Connect with us

کھیل

نمبر ون بیٹسمین برقرار

شائع شدہ

کو

نمبر ون بیٹسمین برقرار

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی، نئی رینکنگ میں بنگلا دیش اور افغانستان کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد نئی ٹی ٹوئنٹی ٹیم رینکنگ میں پاکستان ٹیم بدستور نمبر ون ہے جب کہ بنگلا دیش کے خلاف کلین سوئپ کے بعد افغانستان ٹیم کو 4 پوائنٹس ملے ہیں تاہم وہ 8 ویں پوزیشن پر ہی موجود ہے، بنگلا دیشی ٹیم کو 5 پوائنٹس کی کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اب ان کا 11 ویں نمبر پر موجود اسکاٹ لینڈ سے صرف 4 پوائنٹس کا فرق رہ گیا ہے۔ بولنگ رینکنگ میں بولرز کی ٹاپ 9 پوزیشنز پر اسپنرز کا قبضہ برقرار ہے، افغان اسپنر راشد خان نے بنگلا دیش کے خلاف مین آف دی سیریز ایوارڈ لینے کے بعد ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے جب کہ پاکستان کے شاداب خان دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ محمد نبی 11 درجے کی چھلانگ کے ساتھ کیریئر میں پہلی مرتبہ 8 ویں جب کہ مجیب زدران 51 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ فہرست میں عماد وسیم نے نویں پوزیشن سنبھالے رکھی، محمد عامر 13ویں درجے پر ہیں۔بیٹسمینوں کی فہرست میں پاکستان کے بابر اعظم بیٹنگ میں بدستور نمبر ون ہیں، کولن منرو دوسرے، گلین میکسویل تیسرے، آرون فنچ چوتھے اور ایون لوئس ایک درجے بہتری ملنے پر پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔ افغان سمیع اللہ شنواری ترقی کرتے ہوئے 44 ویں، بنگلا دیشی محمود اللہ 33 ویں اور مشفیق الرحیم 41 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں

کھیل

ٹیسٹ چیمپئن شپ، ون ڈے لیگ کا اعلان

شائع شدہ

کو

ٹیسٹ چیمپئن شپ، ون ڈے لیگ کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پہلی ٹیسٹ چیمپئن شپ اور ون ڈے لیگ کے انعقاد کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ 2018 تا 2023 فیوچر ٹور پروگرام کے مطابق رینکنگ میں 9 ٹاپ ٹیمیں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گی۔15 جولائی 2019 سے 30 اپریل 2021 تک کے دورانیے میں ہر ٹیم ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر چھ سیریز کھیلے گی اور ٹاپ کی دو ٹیموں کے درمیان جون 2021 میں ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

سعودی عرب باہر

شائع شدہ

کو

اسکواڈ کا اعلان

ماسکو: لوئس سواریز کے گول کے باعث یوروگوائے نے سعودی عرب کو 1-0 سے ہراکر ناک آؤٹ اسٹیج کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

روسٹو اون ڈون میں کھیلے گئے میچ میں یوروگوائے کی فتح نے روس کی بھی اگلے راؤنڈ میں شرکت یقینی بنادی ہے۔گروپ اے میں مسلسل شکستوں کے باعث سعودی عرب اور مصر ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔ناک آؤٹ مرحلے میں روس اور یوروگوائے کا مقابلے گروپ بی کی ٹاپ دو ٹیموں سے ہوگا۔ یہ ٹیمیں ایران، پرتگال یا اسپین میں سے کوئی دو ہوں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

تلوار لٹکنے لگی

شائع شدہ

کو

تلوار لٹکنے لگی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد کا ستارہ گردش میں ہے، ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد اب وہ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے رکن ہیں لیکن خراب کارکردگی کی وجہ سے ان کا ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔اب ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد نئی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حددرجہ ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کی وجہ سے ان پر پابندی کی تلوار لٹکنے لگی ہے۔ذرائع کے مطابق احمد شہزاد کا ڈومیسٹک کرکٹ کے دوران ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا تھا اور انہیں کم سے کم تین ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں