Connect with us

پاکستان

مقبوضہ کشمیرمیں گجراتی دہشت گردی

شائع شدہ

کو

مقبوضہ کشمیرمیں گجراتی دہشت گردی

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام کی تاریخ اب مقبوضہ کشمیر میں دہرائی جارہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر وفاقی کابینہ کے ہنگامی اجلاس کے بعد خواجہ آصف کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے ایک نکاتی ایجنڈے پر کابینہ کا اجلاس طلب کیا تھا اور اجلاس میں متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں پاکستان کا مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر مختلف ملکوں میں وفود بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ترکی اور ایران کے وزرائے خارجہ سے کشمیر کی صورتحال پر بات کی ہے اوربرادراسلامی ممالک نے کھل کر پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کررہا ہے اور معصوم کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 2 روز میں کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیلی گئی اور بھارتی حکومت بدترین دہشت گردی کی مثال قائم کر رہی ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی ریاست گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام کی تاریخ اب مقبوضہ کشمیر میں دہرائی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ من حیث القوم پاکستانی قوم پر لازم ہے کہ کنٹرول لائن کے اُس پار جتنی پاکستان کے ساتھ والہانہ محبت کا اظہار ہورہا ہے، اس پر حکومت، ہر طبقہ اور سیاسی جماعتیں اس نقطے پر متحد ہوکر کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔

پاکستان

تبادلے و تقرریاں مذاق

شائع شدہ

کو

تبادلے و تقرریاں مذاق

سندھ کی نگران حکومت کے تبادلے و تقرریاں مذاق بن گئے۔ آئی جی جیل خانہ جات، ڈی آئی جی جیلز کراچی اور 8جیل سپریٹنڈنٹس کے تبادلوں کے دو دن میں تین نوٹی فیکیشن جاری ہوئے جن میں سے ایک تعیناتی دوسرا اس کو روکنے اور تیسرا دوسرے والے نوٹی فیکیشن کو روکنے کے لیے جاری ہوا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی دوپہر کو تمام تبادلوں پر عملدرآمد کو محکمہ داخلہ نے روک دیا۔ اس سے قبل نئے آئی جی جیل خانہ جات عمران یعقوب منہاس کے چارج لینے کے بعد انوکھا واقعہ ہوا تھا۔ عمران یعقوب منہاس نے آئی جی جیل خانہ جات کا چارج گزشتہ روز صبح سنبھالا اور آئی جی جیل دفتر میں ملاقاتیں بھی کیں۔ اسی دوران کام سے روکے جانے پر انہوں نے کام چھوڑا، ڈی آئی جی جیلز تعینات کیے گئے ناصر آفتاب نے ابھی چارج نہیں سنبھالا تھا۔ ابھی یہ تذبذب بھی ختم نہیں ہوا کہ گزشتہ شب ایک بار پھر سروسز اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے نوٹی فیکیشن جاری ہوا کہ نئے تعینات افسران اپنے کام کو جاری رکھیں اور جنھوں نے چارج نہیں لیا وہ چارج بھی لے لیں۔ اس مذاق کے بعد نئے تعینات افسران نے ایک بار پھر کام شروع کردیا ہے۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ جیل کے تبدیل افسران طاقت ور تصور کیے جاتے ہیں خاص طور پر سابقہ آئی جی نصرت منگن۔ دوسری جانب یہ بھی حقیقت ہے کہ پاکستان کے کسی دوسرے صوبے مں جیل خانہ جات کے افسران کے تبادلے اور تقرریاں نہیں کی گئیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سیاست کھیل نہیں خدمت

شائع شدہ

کو

سیاست کھیل نہیں خدمت

خواجہ سعد رفیق نے کہا سیاست باکسنگ یا کرکٹ نہیں، سیاست خدمت کا نام ہے، کیا کراچی میں امن لانا، دہشت گردی ختم کرنا اور سی پیک لانا جرم ہے تو مسلم لیگ ن یہ جرم کرتی رہے گی۔ تفصیلات کے ن لیگی کے رہنما نے بھٹہ چوک کے قریب کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا عمران خان سیاست کے نئے کھلاڑی ہیں، ان کو پتا ہی نہیں سیاست کیا ہے مشرف دور میں نواز شریف کو طیارہ ہائی جیکنگ میں 14 سال قید سنائی گئی تھی، دھرنا دینا آسان کام ہے ہمارے لیڈر کو جیل میں ڈال دیا گیا‌ پھر بھی ہم نے سڑکیں بند نہیں کیں ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پیسے نہیں،فٹ پاتھ پرکنونشن

شائع شدہ

کو

پیسے نہیں،فٹ پاتھ پرکنونشن

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ٹی وی اشتہارکے لیے پیسے نہیں اس لیے فٹ پاتھ پر کنونشن کررہے ہیں۔ ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز آف پاکستان (آباد) کی ایک تقریب سے سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کسی مصنوعی طریقے سے ایم کیوایم کوالیکشن سے باہرکرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی چلتا ہے تو ملک پلتا ہے لیکن مردم شماری میں شہرکی آدھی آبادی کو ہی غائب کردیا گیا ہے، ورلڈ بینک سے لے کراقوام متحدہ تک کراچی کی آبادی پونے تین کروڑ تسلیم کرتے ہیں مگر مردم شماری میں شہر کی آبادی کو نصف دکھایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے پاس مینڈیٹ رہا لیکن اختیار نہیں ملا، ہمارے پاس ٹی وی اشتہارکے لیے پیسے نہیں اس لیے فٹ پاتھ پر کنونشن کررہے ہیں۔
اس موقع پر ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ تعمیر وترقی میں ہاؤسنگ کا بہت بڑا کردارہے،انہوں نے تجویز پیش کی کہ پاکستان میں ہاؤسنگ کے شعبے کو انڈسٹری کا درجہ دیا جانا چاہیے کیوں کہ ہاؤسنگ انڈسٹری 70 چھوٹے چھوٹے شعبوں کی وارث ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے دعویٰ کیا کہ اگر ملک کے دیگر سیاسی قائدین کراچی میں دوبارہ مردم شماری کا مطالبہ کریں تو الیکشن کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ تقریب سے خطاب میں ایم کیو ایم کے سندھ اسمبلی میں سابق پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ صرف ایک بار ایم کیوایم کو با اختیارحکومت ملی، ہمیں جب بھی موقع ملا شہر کا مقدمہ بھرپور طریقے سے لڑا۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں