Connect with us

شوبز

پھرساتھ کام کرنے کاعہد

شائع شدہ

کو

پھرساتھ کام کرنے کاعہد

بالی ووڈ کے نامور ہدایتکارکرن جوہر اور اداکار شاہ رخ خان کی دوستی پوری فلم نگری میں مشہور ہے، ماضی میں بھی کرن جوہر اور شاہ رخ خان نے ایک ساتھ کئی فلمیں بنائیں جن میں زیادہ تر بلاک بسٹر ثابت ہوئی ہیں تاہم ان کو ساتھ فلم کیے کافی وقت بیت چکا جب کہ آخری بار شاہ رخ خان بطور مہمان اداکار کرن جوہر کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں دکھائی دیے تاہم اب کرن جوہر نے ایک بار پھر شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف ہدایتکار کرن جوہر نے شاہ رخ خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے کے لئے مزید انتظار نہیں کر سکتا جب کہ اس سے قبل ہم دونوں مشترکہ طور پر دو فلمیں ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر اور ڈیئر زندگی‘ پروڈیوز کر چکے ہیں لیکن اس کے باوجود میں اس طویل انتظار کا حامی نہیں۔
کرن جوہر نے مزید کہا کہ ’مجھے پتہ ہے میں اور شاہ رخ جب بھی مل کر کچھ نیا کرتے ہیں وہ غیر معمولی اور حیرت انگیز ہو جاتا ہے جب کہ شاہ رخ انڈسٹری کے وہ واحد شخص ہیں جن کے ساتھ میرا سب سے زیادہ تجربہ رہا ہے اس لئے وہ ایک بار پھر مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور کرن جوہر نے ماضی میں بالی ووڈ کو’کچھ کچھ ہوتا ہے‘،’کبھی خوشی کبھی غم ‘ اور’کبھی الوداع نہ کہنا ‘جیسی بلاک بسٹر فلمیں دی ہیں جب کہ انہوں نے آخری بار2010 میں فلم ’’مائی نیم ازخان ‘‘میں ایک ساتھ کام کیاتھا۔

شوبز

He Or She

شائع شدہ

کو

He Or She

 

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

انتظار ختم

شائع شدہ

کو

انتظار ختم

سید عاطف حسین کی ڈائریکشن میں بننے والی ڈرامہ سیریل"ببن خالہ کی بیٹیاں" آج سے اے آر وائی پر نشر کیا جائے گا-پہلی قسط آج رات آٹھ بجے نشر ہوگی-ڈرامے کی خاص بات یہ ہے اس کا بنیادی خیال اور کہانی عاطف حسین کی ہے-ڈرامے کی کاسٹ میں صائمہ نور،جویریہ عباسی،ماریہ واسطی،فریال محمود،سرح اصغر،ثنا فخر،ثمینہ نذیر،ارسلان فیصل،علی جوش،فیضان شیخ،حسن احمد،شامل خان،صلاح الدین،ذہین طاہرہ اور قوی خان شامل ہیں-یہ امرقابل ذکر ہے کہ جب سے اس سیریل کے ٹیزر آن ائر کئے گئے ناظرین اسی وقت سے اس کا بے چینی سے انتظار کررہے تھے اور ان کا یہ انتظار آج رات 8 بجے ختم ہوجائے گا-

پڑھنا جاری رکھیں

شوبز

ستارہ عروج پر

شائع شدہ

کو

ستارہ عروج پر

ایمن خان اور منال خان کا ستارہ ان دنوں عروج پر ہے جو ٹی وی کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ میں بھی بہت مصروف ہیں-دونوں بہنوں کے کئی ڈرامے بھی آن ائر ہیں-

ستارہ عروج پر

ستارہ عروج پر

ستارہ عروج پر

ستارہ عروج پر

ستارہ عروج پر

ستارہ عروج پر

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں