Connect with us

پاکستان

فائرنگ، 9جاں بحق

شائع شدہ

کو

فائرنگ، 9جاں بحق

کوئٹہ اور مستونگ میں فائرنگ کے تین مختلف واقعات میں مسیحی برادری کے 4 افراد سمیت 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا تازہ ترین واقعہ کوئٹہ کے علاقے شاہ زمان روڈ پر پیش آیا کہ جہاں نامعلوم مسلح افراد کی اندھادھند فائرنگ سے ایک خاتون سمیت چار افراد ہلاک اور ایک 12 سالہ لڑکی زخمی ہوئی۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت پرویز، کامران، طارق اور فردوس کے ناموں سے ہوئی ہے۔ بلوچستان کے شہر مستونگ کے علاقے دشت میں بھی فائرنگ کے واقعے میں ایک راہگیر جاں بحق ہوا جس کی شناخت اعظم کے نام سے ہوئی ہے۔
قبل ازیں کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر دو گروپوں میں جھگڑا ہوا جو مسلح تصادم کی صورت اختیار کرگیا اور اس دوران دونوں گروپوں نے اسلحے کا آزادانہ استعمال کیا۔ دونوں گروپوں کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔پولیس نے جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا جب کہ واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔

پاکستان

قیمیت میں کمی

شائع شدہ

کو

قیمیت میں کمی

عالمی مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر کم ہو کر 1223 ڈالر فی اونس ہونے سے فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے کم ہونے کے بعد 59 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 171 روپے کمی کے بعد 50 ہزار 840 ہو گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

انتخابات غیرجانبدارایہ بنائیں

شائع شدہ

کو

انتخابات غیرجانبدارایہ بنائیں

سراج الحق نے کہا نگران حکومت اور الیکشن کمیشن انتخابی عمل کو غیر جانبدار اور شفاف بنائے اگرعوام کا الیکشن پر اعتماد نہ رہا تو ملک میں انتشار اور انارکی کو پھیلنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔ 2018 کا الیکشن فیصلہ کرے گا کہ پاکستان ایک اسلامی ملک رہے گا یا لبرل اور سیکولر پاکستان بنے گا سیکولر ازم کے حامی چاہتے ہیں کہ اسلام کو مسجد تک محدود کردیا جائے اوراس سے پارلیمنٹ میں قانون سازی اور اقتدار کا حق چھین لیا جائے یہ ٹولہ ہمارے نوجوانوں کو اسلام سے بغاوت پر اکسا رہا ہے جس کو مدنظر رکھ کر عوام مستقبل کا فیصلہ کرے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

غیر اخلاقی زبان پر ایکشن

شائع شدہ

کو

غیر اخلاقی زبان پر ایکشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کی جانب سے انتخابی مہم کے دوران امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کے خلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر نوٹس لیتے ہوئے کل ذاتی حیثیت یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق نامناسب اور غیر اخلاقی زبان استعمال کا نوٹس میڈیا میں آنے والی خبروں کی بنیا د پر لیا گیا ہےجس کی سماعت 4 رکنی بینچ کرے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں