Connect with us

کشمیر

پیشکش ٹھکرا دی

شائع شدہ

کو

پیشکش ٹھکرا دی

مقبوضہ کشمیر میں انسانی ڈھال بنائے جانے والے نوجوان فاروق ڈار نے بالی وڈ اداکار سلمان خان کے مشہور رئیلٹی شو ’بگ باس‘ میں شرکت کی پیشکش ٹھکرا دی۔
گزشتہ سال اپریل میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت کا واقعہ سامنے آیا تھا جس میں قابض فوج نے پتھراؤ سے بچنے کے لیے کشمیری نوجوان فاروق ڈار کو جیب کے بمپر سے باندھ دیا تھا۔ فاروق ڈار کو بھارتی فوج نے انسانی ڈھال بناکر کئی علاقوں میں گھمایا تھا جب کہ قابض بھارتی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ گرفتار نوجوان پتھراؤ میں ملوث تھا ۔
فاروق ڈار کا کہنا تھا کہ ’بگ باس‘ کے پروڈیوسرز نے شرکت کے بدلے بھارتی 50 لاکھ روپے دینے کی آفر کی لیکن انہوں نے کسی بھی صورت شو میں شرکت سے انکار کردیا۔

کشمیر

آپریشن آل آؤٹ ٹوئنٹی تیار

شائع شدہ

کو

آپریشن آل آؤٹ ٹوئنٹی تیار

بھارتی فورسز نے نہتے کشمیریوں کیخلاف خطرناک آپریشن آل آؤٹ ٹوئنٹی تیار کرلیا ہے، منصوبے کے تحت آزادی کی جدوجہد کرنے والے سرکردہ کشمیریوں کی ٹارگٹ کلنگ کی جائے گی جبکہ جنازوں کے جلوسوں پر بھی کارروائی کی ہوگی۔
تفصیلات مطابق بھارت نے نہتے کشمیریوں پر ظلم ڈھانے کا ایک اور مکروہ منصوبہ تیار کرلیا، بھارتی فورسز کے آپریشن آل آؤٹ ٹوئنٹی پلان کے تحت آزادی کی جدوجہد کرنے والے سر کردہ کشمیریوں کی ٹارگٹ کلنگ کی جائے گی اور آپریشن میں قتل افراد کی نعشیں ورثاء کو نہیں دی جائیں گی۔ بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں سرکردہ کارکنان کی ہٹ لسٹ بنائی ہے، جس میں سرگرم 21 کشمیریوں کو شامل کیا گیا ہے۔ منصوبہ میں جنازے کے جلوسوں کو بھی نہ بخشنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ وادی میں جلوس اور جنازوں پر پابندی ہوگی۔ بھارت حال ہی میں مقبوضہ کشمیر میں انتہائی تربیت یافتہ کمانڈوز اور اسنائپرز تعینات کرچکا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کشمیر

مزید 4 شہید

شائع شدہ

کو

مزید 4 شہید

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں قابض بھارتی فوج نے محاصرہ کیا اور سرچ آپریشن کے دوران رہائشی علاقے میں فائرنگ کی جس سے 4 افراد شہید اور خاتون سمیت درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قابض بھارتی فوج نے نہتے مظاہرین پر پیلٹ گنوں اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جب کہ سرچ آپریشن کے دوران گھروں کو بھی نقصان پہنچایا۔ 4 کشمیریوں کی شہادت پر اننت ناگ کے علاقوں میں صورتحال کشیدہ ہوگئی اور اہل علاقہ نے بھارتی مظالم پر شدید احتجاج کیا، بھارتی کٹھ پتلی انتظامیہ نے سری نگر اور اننت ناگ میں انٹرنیٹ سروس معطل کررکھی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کشمیر

خطرناک منصوبہ تیار

شائع شدہ

کو

خطرناک منصوبہ تیار

بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر آپریشن کی تیاریاں، خصوصی کمانڈوز اور اسنائپرز بی ایس ایف ہیڈ کوارٹر جموں پہنچ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئے دستے میں مکانات کو بارودی مواد سے اڑانے کے ماہرین بھی شامل ہیں۔ انتہاء پسند بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کے لیے سرگرم، مقبوضہ وادی میں مزید مکان اڑانے کی تیاریاں، کشمیر میں بھارتی فوج نے بڑے آپریشن کی تیاری کرلی۔ معصوم جانوں کے خون سے ہاتھ رنگنے کے لیے سپیشل کمانڈوز اور اسنائپرز بی ایس ایف ہیڈ کوارٹر جموں پہنچ گئے۔ نئے دستے میں مکانات کو بارودی مواد سے اڑانے والے ماہرین بھی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ برہان وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ وادی میں اب تک 609 بے گناہ شہید ہوچکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں