Connect with us

انٹرنیشنل

امریکہ کے دورے کی دعوت

شائع شدہ

کو

امریکا کی روس پر پابندیاں

امریکی صدر کی جانب سے روسی صدر کو امریکہ کے دورے کی دعوت دی گئی۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ایک مشیر کریملن نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے روسی سربراہ کو دورہ امریکا کی دعوت دی ہے۔ تاہم دونوں ملکوں نے دورے کی تیاری کا آغاز نہیں کیا، دونوں صدور کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہو ئی جس میں ٹرمپ نے پیوٹن کو الیکشن جیتنے پر مبارکباد بھی دی تھی

انٹرنیشنل

امریکی میزائلوں پر قبضہ

شائع شدہ

کو

امریکی میزائلوں پر قبضہ

روسی میڈیا کے مطابق امریکہ، برطانیہ اور فرانس کی جانب سے شام پر کئے جانے والے میزائل حملے میں امریکہ کے دو کروز میزائل پکڑلئے گئے ہیں۔ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے شام میں تین اہداف پر 103 کروز میزائل فائر کئے گئے تھے۔ حملے سے پہلے امریکی صدر نے شیخی بگھارتے ہوئے کہا تھا کہ اب کی بار شام پر نئے، نفیس اور سمارٹ میزائل داغے جائیں گے۔
روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ ان میزائلوں میں سے دو پھٹے بغیر زمین پر آن گرے جنہیں بغیر وقت ضائع کئے قابو کرلیا گیا۔ کہا جارہا ہے کہ روس یہ میزائل خصوصی طیارے میں ڈال کر اپنے ملک لے گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دونوں میزائل کافی اچھی حالت میں ہیں۔ اب نجانے روس ان کے ساتھ کیا کرے گا؟ انہیں اپنے کسی دشمن پر داغے گا یا امریکہ کی سبکی کے لئے انہیں کسی عجائب گھر کی زینت بنائے گا؟

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

مزید 2فلسطینی شہید

شائع شدہ

کو

مزید 2فلسطینی شہید

غزہ میں مسلسل چوتھے جمعے بھی ہزاروں فلسطینی اپنے حقوق کے خلاف مظاہرہ کررہے ہیں جب کہ نہتے مظاہرین پر اسرائیلی فائرنگ سے مزید 2 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔اسرائیلی فوج نے بھی جوابی پیغام میں پمفلٹس سرحد کے قریب پھینکیں ہیں جس میں مظاہرین کو متنبہ کیا گیا ہے کہ  وہ سرحد سے دور رہیں جب کہ اسرائیلی فوج نے نہتے مظاہرین پر براہ راست گولیاں برسائی ہیں جس کے نتیجے میں اب تک 2 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

ہاتھ نہ ملانے پر شہریت سے محروم

شائع شدہ

کو

ہاتھ نہ ملانے پر شہریت سے محروم

فرانس میں الجزائر سے تعلق رکھنے والی مسلم خاتون کو سرکاری افسر سے  ہاتھ ملانے سے انکار پر  شہریت دینے سے انکار کر دیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق الجزائر سے تعلق رکھنے والی مسلم خاتون نے فرانسیسی شہری سے 2010 میں شادی کی تھی جب کہ اپریل 2017 میں شہریت کے لئے درخواست دی۔ فرانس کے جنوب مشرقی علاقے ایسرے میں منعقدہ ایک تقریب میں مسلم خاتون کو ملک کی شہریت دی جا رہی تھی۔ اس موقع پر تقریب کے صدر اور ایک مقامی سیاسی رہنما نے  ہاتھ ملانا چاہا تو خاتون نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ میرے مذہبی عقائد اس بات کی اجازت نہیں دیتے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں