Connect with us

انٹرنیشنل

لندن ،قتل کی وارداتوں میں اضافہ

شائع شدہ

کو

لندن ،قتل کی وارداتوں میں اضافہ

لندن نے جرائم کے معاملے میں نیویارک کو پیچھے چھوڑ دیا اور تاریخ میں پہلی بار لندن میں قتل کی وارداتیں نیویارک سے بڑھ گئیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق فروری میں لندن میں 15 افراد قتل ہوئے جن کی عمریں 9 سے 30 سال کے درمیان تھیں۔ رپورٹ کے مطابق مارچ میں برطانوی دارالحکومت میں چاقو کے وار اور فائرنگ سے ہلاکتوں کے 22 واقعات پیش آئے، جب کہ اسی ماہ کے دوران نیویارک میں قتل کی 21 وارداتیں ہوئیں۔ خیال رہے کہ لندن اور نیویارک دونوں ہی شہروں کی آبادی تقریباً مساوی ہے، دونوں شہروں میں 85 لاکھ شہری بستے ہیں۔
1990 کے بعد سے نیویارک میں قتل کی وارداتوں کی شرح میں 87 فی صد کمی آئی ہے جب کہ اس کے برعکس لندن میں پچھلے تین سال کے دوران قتل کے واقعات 40 فی صد تک بڑھ گئے ہیں اور ان میں دہشت گرد حملوں کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتیں شامل نہیں ہیں۔لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کمشنر کریسیڈا ڈک نے اپنے حالیہ بیان میں سوشل میڈیا کو جزوی طور پر برطانیہ میں چاقو مارنے کے واقعات میں اضافے کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔

انٹرنیشنل

اختیارات چھین گئے

شائع شدہ

کو

اختیارات چھین گئے

اسرائیلی وزیراعظم سے پارلیمنٹ نے جنگی اختیارات واپس لے لیے جس کے بعد اب پوری سکیورٹی کونسل جنگ کا فیصلہ کرے گی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کے جنگی اختیارات پھر واپس لے لئے گئے۔ پارلیمنٹ میں اختیار پر نظرثانی اور ترامیم بھی کی گئیں اس حوالے سے پارلیمنٹ میں نئے قانون منظور کئے گئے جس کے تحت اب پوری سکیورٹی کونسل جنگ کا فیصلہ کرے گی۔ اکثریتی ارکان نے نئے وضع کردہ قانون کی حمایت میں ووٹ ڈالے۔ واضح ہو کہ اپریل میں پارلیمنٹ نے وزیراعظم اور وزیر دفاع کو اعلان جنگ کا اختیار دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

تحریک عدم اعتماد

شائع شدہ

کو

تحریک عدم اعتماد

بھارتی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کے مون سون اجلاس کے پہلے روز پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے یاد دہانی کرائی کہ کئی اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہے۔ آپ سے درخواست ہے کہ اسے قبول کرلیا جائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔ پارلیمانی امور کے وزیر کے توجہ دلاؤ نوٹس پر رولنگ دیتے ہوئے لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے کہا کہ تلگو دیشم پارٹی کے سرینواس کی تحریک سب سے پہلے موصول ہوئی تھی اس لیے ان کی تحریک عدم اعتماد کو منظور کرتے ہوئے انہیں تجویز پیش کرنے کی اجازت دے رہی ہوں۔ جمعہ کے روز اس پر بحث کی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

ایک اور ناکامی

شائع شدہ

کو

ایک اور ناکامی

سعودی عرب پرحوثیوں کی طرف سے ایک اورمیزائل حملہ کر دیا گیا جسے اتحادی فوج کی جانب سے ناکام بنا دیا گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آج دوپہرصعدہ کی طرف سے نجران پرمیزائل فائر کیا گیاجسے ناکام بنا دیا گیا۔کرنل ترکئی المالکی کے مطابق میزائل کو نجران پہنچنے سے قبل ہے تباہ کر دیا گیاتھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں