Connect with us

انٹرنیشنل

تارکین وطن ،معاہدے ختم

شائع شدہ

کو

تارکین وطن ،معاہدے ختم

واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ نے غیر قانونی تارکین وطن کے معاہدے کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے شمالی امریکا کے آزاد تجارت کے معاہدے ’نافٹا‘ کو بھی ختم کرنے کا عندیہ دے دیا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ میکسیکو کے ساتھ امریکی سرحد پر سیکیورٹی اور نگرانی کے انتظامات ناکافی ہیں جب کہ امریکا کے امیگریشن سے متعلق ’ احمقانہ نرم قوانین ‘ کا فائدہ بھی اُٹھایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے بارڈر پٹرول ایجنٹس اپنا کردار موثر طریقے سے انجام نہیں دے پا رہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ مذکورہ وجوہات کی وجہ سے میکسیکو سے تارکین وطن کے قافلے کے قافلے امریکا میں داخل ہو رہے ہیں جس سے نبرد آزما ہونے کے لیے ’ڈاکا‘ (Deferred Action for Childhood Arrivals) معاہدے کو منسوخ کردیا جائے گا اور اس طرح کے دیگر معاہدے نہیں کیے جائیں گے۔ٹرمپ نے کہا کہ ایسے افراد جو بچپن سے امریکا میں مقیم ہیں اور اپنے والدین کے ہمراہ یہاں آئے تھے اب انہیں رہائش اور شہریت کی قانونی حیثیت دیے جانے کا کوئی معاہدہ نہیں ہو گا، انہیں ’ڈریمرز‘ یعنی خواب دیکھنے والا ہی سمجھا اور پکارا جائے گا۔

انٹرنیشنل

ایرانی راز چوری

شائع شدہ

کو

ایرانی راز چوری

ایران کے جوہری رازوں تک اسرائیلی خفیہ ایجنسی ’’موساد ‘‘ کے رسائی اور کارروائی کے نتیجے میں ہزاروں دستاویزات کے کامیابی سے اِفشا ہونے کی تفصیلات امریکا کے 3 اخبارات کے ذریعے منظر عام پر آنا شروع ہو گئیں۔ اسرائیل نے ان اخبارات کو فراہم کردہ تفصیلات میں بتایا اْس کی انٹیلی جنس کے ایجنٹوں نے کس طرح یہ کارروائی کی۔ اسرائیلی ایجنٹوں نے رواں برس 31 جنوری کو ایرانی دارالحکومت تہران کے ایک تجارتی علاقے میں واقع گودام میں دراندازی کی اور وہاں 6 گھنٹے 29 منٹ گزارے۔ اس دوران انہوں نے وارننگ الارم سسٹم کو معطّل کیا، دو مرکزی دروازوں کو عبور کیا، 32 بڑی تجوریوں کو کھولا اور قیمتی خزانہ لے کر وہاں سے باہر نکل آئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

بھوک ہڑتال

شائع شدہ

کو

بھوک ہڑتال

انسانی حقوق کی تنظیم کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ صہیونی انتظامیہ کی طرف سے انتظامی حراست کی ظالمانہ پالیسی کے خلاف 4 فلسطینیوں نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 43 سالہ حسن شوکہ کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم سے ہے۔ وہ 44 روز سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں اس کے علاوہ 3 دیگر فلسطینی بیت لحم ہی کے اسلام جواریش اور محمود عیاد اور الخلیل کے شمالی قصبے بیت امر کے عیسی عوض نے بھی انتظامی حراست کے تسلسل کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

براہ راست مذاکرات مسترد

شائع شدہ

کو

براہ راست مذاکرات مسترد

امریکا اور طالبان قیادت کے براہ راست مذاکرات کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے افغانی حکومت نے کہا مذاکرات میں کوئی بھی پیش رفت افغان حکومت کی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں۔ تاہم امریکا امن مذاکرات میں سہولت کار کا کردار ادا کرسکتا ہے۔ دوسری جانب افغانستان میں موجود نیٹو اتحاد نے بھی امریکا اور طالبان کے براہ راست مذاکرات کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں