Connect with us

انٹرنیشنل

احتجاج مہنگا پڑ گیا

شائع شدہ

کو

احتجاج مہنگا پڑ گیا

بھارت نے جین مت سے تعلق رکھنے والے افراد کے احتجاج کے بعد متحدہ عرب امارات کو ناگپور شہر سے کی جانے والی بھیڑ بکریوں کی برآمد روک دی ہے۔
میڈیا اطلاعات کے مطابق، اقدام کا مقصد کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنا اور ان کے خود کفیل ہونے کے حوالے سے نئے راستے کھولنا تھا۔ 2000 بھیڑوں اور بکریوں کی کھیپ ہفتہ کی صبح شہر کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ کی جانا تھی تاہم احتجاج کے بعد اسے روک دیا گیا اور وزارت تجارت و صنعت کی جانب سے مظاہرین سے مذاکرات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انٹرنیشنل

آمدورفت بند

شائع شدہ

کو

آمدورفت بند

بیلجیئم کے ائر ٹریفک کنٹرول سنٹر نے ملک کے تمام ائرپورٹ پر طیاروں کی آمدورفت بند کر دی ہے اور اب کسی بھی ائرپورٹ پر طیارہ لینڈ کر سکتا ہے اور نہ ہی اڑان بھر سکتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بیلجیئم کے ائرٹریفک کنٹرول سنٹر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ پابندی ڈیٹا سسٹم میں خرابی کے باعث عائد کی گئی ہے کیونکہ اس وقت کسی بھی ائیرپورٹ پر فلائٹ ڈیٹا لوڈ نہیں ہو رہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

صحرامیں ہریالی

شائع شدہ

کو

صحرامیں ہریالی

سعودی ماہر موسمیات زیاد الجہنی نے واضح کیا ہے کہ15برس بعد سعودی عرب بارش اور ژالہ باری والا ملک بن جائیگا، انہوں نے سبق ویب سائٹ سے گفتگو میں کہا کہ یورپی ممالک کا ماحول خشک اورجزیرہ نما عرب جیسا ہوجائیگا۔ کاربن ڈائی آکسائڈ کے اضافے کے باعث 2020میں ماحولیاتی المیے کے حوالے سے عالمی ماہرین موسمیات کی توقعات کی بابت سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوںنے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اس قدر دقیق انداز میں گفتگو کرنا مشکل ہے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ ماہرین موسمیا ت اعدادوشمار اور ماحولیات کے حوالے سے جس انداز سے مطالعہ کرتے ہیں اس میں اختلاف فطری امر ہے۔ موسم میں تبدیلی ہر جگہ آرہی ہے اور ہر دور میں آتی رہتی ہے۔ ہر جگہ تبدیلی کی نوعیت مختلف ہوتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

غداربھی

شائع شدہ

کو

مذاکرات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلسل تین راتوں سے وائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ کرنے والے انہیں غدار قرار دے رہے ہیں جبکہ ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے روسی صدر کو انتخابات میں براہ راست ملوث ہونے کا ذمہ دار قرار دے دیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر غدار ، ٹرمپ قانون سے بالا نہی اور پاپا پیوٹن کی پتلی جیسے نعرے درج تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں