Connect with us

شوبز

کام مانگنے کی ضرورت نہیں پڑی

شائع شدہ

کو

کام مانگنے کی ضرورت نہیں پڑی

جاوید شیخ ان دنوں اپنی فلم ’وجود‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، جس کے ساتھ وہ کئی سال بعد ڈائریکشن میں بھی واپسی اختیار کررہے ہیں۔اس فلم میں دانش تیمور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، جبکہ بھارتی اداکارہ ادیتی سنگھ بھی اس فلم میں موجود ہیں۔اس بارے میں انہوں نے "کھوج نیوز" کو تفصیلی انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم کو دیکھ کر ہر پاکستانی فخر کرے گا-فلم میں اپنے بیٹے شہزاد شیخ کے بجائے دانش تیمور اور پاکستانی اداکاراؤں کے بجائے بھارتی اداکارہ کو کاسٹ کرنے کے سوال پر جاوید شیخ نے کہا کہ ’میں فلم بنا رہا ہوں کوئی فیملی تقریب منعقد نہیں کررہا، شہزاد اس کردار کے لیے ٹھیک نہیں تھا، جبکہ دانش اس کردار کے لیے پرفیکٹ نظر آیا، جہاں تک ادیتی کی بات ہے تو فلم میں جس طرح کے ملبوسات انہیں پہننے تھے، مجھے نہیں لگتا کوئی پاکستانی اداکارہ یہ اتنی آسانی سے کرپاتی‘۔
بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی بارے ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے اس بات کا افسوس تو نہیں، لیکن ایسا ہونا نہیں چاہیے تھا، یہ جھگڑا سیاسی تھا، لیکن بولی وڈ سے تعلق رکھنے والے چند افراد نے اس کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کیا، انہوں نے مطالبہ کرنا شروع کیا کہ پاکستانی اداکار بھارت سے چلیں جائیں‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’ایسا اس لیے ہوا کہ یہ لوگ ہم سے ڈرنے لگے تھے، بہت سے اچھے پاکستانی اداکار اس موقع پر بھارت میں تھے جب انہیں بہترین آفرز موصول ہونا شروع ہوئیں‘۔جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ ’میں 5 سال کے لیے بھارت منتقل ہوگیا تھا، جب مجھے وہاں بہت سارے کام کی آفر ہوئی، اتفاقاً میں اس وقت بولی وڈ میں موجود نہیں تھا جب اس تنازع کی شروعات ہوئی، اگر میں وہاں ہوتا تو ان سے یہ سوال ضرور کرتا کہ وہ مجھے واپس جانے کا کیوں کہہ رہے ہیں؟ میں ویزا لے کر وہاں موجود رہا، اور میں نے کام کے لیے کسی کے آگے بھیک نہیں مانگی، بلکہ بولی وڈ کے کئی نامور فلم سازوں نے خود مجھے کام کی آفرز دی ہیں‘۔بولی وڈ میں اپنے کام پر جاوید شیخ نے مزید بتایا کہ ’مجھے ہمیشہ خود سے آفرز موصول ہوئیں، میں کراچی میں موجود تھا جب میرے پاس فون آیا کہ بھارتی ہدایت کار امتیاز علی مجھے اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کے خواہش مند ہیں، اس کے بعد مجھے 2015 کی فلم تماشا کا اسکرپٹ سنایا گیا، جس میں، میں نے رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون کے ساتھ کام کیا‘اس فلم کا حوالہ دیتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ ’امتیاز علی کسی بھی دوسرے بولی وڈ اداکار کو اس فلم میں کاسٹ کرسکتے تھے، لیکن انہوں نے مجھے کام کی آفر دی، وہ چاہتے تھے کہ میں اس فلم میں کام کروں، تب ہی انہوں نے اتنی محنت بھی کی، خوش قسمتی سے مجھے کبھی خود سے بھارت یا پاکستان میں کام مانگنے کی ضرورت نہیں پڑی-

شوبز

He Or She

شائع شدہ

کو

He Or She

 

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

انتظار ختم

شائع شدہ

کو

انتظار ختم

سید عاطف حسین کی ڈائریکشن میں بننے والی ڈرامہ سیریل"ببن خالہ کی بیٹیاں" آج سے اے آر وائی پر نشر کیا جائے گا-پہلی قسط آج رات آٹھ بجے نشر ہوگی-ڈرامے کی خاص بات یہ ہے اس کا بنیادی خیال اور کہانی عاطف حسین کی ہے-ڈرامے کی کاسٹ میں صائمہ نور،جویریہ عباسی،ماریہ واسطی،فریال محمود،سرح اصغر،ثنا فخر،ثمینہ نذیر،ارسلان فیصل،علی جوش،فیضان شیخ،حسن احمد،شامل خان،صلاح الدین،ذہین طاہرہ اور قوی خان شامل ہیں-یہ امرقابل ذکر ہے کہ جب سے اس سیریل کے ٹیزر آن ائر کئے گئے ناظرین اسی وقت سے اس کا بے چینی سے انتظار کررہے تھے اور ان کا یہ انتظار آج رات 8 بجے ختم ہوجائے گا-

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

ستارہ عروج پر

شائع شدہ

کو

ستارہ عروج پر

ایمن خان اور منال خان کا ستارہ ان دنوں عروج پر ہے جو ٹی وی کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ میں بھی بہت مصروف ہیں-دونوں بہنوں کے کئی ڈرامے بھی آن ائر ہیں-

ستارہ عروج پر

ستارہ عروج پر

ستارہ عروج پر

ستارہ عروج پر

ستارہ عروج پر

ستارہ عروج پر

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں