Connect with us

ٹیکنا لوجی

ویڈیو کا حامل کیڑا ڈرون

شائع شدہ

کو

ویڈیو کا حامل کیڑا ڈرون

دنیا کا جدید ترین ڈرون دو سال کی محنت کے بعد تیار کیا گیا ہے اور اسے ’کیڑا (انسیکٹ) ڈرون‘ کا نام دیا گیا ہے ۔ جب یہ پرواز نہیں کرتا تو کسی اڑنے والے حشرے کی طرح اس کے پر سکڑے ہوئے ہوتے ہیں اور پرواز کے دوران یہ کھل جاتے ہیں۔ اسی بنا پر اسے فولڈ ہونے والا جدید ترین روبوٹ قرار دیا گیا ہے۔ پیرٹ کمپنی نے اسے انافی ڈرون کا نام دیا ہے جس کے سر میں فورکے ویڈیو کیمرہ ، دھڑ میں فولڈ ہونے والی پنکھڑیاں اور بیٹری وغیرہ لگائی گئی ہیں۔ ڈرون کھولتے ہی دو روٹر والے بازو دائیں اور بائیں جانب کھل جاتے ہیں جو ڈرون کو ہموار انداز میں ہوا میں اڑاتے ہیں۔ اسی بنا پر ڈرون کو آپ جیب میں بھی رکھ سکتے ہیں۔ پورے ڈرون کا وزن صرف 320 گرام ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ اسے کاربن فائبر فریم سے تیار کیا گیا ہے۔ اس کے بازوؤں کو سکڑنے اور پھیلنے میں صرف تین سیکنڈ لگتے ہیں۔ طاقتور کیمرہ 4 کے ایچ ڈی آر اور فورکے سینما موڈ میں ویڈیو تیارکرتا ہے۔
21 میگاپکسل کیمرہ 180 درجے کے زاویئے تک گھوم سکتا ہے جس میں سونی کمپنی کا سی ایم او ایس سینسر لگایا گیا ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ واحد ڈرون ہے جو 24، 25 اور 30 فریم فی سیکنڈ کے لحاظ سے فورکے ایچ ڈی آر ویڈیو بناتا ہے۔ ویڈیو میں تین گنا ڈیجیٹل زوم کی سہولت بھی موجود ہے۔ اس میں 25 منٹ تک مسلسل کام کرنے والی 2700 ایم اے ایچ بیٹری نصب کی گئی ہے جو یوایس بی سے چارج ہوتی ہے۔ ڈرون کی رینج 4 کلومیٹر ہے اور اس کی قیمت 700 ڈالر ہے۔

ٹیکنا لوجی

آن لائن ہسٹری

شائع شدہ

کو

آن لائن ہسٹری

سوشل میڈیا کے استعمال سے جہاں رابطوں میں سہولت حاصل ہوئی ہے، وہیں اس کی زیادتی نقصان دہ بھی ثابت ہوئی ہے، ایسے میں فیس بک کا ایک نیا فیچر آزمائشی مراحل میں ہے جو کسی صارف کے اس ایپ کے استعمال کے دورانیے سے متعلق آگاہ کرے گا۔
فیس بک کمپنی 'your time on facebook' کے نام سے ایک فیچر کی آزمائش کر رہی ہے، جس سے یہ معلوم ہوسکے گا کہ صارفین فیس بک ایپ پر کتنا وقت صرف کرتے ہیں۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ میش ایبل کی رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے تحت صارفین کی آن لائن ہسٹری سے متعلق اعدادوشمار موصول ہوں گے، یعنی صارف نے کتنی دیر تک فیس بک کی ایپ استعمال کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنا لوجی

اب درد بھی محسوس ہوگا

شائع شدہ

کو

اب درد بھی محسوس ہوگا

ماہرین نے الیکٹرانک جلد تیار کی ہے جو مصنوعی بازوؤں میں درد اور چھونے کا احساس جگاتی ہے۔

’ای ڈرمِس‘ نامی اس جلد میں جابجا برقی سنسر لگے ہیں جو مصنوعی بازو پہننے والے معذور افراد کو ایک جانب چھونے کا احساس دلائیں گے تو دوسری جانب وہ درد بھی محسوس کرسکیں گے۔اس جلد میں خاص کپڑا اور ربر لگایا گیا ہے جس میں الیکٹرانک سنسر سموئے گئے ہیں۔ مصنوعی جلد ٹی ای این ایس (ٹرانس کیوٹینس الیکٹرک نرو سیمولیشن) طریقے کے ذریعے پہننے والے کو کئی طرح کے ایسے احساسات دیتی ہے جو اصل جلد والے ہاتھوں سے ہی ممکن ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنا لوجی

ضد اور چڑچڑا پن

شائع شدہ

کو

ضد اور چڑچڑا پن

توجہ کے طلب گار یا ضد کرتے ہوئے بچوں کو والدین اگر نظر انداز کرتے ہوئے سمارٹ فون میں چھپنا چاہیں تو یہ ان کے لیے مزید مصیبت کی وجہ بن سکتا ہے کیونکہ اس عدم توجہی سے بچے مزید خودسر، ضدی اور بدتمیز ہوسکتے ہیں اور والدین یہ تبدیلی صرف چند ماہ میں دیکھ سکتے ہیں۔
ذہنی تناؤ کے شکار والدین بچوں سے جان چھڑانے کے لیے اپنی نظرین سمارٹ فون کی سکرین پر جماتے ہیں لیکن اس سے صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔ اس ضمن میں مشی گن یونیورسٹی میں 183 جوڑوں کا مطالعہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ والدین بچوں کی بجائے اپنا سمارٹ فون زیادہ دیکھتے ہیں اس سے بچے مزید باغی ہوجاتے ہیں۔ ماہرین نے کہا ہے کہ اس عمل میں سمارٹ فون کو دوش نہیں دیا جاسکتا کیونکہ یہ عمل ’ٹیکنو مداخلت یا ٹیکنو فیریئنس‘ کہلاتا ہے جس میں والدین بچوں کے سامنے حاضر نہیں ہوتے اور توجہ کے طالب بچوں پر دھیان نہیں دے پاتے۔ تحقیق سے وابستہ پروفیسر جینی ریڈسکی یونیورسٹی آف مشی گن میڈیکل اسکول میں بچوں کے امور کی ماہر ہیں۔ ڈاکٹر جینی کہتی ہیں کہ چھوٹے بچوں کا رویہ پڑھنا مشکل ہوتا ہے پھر جب آپ مختلف کاموں میں الجھے ہوں اور توجہ کسی اور جانب ہو تو بچوں کا مزاج جاننا اور مشکل ہوجاتا ہے۔ اس کے ردِ عمل میں بچے پھر ایسا کام کرتے ہیں جن سے وہ مزید توجہ حاصل کرسکیں۔ اس ضمن میں وہ الٹا سیدھا بہت کچھ کرجاتے ہیں اور والدین پریشان ہوتے رہتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں