Connect with us

کھیل

پوزیشن برقرار

شائع شدہ

کو

پوزیشن برقرار

آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے افغانستان کے ہاتھوں بنگلہ دیش کی شکست کے بعد نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق پاکستان 130ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوسرا نمبر آسٹریلیا اور تیسرا بھارت کا ہے جب کہ نیوزی لینڈ چوتھے، انگلینڈ پانچویں اور جنوبی افریقا چھٹے نمبر پر ہے۔ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کا ساتواں نمبر ہے۔

بنگلہ دیش کو تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کرنے کے بعد افغانستان کی ٹیم رینکنگ ٹیبل پر بنگلا دیش اور سری لنکا سے اوپر آگئی ہے۔آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کے بہترین بلے بازوں کی فہرست میں پاکستان کے بابر اعظم بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جب کہ بولرز میں افغانستان کے راشد خان پہلے اور پاکستان کے شاداب خان دوسرے نمبر پر ہیں۔ٹاپ بولرز کی فہرست کی خاص بات یہ ہے کہ10 میں سے 9 پوزیشن اسپنرز کے پاس ہیں۔

کھیل

پاکستان کیلئے ایک اور اعزاز

شائع شدہ

کو

پاکستان کی دھوم

 فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی نوجوان برازیل اور کوسٹاریکا کے میچ سے قبل ٹاس کا سکہ اچھالے گا۔

احمد رضا فیفا ورلڈ کپ میچ کے دوران یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی ہوں گے، ان کا تعلق کھیلوں کے سامان کے حوالے سے شہرت رکھنے والے شہر سیالکوٹ سے ہے، ان کے خاندان کے لوگ تین پشتوں سے دنیا کی بڑی بڑی لیگز کیلیے ہاتھوں سے فٹبال بنانے کا کام کر رہے ہیں، رضا برازیلی ٹیم کے مداح ہیں اور نیمار ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔مشروب ساز ادارے نے پاکستانی فٹبال ٹیم کے کپتان کلیم اللہ کو بھی اسپانسر کیا ہے، احمد رضا کی اس کاوش کو معروف فلمساز شرمین عبید چنائے ڈاکومنٹری کی شکل میں فلما رہی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

آم کے دلدادہ

شائع شدہ

کو

آم کے دلدادہ

 ڈیرن سیمی بھی پھلوں کے بادشاہ آم کے دلدادہ نکلے۔

کرکٹر نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں آم کی تین گٹھلیاں دکھائی گئی ہیں، ایک گٹھلی پر کافی زیادہ مقدار میں آم کا گودا باقی ہے، اس طریقے سے آم کھانے والے کو غیرمہذب کہا گیا ہے، دوسری گٹھلی پر بھی کچھ مقدار میں آم کا گودا لگا ہے ، اس طریقے سے آم کھانے والے کو اناڑی کہا گیا ہے، تیسری گٹھلی بالکل صاف ہے ، اس طریقے سے آم کھانے والے کو پروفیشنل کہا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

اعلان جلد ہوگا

شائع شدہ

کو

اعلان جلد ہوگآ

دورہ زمبابوے کے لئے قومی کرکٹ کا اعلان ایک دو روز میں کیا جائے گا۔ فاسٹ بائولر محمد عامر کو آرام دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں دورہ زمبابوے میں ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لئے سلیکشن کمیٹی نے ابتدائی مشاورت کی۔ قومی ٹیم کا مختصر کیمپ 25 جون سے لگے گا اور 28 جون کی رات قومی ٹیم زمبابوے روانہ ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر کو کسی ایک سکواڈ میں آرام دیا جا سکتا ہے جب کہ ون ڈے سکواڈ میں محمد حفیظ کی واپسی کا بھی قوی امکان ہے۔ زمبابوے میں پاکستان اور آسٹریلیا سمیت سہ ملکی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ یکم جولائی سے شیڈول ہے جس کے بعد گرین شرٹس نے میزبان ملک کے خلاف پانچ ون ڈے میچز کی سیریز بھی کھیلنی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں