Connect with us

شوبز

"کھانا خود گرم کرو" عید کی ٹیلی فلم

شائع شدہ

کو

"کھانا خود گرم کرو" عید کی ٹیلی فلم

اس سال سوشل میڈیا پر اگر کوئی نعرہ بہت زیادہ مقبول ہوا تھا تو وہ ’اپنا کھانا خود گرم کرلو‘ اور اب اس دلچسپ نعرے پر ٹیلی فلم"کھانا خود گرم کرو" بھی بنالی گئی ہے-8 مارچ 2018 کو عورت مارچ سے مقبول ہونے والا یہ نعرہ اب ٹیلی فلم کی شکل اختیار کرچکا ہے، یہ فلم عید الفطر پرنشر ہوگی- اس ٹیلی فلم میں نادیہ خان، ایمن خان، عفان وحید اور سلیم معراج سمیت کئی دیگر اداکاروں کے ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔اس ٹیلی فلم کی پروڈکشن اور ڈائریکشن کاشف سلیم کررہے ہیں، جبکہ اسے فائزہ افتخار نے تحریر کیا ہے۔اس ٹیلی فلم کے بارے میں نادیہ خان نے بتایا کہ ’یہ نئے شادی شدہ جوڑے (عفان اور ایمن) اور ان کے پاگل پڑوسیوں کی کہانی ہے، ان کے پڑوسیوں کا کردار میں ادا کررہی ہوں، نئے شادی شدہ جوڑے میں عفان اپنی بیوی پر حاوی ہوگا، جبکہ ہمارے گھر میں، میں اپنے میاں پر حاوی ہوں گی، اس لیے میں ایمن کو اپنے جیسا بنانے کی کوشش کروں گی، میرا فلم میں منفی کردار ہے، میں ان کا گھر توڑنے کی کوشش کروں گی، لیکن میرا کردار منفی ہونے کے ساتھ مزاحیہ بھی ہوگا‘۔
کاشف سلیم کا کہنا تھا کہ ’عورت مارچ سے مقبول ہوا ہہ پوسٹر خواتین کو ان کے حقوق کی یاد دہانی کراتا ہے، یہ ایک سنجیدہ موضوع ہے، کیوں کہ مردوں اور خواتین کو برابر کے حقوق ملنے چاہیے، لیکن ہم اپنی ٹیلی فلم میں اس موضوع کو ایسے پیش کررہے ہیں کہ شائقین کو عید پر یہ فلم دیکھنے میں مزاح آئے‘۔ٹیلی فلم کی مرکزی اداکارہ ایمن خان نے بتایا کہ ’ٹیلی فلم کا نام تو سنجیدہ ہے لیکن یہ کوئی فیمنسٹک فلم نہیں، یہ مزاحیہ ہے اور ساتھ ساتھ اس میں ایک پیغام بھی دیا جائے گا، اس ہی لیے میں نے اس کامیڈی فلم میں کام کرنے کی حامی دی، میں درخواست کروں گی کہ سب یہ فلم ضرور دیکھیں‘۔عفان وحید کا کہنا تھا کہ ناظرین کو ٹیلی فلم دیکھ کر بہت مزا آئے گا-

Khana Khud Garam Karo - Eid Telefilm

Get ready for an ultimate dose of laughter with #KhanaKhudGaramKaro this eid! Coming soon only on ARY Digital!#EidulFitr #EidTelefilm #ARYDigital

Posted by ARY Digital on Friday, 8 June 2018

"کھانا خود گرم کرو" عید کی ٹیلی فلم

"کھانا خود گرم کرو" عید کی ٹیلی فلم

"کھانا خود گرم کرو" عید کی ٹیلی فلم

شوبز

واپسی کا فیصلہ

شائع شدہ

کو

واپسی کا فیصلہ

ماضی کی معروف اداکارہ سائرہ خان نے شوبز میں واپسی کا فیصلہ کیا ہے-سائرہ خان کا تعلق ملتان سے ہے جنہوں نے اپنے کیرئر کے دوران بہت سی فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں کام کیا لیکن کیرئر کے عروج پر انہوں نے شادی کرکے شوبز کی دنیا چھوڑ دی-سائرہ خان پندرہ سال سے زائد گمنام رہیں اور اس دوران ان کا کسی سے بھی رابطہ نہیں تھا لیکن چند روزقبل انہوں نے سوشل میڈیا جوائن کرتے ہوئے ماضی کی کئی یادگار تصاویر بھی پوسٹ کیں-سائرہ خان نے"کھوج نیوز" سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے شوبز میں واپسی کا فیصلہ کرلیا ہےاور جلد ہی میں دوبارہ کام کرتی ہوئی نظر آؤں گی-ایک سوال کے جواب میں انہون نے کہا کہ کام کے سلسلے میں کراچی بات چیت جاری ہے جس کا فیصلہ ہوتے ہی میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کروں گی-یاد رہے کہ سائرہ خان کے یادگار ڈراموں میں بیٹی،پراندہ اور ساون شامل ہیں-
واپسی کا فیصلہ

 

واپسی کا فیصلہ

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

’’کون ہے یہ آدمی"

شائع شدہ

کو

’’کون ہے یہ آدمی"

اداکارہ ارمینا خان سیاسی جماعت عوامی مسلم لیگ کے سربراہ پر بھڑک اٹھیں اور کہا ایسے شخص کو ٹی وی پر بلانے کی اجازت کیسے دی گئی۔ارمینا خان سوشل میڈیا پر بہت زیادہ فعال رہتی ہیں اور اداکاری کے علاوہ ملکی مسائل میں بھی بہت زیادہ دلچسپی لیتی ہیں اور اکثروبیشتر اپنے خیالات کا اظہار کرتی رہتی ہیں۔ گزشتہ روز ارمینا خان نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو خوب کھری کھری سنادیں۔ارمینا خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کیاہے جس میں شیخ رشید کسی ٹاک شو میں بیٹھ کر فلم انڈسٹری کے خلاف نازیبا گفتگو کررہے ہیں۔ ارمینا خان نے فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کے لیے نازیبا لفظ استعمال کرنے پر شیخ رشید کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ’’کون ہے یہ آدمی؟ اوریہ کیوں فلم انڈسٹری کے خلاف نازیبا گفتگو کیوں کررہاہے؟ اس کے علاوہ اسے کس نے اجازت دی اتنی نامناسب زبان ٹیلی ویژن پر استعمال کرنے کی؟


’’کون ہے یہ آدمی"

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

Yes. He’s the best

شائع شدہ

کو

Yes. He’s the best

اداکارہ ماہرہ خان بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم’زیرو‘کا ٹیزر دیکھ کر حیران رہ گئیں اورمداحوں سے ٹیزر کے حوالے سےاپنے خیالات کا اظہار کیا۔گزشتہ روز ٹوئٹر پر ایک مداح نے ماہرہ خان سے فلم کے ٹیزر سے متعلق سوال کرتے ہوئے کہا ’کیا آپ نے ’زیرو‘کا ٹیزر دیکھا ہے، کیا آپ کو ٹیزر پسند آیا؟ ‘جس پر ماہرہ خان نے جواب دیتے ہوئے کہا ’جی ہاں! اس کے ساتھ ہی ماہرہ نے شاہ رخ خان اورٹیزر کی تعریف کرتے ہوئے کہا شاہ رخ خان بہترین ہیں۔‘‘Yes. He’s the best

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں