Connect with us

پاکستان

اسد درانی کا احمقانہ اقدام

شائع شدہ

کو

شہبازشریف بہترین وزیراعظم

سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ اسد درانی کی کتاب میں جو لکھا گیا ہے اس پر ان کو کوئی حق نہیں کہ وہ اس پر کوئی تبصرہ کریں۔

پرویز مشرف نے کہا کہ اسد درانی  کی کتاب پر پہلا ایکشن ملک کے پڑھے لکھے طبقے کی طرف سے آیا ۔ ان کا یہ اقدام بہت ہی احمقانہ ہے کہ ملک دشمن ایجنسی کے سابقہ چیف کے ساتھ ملکر کتا ب لکھ رہے ہیں۔ اب فوج میں ان کے خلاف انکوائری ہورہی اور اس پر ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جاسکتا ہے ، فوائد واپس لئے جا سکتے ہیں اور کورٹ مارشل بھی ہوسکتا ہے ۔پرویز مشرف کاکہنا تھا کہ ہم لکھتے پڑھتے نہیں ہیں ہم جاہل قوم ہیں۔ اگر میں کوئی کتاب لکھ رہا ہوں تو میں دنیا کو بتا رہا ہوں کہ بھارت جھوٹا ہے اور امریکہ کا افغانستان میں کیاکردار ہے ؟ میں نے جو کتاب لکھی ہے اس میں تمام میرے ذاتی تجربات ہیں اور میں ان پر کسی بھی وقت گفتگو کرنے پر تیار ہوں۔ اسد درانی کی کتاب میں زیادہ ترپاکستان کے بارے میں چیزیں ہیں انڈیا کی برائی کے متعلق کچھ خاص چیز نہیں ہے ۔

پاکستان

پی ٹی آئی کی دعوت

شائع شدہ

کو

لاہور باپ کی جاگیر نہیں

تحریک انصاف نے زعیم قادری کوپارٹی  میں شمولیت کی دعوت دیدی،تحریک انصاف کے رہنما عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ کارکنوں کا استحصال کیا ہے ۔ زعیم قادری تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کریں ان کا خیر مقدم کیا جائے گا ۔

تحریک انصاف کے رہنما عبد العلیم خان نے زعیم قادری کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دیدی۔ انہوں نے کہا کہ زعیم قادری تحریک انصاف میں آجائیں ہم ان کااستقبال کریں گے ۔ مسلم لیگ ن کی اصلیت سامنے آچکی ہے ۔ اس پارٹی نے ہمیشہ کارکنوں کا استحصال کیا ہے ۔زعیم قادری تحریک انصاف میں آنے کا فیصلہ کریں ہم ان کا خیر مقدمہ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ زعیم قادری پختہ سیاسی رہنما ہیں ان کو ان کا حق ملنا چاہئے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چورن اب نہیں بکے گا

شائع شدہ

کو

چورن اب نہیں بکے گا

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکن ابھی سے عمران خان کو مسترد کرچکے ہیں اور اب عمران خان کا چورن اب نہیں بکے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے 5 سال کیا کام کیا، آج عمران خان کے ساتھ وہی ہورہا ہےجوانہوں نے اپنے کارکنوں کوسکھایا، کارکن لاٹھیاں اٹھا کراپنے لیڈر کو ڈھونڈ رہے ہیں، تحریک انصاف کے کارکن ابھی سے عمران خان کو مسترد کرچکے ہیں، اب عمران خان کا چورن نہیں بکے گا، ٹکٹوں کی غلط تقسیم کرنے والے منہ چھپارہے ہیں اورعمران خان نے 5 سال اس کونکال دو، اس کو ہٹادوکے علاوہ کیا کام کیا، (ن) لیگ کا الیکش میں جھوٹوں کے ساتھ مقابلہ ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اپنےمنشورکا اعلان کرے گی، نیب میں طلبی صرف (ن) لیگ کے رہنماؤں کی ہورہی ہے، جس کے آگے بھی شریف لگے، نیب اسے طلب کررہی ہے، اگرکرپشن کا کوئی ثبوت ہے توسامنے لائیں، عوام کی خدمت کرنے والوں کے خلاف سازش کی جارہی ہے، 3 دفعہ منتخب وزیراعظم نے100 سے زائد پیشیاں بھگتیں ہیں جب کہ کسی کی بیماریوں کوسیاسی رنگ دیناٹھیک نہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے

شائع شدہ

کو

کل حلف اٹھائیں گے

نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک کا کہنا ہے کہ صاف ، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون میں کوئی کسرنہیں چھوڑی جائے گی۔

نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک کی زیرصدارت الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں نگران وزیراعظم کوعام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کو انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر نگراں وزیر اعظم اور چیف الیکشن کمشنر نے اس بات پر اتفاق کیا کہ عام انتخابات میں سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک نے الیکشن کمیشن کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون میں کوئی کسرنہیں چھوڑی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں