Connect with us

شوبز

رضا حسین کی پہلی وڈیو ریلیز

شائع شدہ

کو

رضا حسین کی پہلی وڈیو ریلیز

گلوکار رضا حسین کی پہلی وڈیو گزشتہ دنوں ریلیز کردی گئی جسے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے-رضا حسین کی آواز میں گائی ہوئی حمد"تو رحیم ہے تو کریم ہے" کی وڈیو کے ڈائریکٹر سونو خان ہیں جنہوں نے نہایت خوبصورت انداز سے وڈیو شوٹ کی ہے-رضا حسین قطر میں پیدا ہوئے لیکن موسیقی کی تربیت انہوں نے استاد حسین بخش گلو سے حاصل کی- وہ گلوکار ہری ہرن اور ریچا شرما کے ساتھ بھی کام کرچکے ہیں جبکہ سب سے بڑھ کر ان کے لئے ایک بہت بڑا اعزاز یہ ہے کہ آشا بھوسلے جیسی گلوکارہ نے ان کی آواز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت خوبصورت آواز کے مالک ہیں اور ان کی آواز کشورکمار جیسی لگتی ہے-رضا حسین اب پاکستان میں بھی کئی پراجیکٹ کررہے ہیں- وہ اداکار خواجہ سلیم کی فلم"ابتدا" کے میوزک ڈائریکٹر ہیں جبکہ اداکار کی حیثیت سے ان کی فلم"SAND" بھی عنقریب ریلیز ہونے والی ہے-

شوبز

"ایسی کوئی بات نہیں"

شائع شدہ

کو

"ایسی کوئی بات نہیں"

گلوکارہ آئمہ بیگ نے میڈیا میں گردش کرنے والی ان خبروں کی تردید کی ہے کہ وہ تقریبات اور شوز پر دیر سے پہنچتی ہیں اور یہ ان کی عادت بن چکی ہے-اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے آئمہ بیگ نے کہا کہ"طیفا ان ٹربل" کی تقریب میں جان بوجھ کر لیٹ نہیں ہوئی بلکہ میں اپنے کسی شوپر تھی جہاں سے فری ہونے کے فوری بعد وہاں پہنچ گئی لیکن میری غیر موجودگی میں علی ظفر نے میرے بارے میں کہا تھا" کہ وہ گانے کی ریکارڈنگ پر بھی لیٹ آیا کرتی تھی"- یہ بات صرف مذاق کی حد تک تھی جسے میڈیا نے غلط رنگ دیا-آئمہ بیگ نے مزید کہا کہ میں تعلیم یافتہ اور ذمہ دار آرٹسٹ ہوں اور میں کبھی کسی تقریب میں جان بوجھ کر لیٹ نہیں گئی-
یاد رہے کہ "طیفا ان ٹربل" میں آئمہ بیگ اورعلی ظفر کے گائےہوئے گانے "آئٹم نمبر"نے مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے اور اس گانے کو صرف دو دنوں میں 20لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں-

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

رواں ہفتے واپسی

شائع شدہ

کو

ریما خان ناروے میں شوکت خانم کے فنڈ ریزر پر

اداکارہ ریما خان رواں ہفتے پاکستان واپس آرہی ہیں۔

اداکارہ ریما خان وطن واپس ایک ملٹی نیشنل برانڈ کی لانچنگ تقریب میں شرکت کرنے کیلئے آرہی ہیں۔ یاد رہے ریما خان کچھ عرصہ پاکستان میں رہنے کے بعد امریکہ اپنے شوہر کے پاس واپس چلی گئیں تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

مشکل میں پھنس گئے

شائع شدہ

کو

کمال کا لڑکا

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کو کچرا پھینکنے والے نوجوان کی جانب سے قانونی نوٹس موصول ہوگیا۔

ارہان سنگھ نے بتایا کہ ’میرے قانونی مشیر نے ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا کو قانونی نوٹس بھیج دیا اور اب بال ان کی کورٹ میں ہے۔ارہان سنگھ کا کہنا تھا کہ انہیں ویرات اور انوشکا کے جواب کا انتظار ہے۔واضح رہے کہ انوشکا اور ویرات کو قانونی نوٹس نوجوان ارہان سنگھ نے بھیجا ہے جنہیں انوشکا نے گزشتہ ہفتے لگژری گاڑی سے کچرا پھینکنے پر کھری کھری سنائی تھی جس کی ویڈیو ویرات کوہلی نے بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں