Connect with us

کھیل

کھلاڑیوں کی کارکردگی تسلی بخش

شائع شدہ

کو

کھلاڑیوں کی کارکردگی تسلی بخش

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ دورہ انگلینڈ کے لیے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم توقعات پر پورا اتری۔
انضمام الحق کا کہنا تھا کہ آئرلینڈ اور انگلینڈ میں تین ٹیسٹ میچز کے لئے نوجوان ٹیم بھیجی جس کی وجہ سے بڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا لیکن سیریز کے اختتام پر یہی کہوں گا کہ میں سیریز سے بہت مطمئن ہوں۔چیف سلیکٹر نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں میں پوٹینشل نظر آیا، اگر ان پر اعتماد کیا جائے تو ایک دو برس میں یہی کھلاڑی ورلڈ کلاس بنیں گے۔ چیف سلیکٹر انضما م الحق کو اپنے بھتیجے امام الحق کی سلیکشن پر شدید تنقید کا سامنا رہا جس پر ان کا کہنا تھا کہ امام الحق میرے لئے ایک کھلاڑی کی حیثیت رکھتا ہے میری توجہ امام الحق پر نہیں پوری ٹیم کی کارکردگی پر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام الحق کے ڈیبیو کرنے کی وجہ سے ریلیکس نہیں ہوں اور نہ ہو سکتا ہوں لیکن اتنا ضرور کہوں گا کہ امام الحق نے اپنی صلاحیتیں دکھائیں جس کی وجہ سے وہ آگے جا سکتے ہیں۔

کھیل

آسٹریلیا کی بیٹنگ

شائع شدہ

کو

آسٹریلیا کی بیٹنگ

پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کیخلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میچ کیلئے انگلش ٹیم کی قیادت این مورگن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جیسن روئے، جونی بیرسٹو، ایلکس ہیلز، جو روٹ، جوس بٹلر، معین علی، سیم کیورن، لائم پلنکٹ، عادل راشد اور جیک بال شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

نیا پنڈورا باکس کھول دیا

شائع شدہ

کو

کلثوم نواز کے لئے دعا کی اپیل

 قومی کرکٹر عمر اکمل خراب پرفارمنس اور نظم و ضبط کے مسائل کے باعث کافی عرصے سے قومی ٹیم میں جگہ نہیں بنا پائے مگر اس دوران وہ کئی مرتبہ ایسے بیانات دے چکے ہیں جنہوں نے ان کی مشکلات میں اضافہ ہی کیا اور اب ایک مرتبہ پھر انہوں نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ورلڈکپ کے میچوں کے دوران انہیں صرف دو گیندیں چھوڑنے کے عوض 2 لاکھ ڈالرز کی پیشکش ہوئی جسے انہوں نے مسترد کر دیا۔عمر اکمل نے کہا کہ ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف ہونے والے میچوں میں نہ کھیلنے کے پیسے ملنے کی پیشکش بھی ہوئی لیکن میں نے جواب دیا کہ میں محب وطن ہوں، دوبارہ میرے ساتھ ایسی بات مت کرنا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

3 اہم میچ

شائع شدہ

کو

پاکستان کی دھوم

فٹ بال ورلڈ کپ2018 میں آج بھی 3اہم میچز کھیلیں جائیں گے

تفصیلات کے مطابق پہلا میچ انگلینڈ اور پانامہ کے درمیان کھیلا جائے گا ، دوسرا میچ جاپان اور سینیگال کے مابین ہو گا اور تیسرا میچ پولینڈ اور کولمبیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں