Connect with us

پاکستان

پابندی میں توسیع

شائع شدہ

کو

پابندی میں توسیع

حکومت سندھ نے ریڈ زون میں احتجاجی مظاہروں پر پابندی میں توسیع کردی۔
حکومت سندھ نے ریڈ زون میں احتجاجی مظاہروں پر پابندی میں توسیع اور حب کینال میں نہانے پربھی 6ماہ کیلئے پابندی لگادی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144کے تحت احتجاجی مظاہروں پر پابندی مزید 180 روز کے لیے نافذ العمل رہے گی اور اس دوران ریڈ زون میں ریلی مظاہروں اور 5 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد رہے گی۔

پاکستان

پاکستان کی ریٹنگ منفی کردی

شائع شدہ

کو

پاکستان کی ریٹنگ منفی کردی

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ میں تبدیلی کرتے ہوئے اسے مستحکم سے منفی کردیا۔

موڈیز کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر 2016 سے زرمبادلہ کے ذخائر 40 فیصد کم ہوئے ہیں اور ملکی ذرمبادلہ کے ذخائر صرف دو ماہ کی درآمد کیلئے کافی ہیں۔موڈیز کے مطابق پاکستان کی معاشی نمو میں بہتری کے امکانات موجود ہیں اور مرکزی بینک کی جانب سے پالیسی سخت کرنے کے فوائد ہوں گے جب کہ پاکستان کی معاشی نموجی ڈی پی کے 5 فیصد سے زائد رہے گی۔عالمی ریٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ اگلے مالی سال مہنگائی کی شرح 4 فیصد سے بڑھ کر 7 فیصد ہوگی جب کہ اگلے مالی سال معاشی شرح نمو 5.8 فیصد کے بجائے 5.2 فیصد ہوگی۔موڈیز کے مطابق توانائی منصوبوں میں بہتری سے معیشت بیرونی اوراندرونی دھکچے برداشت کرسکے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نثار کے گھر جلسہ

شائع شدہ

کو

پروٹوکول ختم

پاکستان مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی انتخابی مہم کے سلسلہ میں چودھری نثار علی خان کے آبائی حلقہ ٹیکسلا میں جلسہ کرے گی۔

اس جلسہ سے میاں نوازشریف خود خطاب کریں گے تاہم اس سلسلہ میں ابھی مشاورت جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بہادری دیکھانے کی ضرورت نہیں

شائع شدہ

کو

واپسی کیلئے مشورے

سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ میں نے جنگیں لڑی ہیں اس لیے مجھے اپنی بہادری ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر پرویز مشرف کا بیرون ملک سے ٹیلی فون پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے بارے میں بہت سی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں اور مجھ پر کمنٹس ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں نےجنگیں لڑی ہیں اس لیے مجھے اپنی بہادری ثابت کرنےکی ضرورت نہیں ہے۔پرویز مشرف نے کہا کہ نواز شریف ای سی ایل میں نہیں تو مجھے کیوں رکھا گیا ہے؟ مجھے عدالت میں گرفتار نہ کرنے کا تو کہا گیا مگر اس کے بعد کیا ہو گا؟انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ہر حلقے میں جانا چاہتا تھا اور میرا مقصد پاکستان آکر اپنی پارٹی کو لیڈ کرنے کے لیے تھا۔ان کا کہنا تھا کہ میرا پورا ارادہ ہے کہ میں پاکستان آؤں اور وقت آئے گا تو میں ضرور پاکستان واپس آؤں گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں