Connect with us

انٹرنیشنل

دہشت گرد قرار

شائع شدہ

کو

دہشت گرد قرار

امریکا نے ملی مسلم لیگ (ایم ایم ایل) اور تحریک آزادی کشمیر کو دہشت گرد تنظیموں کی عالمی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ (اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 'ملی مسلم لیگ اور تحریک آزادی کشمیر کو فارن ٹیرارسٹ آرگنائزیشن (ایف ٹی او) کے امیگریشن اینڈ نیشنلٹی ایکٹ کی سیکشن 219 اور دہشت گردوں کی عالمی فہرست کے ایگزیکٹو آرڈر 13224 کے تحت لشکر طیبہ میں ہی شامل کرلیا گیا ہے'۔بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں تنظیموں پر مالی پابندی عائد کردی گئی ہے اور کسی بھی امریکی شہری کے ان گروپوں کے ساتھ کسی بھی قسم کے معاملات میں ملوث ہونے پر ممانعت ہوگی۔
اپنے بیان میں امریکا کے محکمہ انسداد دہشت گردی کے کورآڈینیٹر ایمبیسیڈر ناتھن اے سیلز نے کہا کہ یہ دونوں تنظیمیں لشکر طیبہ ہی کے مختلف نام ہیں اور لشکر طیبہ کسی بھی نئے نام سے آئے، ہم سے نہیں چھپ سکتی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لشکر طیبہ نے نام تبدیل کرکے عوام کو دھوکا دینے کی کوشش کی ہے، اسی لیے امریکا یہ بتانا چاہتا ہے کہ لشکر طیبہ کسی غلط فہمی میں نہ رہے، چاہے اپنا جو بھی نام رکھ لے وہ دہشت گرد گروپ ہی رہے گا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکا ان تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے کہ لشکر طیبہ سیاسی طور پر اُس وقت تک فعال نہ ہو، جب تک وہ اپنے اثر و رسوخ کے لیے تشدد کا راستہ نہ چھوڑ دے ۔ وسری جانب امریکی محکمہ خزانہ نے ملی مسلم لیگ کی مرکزی قیادت کے 7 ارکان کے نام بھی عالمی دہشت گردوں کی خصوصی فہرست میں شامل کرلیے، جن کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ لشکر طیبہ کے لیے کام کر رہے تھے۔ ان افراد میں سیف اللہ خالد، مزمل اقبال ہاشمی، محمد حارث ڈار، تابش قیوم، فیاض احمد، فیصل ندیم اور محمد احسان شامل ہیں۔

انٹرنیشنل

اختیارات چھین گئے

شائع شدہ

کو

اختیارات چھین گئے

اسرائیلی وزیراعظم سے پارلیمنٹ نے جنگی اختیارات واپس لے لیے جس کے بعد اب پوری سکیورٹی کونسل جنگ کا فیصلہ کرے گی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کے جنگی اختیارات پھر واپس لے لئے گئے۔ پارلیمنٹ میں اختیار پر نظرثانی اور ترامیم بھی کی گئیں اس حوالے سے پارلیمنٹ میں نئے قانون منظور کئے گئے جس کے تحت اب پوری سکیورٹی کونسل جنگ کا فیصلہ کرے گی۔ اکثریتی ارکان نے نئے وضع کردہ قانون کی حمایت میں ووٹ ڈالے۔ واضح ہو کہ اپریل میں پارلیمنٹ نے وزیراعظم اور وزیر دفاع کو اعلان جنگ کا اختیار دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

تحریک عدم اعتماد

شائع شدہ

کو

تحریک عدم اعتماد

بھارتی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کے مون سون اجلاس کے پہلے روز پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے یاد دہانی کرائی کہ کئی اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہے۔ آپ سے درخواست ہے کہ اسے قبول کرلیا جائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔ پارلیمانی امور کے وزیر کے توجہ دلاؤ نوٹس پر رولنگ دیتے ہوئے لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے کہا کہ تلگو دیشم پارٹی کے سرینواس کی تحریک سب سے پہلے موصول ہوئی تھی اس لیے ان کی تحریک عدم اعتماد کو منظور کرتے ہوئے انہیں تجویز پیش کرنے کی اجازت دے رہی ہوں۔ جمعہ کے روز اس پر بحث کی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

ایک اور ناکامی

شائع شدہ

کو

ایک اور ناکامی

سعودی عرب پرحوثیوں کی طرف سے ایک اورمیزائل حملہ کر دیا گیا جسے اتحادی فوج کی جانب سے ناکام بنا دیا گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آج دوپہرصعدہ کی طرف سے نجران پرمیزائل فائر کیا گیاجسے ناکام بنا دیا گیا۔کرنل ترکئی المالکی کے مطابق میزائل کو نجران پہنچنے سے قبل ہے تباہ کر دیا گیاتھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں