Connect with us

پاکستان

امیدوارمیدان میں اتاردیئے

شائع شدہ

کو

امیدوارمیدان میں اتاردیئے

عام اںتخابات میں جنون اور نون نے قومی اسمبلی کی14 نشستوں پر نظریں جمالیں، دونوں جماعتوں نے باغوں کے شہر سے مضبوط امیدوار میدان میں اتار دئیے. تخت لاہور پر قبضے کی جنگ کے لئے ن لیگ اور پی ٹی آئی نے پیادے میدان میں اتار دیئے۔ این اے 131 میں بڑا مقابلہ ہوگا جس میں عمران خان اور خواجہ سعد رفیق میں جوڑ پڑے گا جبکہ نواز شریف کی آبائی نشست این اے 125 پر مریم نواز، پی ٹی آئی کی یاسمین راشد کا مقابلہ کریں گی۔ این اے 129 میں سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور عبدالعلیم خان آمنے سامنے ہوں گے۔ اسی طرح این اے 134 میں پی ٹی آئی کے ظہیر عباس کھوکھر، شہباز شریف کے مدمقابل ہوں گے۔ این اے 124 میں لیگی رہنما حمزہ شہباز، تحریک انصاف کے ولید اقبال کا مقابلہ کریں گے۔ شاہدرہ کے حلقہ این اے 123 میں ن لیگ کے ملک ریاض اور پی ٹی آئی کے مہر واجد عظیم آمنے سامنےہوں گے۔ ن لیگ کے پرویز ملک اور پی ٹی آئی کے جمشید اقبال چیمہ این اے 127 میں قسمت آزمائی کریں گے۔
این اے 128 سے ن لیگ کے شیخ روحیل اصغر کا مقابلہ پی ٹی آئی کے اعجاز ڈیال کریں گے، این اے 130 پر پی ٹی آئی کے شفقت محمود کا مقابلہ ن لیگ کے خواجہ احمد حسان سے ہوگا۔ این اے 133 سے ن لیگ کے زعیم قادری اور پی ٹی آئی کے اعجاز چودھری مدمقابل ہوں گے. ن لیگ کے سیف الملوک کھوکھر اور پی ٹی آئی کے کرامت کھوکھر این اے 135 میں ایک دوسرے سے ٹکرائیں گے، این اے 136 پر افضل کھوکھر ن لیگ کی جانب سے، خالد گجر پی ٹی آئی کی جانب سے قسمت آزمائی کریں گے۔ این اے 135 اور این اے 136 سے ن لیگ نے دو بھائیوں کو ٹکٹ جاری کئے ہیں۔

پاکستان

پاکستان کی ریٹنگ منفی کردی

شائع شدہ

کو

پاکستان کی ریٹنگ منفی کردی

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ میں تبدیلی کرتے ہوئے اسے مستحکم سے منفی کردیا۔

موڈیز کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر 2016 سے زرمبادلہ کے ذخائر 40 فیصد کم ہوئے ہیں اور ملکی ذرمبادلہ کے ذخائر صرف دو ماہ کی درآمد کیلئے کافی ہیں۔موڈیز کے مطابق پاکستان کی معاشی نمو میں بہتری کے امکانات موجود ہیں اور مرکزی بینک کی جانب سے پالیسی سخت کرنے کے فوائد ہوں گے جب کہ پاکستان کی معاشی نموجی ڈی پی کے 5 فیصد سے زائد رہے گی۔عالمی ریٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ اگلے مالی سال مہنگائی کی شرح 4 فیصد سے بڑھ کر 7 فیصد ہوگی جب کہ اگلے مالی سال معاشی شرح نمو 5.8 فیصد کے بجائے 5.2 فیصد ہوگی۔موڈیز کے مطابق توانائی منصوبوں میں بہتری سے معیشت بیرونی اوراندرونی دھکچے برداشت کرسکے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نثار کے گھر جلسہ

شائع شدہ

کو

پروٹوکول ختم

پاکستان مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی انتخابی مہم کے سلسلہ میں چودھری نثار علی خان کے آبائی حلقہ ٹیکسلا میں جلسہ کرے گی۔

اس جلسہ سے میاں نوازشریف خود خطاب کریں گے تاہم اس سلسلہ میں ابھی مشاورت جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بہادری دیکھانے کی ضرورت نہیں

شائع شدہ

کو

واپسی کیلئے مشورے

سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ میں نے جنگیں لڑی ہیں اس لیے مجھے اپنی بہادری ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر پرویز مشرف کا بیرون ملک سے ٹیلی فون پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے بارے میں بہت سی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں اور مجھ پر کمنٹس ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں نےجنگیں لڑی ہیں اس لیے مجھے اپنی بہادری ثابت کرنےکی ضرورت نہیں ہے۔پرویز مشرف نے کہا کہ نواز شریف ای سی ایل میں نہیں تو مجھے کیوں رکھا گیا ہے؟ مجھے عدالت میں گرفتار نہ کرنے کا تو کہا گیا مگر اس کے بعد کیا ہو گا؟انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ہر حلقے میں جانا چاہتا تھا اور میرا مقصد پاکستان آکر اپنی پارٹی کو لیڈ کرنے کے لیے تھا۔ان کا کہنا تھا کہ میرا پورا ارادہ ہے کہ میں پاکستان آؤں اور وقت آئے گا تو میں ضرور پاکستان واپس آؤں گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں