگوئی

شائع شدہ

کو

بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی نوید سنائی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 7 اپریل کو ملک میں بارشوں کا باعث بننے والی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہوجائے گا جس کے بعد ملک کے وسطی اور شمالی علاقوں میں 8 اپریل سے 15 اپریل تک بارشیں ہوسکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری، فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سرگودھا، جنوبی پنجاب ڈیرہ غازی خان، راجن پور، رحیم یارخان، بہاولپور، لیہ، ملتان اور جھنگ میں چند مقامات پر بارش جبکہ بالائی سندھ سکھر، لاڑکانہ اور کشمور میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام مالاکنڈ ڈویژن، بالائی فاٹا، کشمیر اور اس کے ملحقہ علاقوں میں بعض مقامات پر ہلکی بارش ہوسکتی ہے جبکہ کل ہزارہ، راولپنڈی، کوئٹۃ، ژوب میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔

پاکستان

قیمیت میں کمی

شائع شدہ

کو

قیمیت میں کمی

عالمی مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر کم ہو کر 1223 ڈالر فی اونس ہونے سے فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے کم ہونے کے بعد 59 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 171 روپے کمی کے بعد 50 ہزار 840 ہو گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

غیر اخلاقی زبان پر ایکشن

شائع شدہ

کو

غیر اخلاقی زبان پر ایکشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کی جانب سے انتخابی مہم کے دوران امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کے خلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر نوٹس لیتے ہوئے کل ذاتی حیثیت یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق نامناسب اور غیر اخلاقی زبان استعمال کا نوٹس میڈیا میں آنے والی خبروں کی بنیا د پر لیا گیا ہےجس کی سماعت 4 رکنی بینچ کرے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نوازشریف فرش پر

شائع شدہ

کو

نوازشریف فرش پر

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو پہلی رات جیل میں فرش پر سونا پڑا۔ راجن پور کے علاقے روجھان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں نواز شریف کو اپنی والدہ سے ملنے بھی نہیں دیا گیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب ن لیگ کا قلعہ ہے جس پر بلوچ قوم کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ پشاور میں ڈینگی نے حملہ کیا تو جھوٹا نیازی خان نتھیا گلی چلا گیا جب کہ میں نے راجن پور میں سیلاب کے دوران امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جھوٹے خان نے خیبر پختونخواہ میں ایک کلو واٹ بجلی بھی پیدا نہیں کی اور نہ ہی کوئی یونی ورسٹی اور اسپتال بنایا۔ صدر مسلم لیگ ن نے دعویٰ کیا کہ مظفر گڑھ جیسا اسپتال امریکا میں بھی نہیں بنایا گیا اور نواز شریف نے عوام کی سہولت کے لیے پنجاب میں صحت کارڈ کا اجرا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں بلے اور تیر کے نشان والوں کو ہرانا اور شیر کو جتوانا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں