Connect with us

شوبز

فنکاروں کی ظالمانہ خاموشی

شائع شدہ

کو

فنکاروں کی ظالمانہ خاموشی

ملک میں ہونے والے ہر انسانیت سوز واقعے پر آواز اٹھانے والے نامور پاکستانی اداکار مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کی ظلم و بربر یت پر خاموش ہیں۔
گزشتہ روز بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا کرتے ہوئے 17 بے گناہ ومعصوم کشمیریوں کو شہید کرنے کے ساتھ 200 سے زائد افراد کوزخمی کردیا تھا۔ کشمیر میں جاری اس ظلم کے خلاف پورا پاکستان چیخ اٹھا ہے۔ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف ٹویٹر صارفین سراپا احتجاج ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ وادی میں قابض بھارتی فوج نے ظلم کی حدیں پار کردی ہیں۔ کچھ صارفین نے کہا کہ بھارتی فوج کو ہر بے گناہ کے قتل کی قیمت چکانی پڑے گی،’’جنت کو انسانیت کیلئے جہنم بنانے والوں ڈرو اپنے انجام سے۔‘‘جب کہ کچھ صارفین نے کہا یہ کشمیر کیلئے کھڑے ہونے کا وقت ہے۔
مقبوضہ وادی میں جاری ظلم و بربرت پر نامور پاکستانی اداکاراور تجزیہ نگار حمزہ علی عباسی بھی خاموش نہ رہ سکے انہوں نےٹوئٹ کرتے ہوئے نہایت جارحانہ اندازمیں اقوام متحدہ اور اس کی پالیسیوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر پر ہونےوالا ظلم اقوام متحدہ کے چہرے پر طمانچہ ہے۔ اس ظلم کے بعد امریکی اور بھارتی حکومت کو دہشتگردی پر لیکچر دیتے ہوئےشرم آنی چاہئیے کہ کون دہشتگرد ہے۔‘‘ تاہم قصور کی ننھی زینب کےساتھ زیادتی اور بہیمانہ قتل پر آواز اٹھانے والے، شام میں جاری خانہ جنگی میں معصوم لوگوں کی ہلاکتوں پر بولنے والے اور پی ایس ایل سمیت ملک میں ہونے والے تمام اہم واقعات پر ٹوئٹ کرنے والے پاکستانی اداکار جن میں ماہرہ خان، ارمینا خان، فہد مصطفیٰ، فیصل قریشی، ہمایوں سعید، شان شاہد سمیت متعدد اداکارشامل ہیں، کشمیر میں جاری بھارتی ظلم کے خلاف خاموش ہیں۔

شوبز

ٹریلر جاری

شائع شدہ

کو

ٹریلر جاری

ایکشن سے بھرپور نئی ایکشن ایڈونچرفلم 'بمبل بی کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے -ہالی وڈ ہدایت کارٹریوس نائٹ کی یہ فلم 1987کے دور کی عکاسی کر رہی ہے جب بمبل بی کیلیفورنیا کے ایک کباڑ خانے میں پڑا ہوتا ہے اورخلاء سے زمین پرآنے کے بعد اب اپنی نئے گھر کی تلاش میں مصروف ہوتا ہے ۔نامور پروڈیوسر مائیکل بے اور اسٹیفن ڈیوس کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں نامور ریسلر اور اداکار جان سینا جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔فلم کی دیگر کاسٹ میں پامیلا ایڈلن ، ہیلی اسٹین فیلڈ،مارٹن شارٹ (بمبل بی )،مارسیلا بریگیو، پیٹر کولن اورکینیتھ کوئی سمیت کئی فنکار شامل ہیں-

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

پاکستان چھوڑ دیا

شائع شدہ

کو

پاکستان چھوڑ دیا

پاکستان ٹیلی ویژن پر1992 میں نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل 'دھواں' سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اداکار، ہدایتکار اور مصنف عاشر عظیم نے پاکستان چھوڑ دیا۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں عاشر عظیم نے وطن چھوڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا، 'میں نے ملک چھوڑ دیا ہے، کیونکہ میں مایوس ہوگیا ہوں۔ شریف یا زرداری کی وجہ سے نہیں، یہ تو ہمیشہ ایسے ہی تھے، میں یہاں کے لوگوں سے مایوس ہوگیا ہوں۔'عاشر عظیم نے مزید لکھا، 'لوگ اصول کی بات نہیں کرتے، اصول پر نہیں لڑتے، اصول پر ہنستے ہیں، انہیں شریف، زرداری اور راؤ جیسے لوگ ہی ملیں گے، بس نام تبدیل ہوجائیں گے-
اپنے پیغام میں عاشرعظیم نے ڈرامہ سیریل 'دھواں' کا ایک سین بھی شیئر کیا، جس میں وہ یعنی اے ایس پی اظہر ڈرامے کے دیگر کرداروں کے ساتھ ملکی حالات پر گفتگو کرتے نظر آئے۔
شاہکار ڈرامے "دھواں" کے تقریباً 20 سال بعد عاشر عظیم نے اپنی فلم 'مالک' کے ذریعے شوبز میں واپسی اختیار کی تھی، لیکن اس فلم کو سنسر بورڈ کی جانب سے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا۔تاہم عاشر عظیم نے ہمت نہ ہاری اور سنسر بورڈ کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا، بالآخر وہ کیس تو جیت گئے اور فلم بھی ریلیز ہوگئی، لیکن اس سب قصے میں انہیں کافی زیادہ مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔عاشر عظیم پاکستان کسٹمز میں ایک اہم عہدے پر تعینات تھے، لیکن کچھ ناگزیر وجوہات کی بناء پر انہوں نے اپنی ملازمت سے استعفیٰ دیا اور پھر پاکستان بھی چھوڑ دیا اور اب وہ کینیڈا میں ٹرک چلاکر گزر بسر کر رہے ہیں، جس کی تصدیق انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کی۔پاکستان چھوڑ دیا

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

پہلا گانا ریلیز

شائع شدہ

کو

پہلا گانا ریلیز

عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونےو الی پاکستانی فلم"پرواز ہے جنون"کے ٹریلر کے بعد اس کا آفیشل گانا "بلھیا" بھی ریلیزکردیا گیا ہے جسے بہت پسند کیا جارہا ہے-اس گانے کا میوزک عدنان سمیع خان اور زیبا بختیار کے بیٹے اذان سمیع نے تیار کیا ہے اور یہ پہلی ہے جس کا تمام میوزک اذان نے تیار کیا ہے-پاکستان ایئرفورس کے اشتراک سے بنائی جائے والی اس فلم کے ڈائریکٹرحسیب حسن ہیں جبکہ کاسٹ میں حمزہ علی عباسی،حانیہ عامر،احد رضا میر،شاذ خان،کبریٰ خان اور آصف رضا میر سمیت بہت سے فنکاروں نے کام کیا ہے-

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں