Connect with us

انٹرنیشنل

اسرائیل دہشت گرد

شائع شدہ

کو

اسرائیل دہشت گرد

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ نیتن یاھو ایک بزدل لیڈر ہیں اور اسرائیل دہشت گرد ملک ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ارے نیتن یاہو، تم قابض ہو۔ تم ان زمینوں پر قبضہ مافیا کاسرغنہ ہو۔ ساتھ ہی تم دہشت گرد بھی ہو۔یہ زبانی جنگ اس دوران ہو رہی ہے جب غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائی پر دنیا بھر میں تنقید کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اپنے جائز اور آئینی حقوق کیلئے احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا استعمال کوئی دہشت گرد ہی کرسکتا ہے ، ایسا فلسطین میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہوا ہے اور اسرائیل ایک دہشت گرد ملک اور اس کے لیڈر بزدل ہیں۔

انٹرنیشنل

بھوک ہڑتال

شائع شدہ

کو

بھوک ہڑتال

انسانی حقوق کی تنظیم کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ صہیونی انتظامیہ کی طرف سے انتظامی حراست کی ظالمانہ پالیسی کے خلاف 4 فلسطینیوں نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 43 سالہ حسن شوکہ کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم سے ہے۔ وہ 44 روز سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں اس کے علاوہ 3 دیگر فلسطینی بیت لحم ہی کے اسلام جواریش اور محمود عیاد اور الخلیل کے شمالی قصبے بیت امر کے عیسی عوض نے بھی انتظامی حراست کے تسلسل کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

براہ راست مذاکرات مسترد

شائع شدہ

کو

براہ راست مذاکرات مسترد

امریکا اور طالبان قیادت کے براہ راست مذاکرات کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے افغانی حکومت نے کہا مذاکرات میں کوئی بھی پیش رفت افغان حکومت کی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں۔ تاہم امریکا امن مذاکرات میں سہولت کار کا کردار ادا کرسکتا ہے۔ دوسری جانب افغانستان میں موجود نیٹو اتحاد نے بھی امریکا اور طالبان کے براہ راست مذاکرات کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

ایرانی اہلکار ہلاک

شائع شدہ

کو

ایرانی اہلکار ہلاک

شام میں اسرائیلی جنگی طیاروں کے فضائی حملوں میں 9 ایرانی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے صوبہ حلب میں فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تقریباً 9 ایرانی اہلکار ہلاک ہوئے تاہم دیگر ہلاک شدگان کی قومیت کے بارے میں واضح نہیں ہو سکا‌ مذکورہ فوجی ٹھکانے پر اسلحہ موجود نہیں تھا واضح ہو کہ اس مقام سے اتحادی فوجیوں کیلئے لوجسٹک اور خوراک کی ترسیل کے امور نمٹائے جاتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں