Connect with us

انٹرنیشنل

سپین میں تاریخی ریکارڈ

شائع شدہ

کو

سپین میں تاریخی ریکارڈ

سپین میں عدم اعتماد کے بعد منتخب ہونے والے وزیر اعظم پیدرو سانچز کی سترہ رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا جس میں 11 خواتین وزراء شامل ہیں، جو سپین کی تاریخ میں ایک ریکارڈ قرار دیا جا رہا ہے۔
وزیر اعظم پیدرو سانچیز نے کہا ہے کہ نئی کابینہ بڑی پرفیشنل ہے اور وہ سپین کی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی، تاہم ناقدین کے مطابق نو منتخب وزیر اعظم کی اقلیتی حکومت کو متعدد مسائل کا سامنا کرنا ہو گا، جن میں کاتولونیا میں آزادی کی تحریک کے علاوہ باسک علیحدگی پسندوں اور لیفٹ پارٹی کی طرف سے دباؤ بھی شامل ہو گا۔

انٹرنیشنل

علیحدگی کا اعلان

شائع شدہ

کو

علیحدگی کا اعلان

امریکا نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل پر منافق اوراسرائیل مخالف ہونے کا الزام لگاتے ہوئے اپنی رکنیت چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں امریکا کی مستقل مندوب نکی ہیلی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اسرائیل مخالف اور منافق ہے جس نے انسانی حقوق کو مذاق بنا رکھا ہے، لہذا امریکا اس کونسل کی رکنیت چھوڑنے کا فیصلہ کرتا ہے۔ نکی ہیلی نے انسانی حقوق کونسل کو سیاسی تعصب کی گندگی قرار دیتے ہوئے کہا کہ رکنیت چھوڑنے کا مقصد ہرگز یہ نہیں کہ امریکا اپنی انسانی حقوق کی ذمہ داریوں سے پیچھے ہٹ رہا ہے۔ ادھر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے امریکا سے اپنا فیصلہ تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ امریکا کونسل کا ممبر رہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر زید رعد الحسین نے کہا کہ امریکی اقدام مایوس کن تو ہے لیکن حیران کن نہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

حیرت انگیز انکشاف

شائع شدہ

کو

حیرت انگیز انکشاف

صدر مملکت ممنون حسین نے بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دے دیا۔
تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں آبی وسائل اور پائیدار ترقی کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی صورت حال تسلی بخش ہے، پانی کے مسائل کے حل کے لیے عالمی تعاون پاکستان کی ترجیح ہے۔ صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ پانی زندگی کی اہم ترین ضرورت، توانائی کے حصول کا ذریعہ، زراعت، صنعت اور انسانی زندگی کی بقا کا ضامن ہے، پانی کے وسائل کو درپیش چیلنجز سے عہدہ برآ ہونے کے لیے شراکت داری کی ضرورت ہے، عالمی برادری غربت کے خاتمے اور پائیدار ترقی کے لیے کوششیں کرے، کانفرنس خطے میں پانی کے مسائل کے حل کے لیے اہم کردار ادا کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

مقدمہ کا اعلان

شائع شدہ

کو

مقدمہ کا اعلان

امریکی ریاست نیویارک کے گورنر اینڈریو کیومو نے اعلان کیا ہے کہ ان کی ریاست غیرقانونی طور پر امریکی سرحد عبور کرنے والے تارکین وطن کے بچوں کو والدین سے جدا کرنے سے متعلق پالیسی پر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ کرے گی۔
ڈیموکریٹ امیدواراورامریکی صدر کے سیاسی حریف اینڈریو کیومو نے مقدمے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 'خاندانوں کو جدا کرنے کی ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی اخلاقی پستی اور انسانی المیہ ہے۔' کیومو نے کہا کہ سرحد پر بچوں کو ان کے والدین سے جدا کرنے کا عمل امریکی آئین، امریکی سپریم کورٹ اور 1997 کے قانونی معاہدے کی خلاف ورزی ہے، جس کے تحت تارکین وطن کے بچوں سے سلوک کے حوالے سے معیار قائم کیا گیا ہے۔ کیومو کا کہنا تھا کہ وہ متعدد ریاستی ایجنسیوں کو ہدایات جاری کریں گے کہ وہ ریاست نیویارک کے 10 فیڈرل شیلٹرز میں موجود 70 کے قریب بچوں کی جانب سے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی شروع کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں