Connect with us

انٹرنیشنل

تعلقات کشیدہ ہوگئے

شائع شدہ

کو

تعلقات کشیدہ ہوگئے

ترکی اور فرانس کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے- ترکی نے فرانس کومتنبہ کیا ہے کہ وہ شام میں فوجی موجودگی بڑھانے سے باز رہے ، شمالی شام میں فرانسیسی افواج کو بھیجنےکا فیصلہ غیر قانونی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہوگا، اگر فرانس نے دہشت گرد عناصر کی اپنے فوجیوں کے ذریعے براہ راست یا بالواسطہ مدد کرنے کی کوشش کی تو یہ ایک تباہ کن اقدام ہو گا ۔ انقرہ حکومت کے مطابق اگر فرانس نے شام میں اپنے فوجیوں کی تعداد بڑھائی تو اسے ’مداخلت‘ سمجھا جائے گا۔ترک وزیر دفاع نور الدین جنیکلے کے مطابق، ’’اگر فرانس نے شمالی شام میں اپنے فوجیوں کو بھیجنے کا کوئی بھی فیصلہ کیا، تو وہ غیر قانونی ہو گا اور ساتھ ہی بین الاقوامی قوانین کے منافی بھی ہو گا۔ لیکن اصل میں یہ ’دست درازی‘ (یا عسکری مداخلت) ہو گی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ خاص طور پر اگر فرانس نے دہشت گرد عناصر کی اپنے فوجیوں کے ذریعے براہ راست یا بالواسطہ مدد کرنے کی کوشش کی تو یہ ایک تباہ کن اقدام ہو گا۔ترکی اور فرانس کے باہمی روابط میں پہلے سے موجود کشیدگی جمعرات کو اس وقت مزید شدت اختیار کر گئی، جب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکغوں نے سیرین ڈیموکریٹک فورسز ( ایس ڈی ایف) کے وفد سے ملاقات کی۔ ایس ڈی ایف کرد اور عرب جنگجوؤں پر مشتمل ہے

انٹرنیشنل

فلپائنی سفیرکوکویت چھوڑنے کا حکم

شائع شدہ

کو

فلپائنی سفیرکوکویت چھوڑنے کا حکم

کویت نے فلپائنی سفیر کو حکم دیا ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندرملک چھوڑ دیں۔ کویت نے منیلا میں موجود اپنے سفیر کو مشاورت کیلئے وطن بلایا۔
کویتی دفتر خارجہ نے بدھ کو اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ کویت میں متعین فلپائنی سفیر نے جو کچھ کیا اس کے باعث وہ ناپسندیدہ شخصیت بن گئے ہیں۔ انہوں نے1961ءکے دوران سفارتی تعلقات کے لئے طے شدہ ویانا معاہدے کی دفعہ 9کی خلاف ورزی کی ہے۔ کویتی دفتر خارجہ نے ایک بار پھر اپنے اس موقف کا اعادہ کیا کہ کویت میں فلپائن کے سفارتخانے نے جو کچھ کیا وہ قابل مذمت ہے۔ کویت اسے مسترد کرتا ہے اور یہ سمجھتا ہے کہ فلپائنی سفیر نے سفارتی قواعد و ضوابط کی سنگین اور کھلی خلاف ورزی کی ہے۔ سفارتکاروں نے دیگر افراد کے تعاون و اشتراک سے فلپائنی ملازماﺅں کو اسمگل کرکے کویتی قوانین اور بین الاقوامی روایات اور دستاویزات کو کھلا چیلنج کیا اس طرح وہ کویت کے اندرونی امور میں مداخلت کے مرتکب ہوئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

بگلیہار ڈیم ،پانی کھول دیا گیا

شائع شدہ

کو

بگلیہار ڈیم ،پانی کھول دیا گیا

بھارت کی طرف سے سات ماہ کے بعد دریائے چناب کا مقبوضہ کشمیر کے علاقہ میں بگلیہارڈیم پر روکا گیا پانی کھول دیا لیکن کھولے جانے والے پانی کی مقدار 1960ءمیں ہونے والے سندھ طاس معاہدہ کے مطابق نہ ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے سندھ طاس معاہدہ کے مطابق بھارت ہر لمحہ دریائے چناب میں 55ہزار کیوسک پانی چھوڑنے کا پابند ہے لیکن سات ماہ قبل بھارت نے گلیہارڈیم پردریائے چناب کا پانی روک لیا تھااور چند ہزار کیوسک پانی کی وجہ سے دریائے چناب کا بہت بڑا حصہ خشک ہوچکا ہے اور سات ماہ کے بعد اب دریائے چناب میں بھارت نے چند ہزار مزید کیوسک پانی چھوڑد یا ہے۔
محکمہ آبپاشی کے مطابق دریائے چناب میں پانی کی مجموعی آمد چھ ہزار کیوسک سے بڑھ کر سولہ ہزار چار سو چوہتر کیوسک ہوگئی ہے جس میں دریائے جموں توی کا ایک ہزار چھ سو انچاس کیوسک پانی اور دریائے مناور توی کا سات سو 67کیوسک پانی بھی دریائے چناب میں شامل ہوا ہے تاہم دریائے چناب کا اپنا پانی چودہ ہزار اٹھاون کیوسک پانی‘ دریائے چناب سے نکلنے والی ایک نہر مرالہ راوی لنک سات ماہ سے بند پڑ ی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

اعتکاف کے لئے اہم اعلان

شائع شدہ

کو

اعتکاف کے لئے اہم اعلان

سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کی جنرل پریزیڈنسی نے ماہِ رمضان المبارک کے دوران مسجدالحرام میں اعتکاف میں بیٹھنے کے خواہشمند افراد سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ عرب ٹی وی کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کی جنرل پریزیڈنسی نے مکہ مکرمہ میں مسجدالحرام میں اعتکاف میں بیٹھنے کی خواہش رکھنے والے افراد سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ درخواستیں جنرل پریزیڈنسی کی ویب سائٹ کے ذریعے دی جاسکتی ہیں جب کہ درخواست دینے کی آخری تاریخ 15 شعبان مقرر کی گئی ہے۔
اعلان کے مطابق 16 رمضان سے 20 رمضان تک اعتکاف کارڈ جاری کیے جائیں گے جب کہ اعتکاف کا سلسلہ 19 رمضان سے ماہ رمضان کے اختتام تک جاری رہے گا۔ حرمین شریفین انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ اعتکاف کے سلسلے میں دائر کی گئی درخواستوں کے اندراج کا تعلق مرد حضرات سے ہے، جب کہ اعتکاف کے خواہش مند امیدوار مسجدالحرام کے گیٹ نمبر 119 کے سامنے قائم خصوصی کیبن پر سرکاری خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں