Connect with us

شوبز

53 ویں سالگرہ، گوگل کا خراج عقیدت

شائع شدہ

کو

53 ویں سالگرہ، گوگل کا خراج عقیدت

'پاپ کوئین' کے نام سے مشہور پاکستان کی معروف و خوبرو گلوکارہ نازیہ حسن آج 53 برس کی ہوتیں لیکن ان کی زندگی نے وفا نہ کی اور وہ نوجوانی میں ہی خالق حقیقی سے جاملیں لیکن ان کی یادیں آج بھی دلوں میں زندہ ہیں نازیہ حسن کی آج 53 ویں سالگرہ ہے، اس موقع پرگوگل بھی انہیں خراج عقیدت پیش کرنے میں پیچھے نہیں رہا اور آج کا ڈوڈل گلوگارہ سے منسوب کردیا۔خوبصورت اور دلفریب آواز رکھنے والی نازیہ حسن 3 اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہوئی تھیں۔ انہوں نےامریکن انٹرنیشنل یونیورسٹی اور لندن یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی، قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ وہ اقوام متحدہ کی ثقافتی سفیر کے طور بھی خدمات انجام دیتی رہیں۔انہوں نے گلوکاری کا آغاز 10 سال کی عمر میں کیا جس کے بعد گائیکی کی دنیا میں اپنا نام روشن کرتی چلی گئیں۔ نازیہ حسن نے پاپ گلوکاری کے اس سفر میں نہ صرف پاکستان میں نام بنایا بلکہ بھارت سمیت دنیا بھر میں خوب پزیرائی حاصل کی۔ آج کل کے گلوکار بھی نازیہ کے گانوں کے ریمکس بنا کر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ پاپ کوئن کے یادگار گیتوں میں 'دوستی'، 'ڈسکو دیوانے'، 'کریے پیار دیاں گلاں'، 'دل کی لگی'، 'آپ جیسا کوئی' اور دیگر شامل ہیں جو آج بھی کانوں میں رَس گھولتے ہیں۔انہوں نے متعدد قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔ نازیہ حسن پاکستان کی وہ پہلی پاپ گلوکارہ ہیں جنہوں نے 15 سال کی عمر میں فلم فیئر ایوارڈز کا اعزاز اپنے نام کیا۔ ان کا گایا ہوا گیت ’آپ جیسا کوئی‘ بالی وڈ فلم ’قربانی‘ میں اداکارہ زینت امان پر فلمایا گیا جس کے مداح آج بھی دیوانے ہیں۔ 30 مارچ 1995 کو نازیہ حسن کی شادی بزنس مین مرزا اشتیاق بیگ سے ہوئی لیکن یہ شادی چل نہ سکی اور نازیہ کے دنیا سے رخصت ہونے سے 10 دن قبل دونوں میں طلاق ہوگئی۔ پاپ کوئین نازیہ حسن 13 اگست 2000 کو محض 35 سال کی عمر میں پھیپھڑوں کے کینسر کے باعث دنیا سے رخصت ہوگئیں۔ اگرچہ نازیہ حسن اس دنیا میں نہیں ہیں، لیکن آج بھی اپنی دلفریب گیتوں کی وجہ سے مداحوں کے دل میں زندہ ہیں۔

شوبز

صائمہ کی "سیلفی"

شائع شدہ

کو

"افغان جیلیبی" کا ہوشربا رقص

ہدایتکار سید نور اور صائمہ "سیلفی" بنائیں گے-ذرائع نے بتایا ہے کہ سید نور نے"سیلفی" کے عنوان سے فلم شروع کی ہے جس میں مرکزی کردار تو صائمہ ہی کررہی ہیں لیکن اس کی خاص بات یہ ہے کہ فلم میں اداکارہ کنول نعمان کے بیٹے احمد کو اہم کردار کے لئے کاسٹ کیا گیا ہے جن کے کیرئر کی یہ پہلی فلم ہے-کنول نعمان کا بیٹا بچپن سے ہی مکمل طور پر صحت مند نہیں اور ان کا شمار سپیشل بچوں میں ہوتا ہے لیکن کنول نے انہیں مکمل تعلیم و تربیت کے بعد اس قابل بنایا ہے کہ وہ اب کام کرسکتا ہے-اس بارے میں کنول نعمان کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا اس حوالے سے بہت خوش قسمت ہے کہ اسے زندگی کا پہلا پراجیکٹ ہی سید نور اور صائمہ جیسے لیجنڈ لوگوں کے ساتھ ملا ہے-فلم کی شوٹنگ شباب سٹوڈٍیو میں شروع کردی گئی ہے تاہم اس کے باوجود سید نور نے اپنے اس نئے پراجیکٹ کا اعلان ابھی تک نہیں کیا-
صائمہ کی "سیلفی"

صائمہ کی "سیلفی"

صائمہ کی "سیلفی"

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

توقیر ناصر کو بڑا عہدہ مل گیا

شائع شدہ

کو

"افغان جیلیبی" کا ہوشربا رقص

حکومت پنجاب نے اداکار توقیر ناصر کو بورڈ آف گورنرز لاہور آرٹس کونسل کا چیئرمین بنادیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے بعد انہوں نے اپنے نئے عہدے کا چارج بھی سنھبال لیا ہے جس کے بعد انہیں کیپٹن ریٹائرڈ عطا محمد خان نے بریفنگ دی جس میں مختلف امور زیر بحث آئے-یاد رہے کہ اس سے پہلے محمد مالک عارضی طور پر چیئرمین تاہم بورڈ آگ گورنرز کی مدت پوری ہونے کے بعد اب نیا چیئرمین تعیتنات کیا گیا ہے-یاد رہے کہ توقیر ناصر پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے چیئرمین ب ھی رہ چکے ہیں-

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

"شورشرابا"...ایک بار پھر نمائش ملتوی

شائع شدہ

کو

"شورشرابا"...ایک بار پھر نمائش ملتوی

پروڈیوسر سہیل خان کی فلم" شورشرابا" کی ریلیز ایک بار پھر اچانک ملتوی کردی ہے- سہیل خان نے گزشتہ روز اداکارہ رابی پیرزادہ اور عدنان خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا تھا کہ ان کی فلم 27 اپریل کو ریلیز ہورہی ہے جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں لیکن آج انہوں نے اچانک فلم کی ریلیز ملتوی کردی ہے-اس بارے میں سہیل خان کا کہنا ہے کہ مختلف سینما گھروں کو جو ڈیجیٹل پرنٹ بجھوائے ہیں ان میں سے بعض پرنٹوں میں"تکنیکی خرابی" پیدا ہوگئی ہے جسے دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور اسی وجہ سے فلم کل ریلیز نہیں کی جارہی اور نہ ہی اس کی نئی تاریخ کا فیصلہ کیا گیا ہے-یہ امر قابل ذکر ہے یہ فلم پہلے دن سے تنازعات کا شکار رہی ہےجس کی وجہ سے کئ بار اس کی ریلیز ملتوی کی گئی-

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں