Connect with us

انٹرنیشنل

طالبان کومذاکرات کی پیشکش

شائع شدہ

کو

طالبان کومذاکرات کی پیشکش

امریکا نے کہا ہے کہ وہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے، افغان مسئلے کا حل افغانوں کی مرضی اور افغان قیادت کے تحت ہونا چاہیے ، امن عمل کے لیے پاکستان کا تعاون ناگزیر ہے ۔افغان میڈیا کے مطابق افغان حکومت اور طالبان کے مابین عارضی جنگ بندی اعلان کے بعد امریکا نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی معاون اور نیشنل سیکورٹی کونسل برائے وسطی ایشیا کی سینئر ڈائریکٹر لیزا کرٹس کے مطابق امریکا مذاکرات میں افغان حکومت کی نمائندگی نہیں کرے گا ، صرف شامل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ افغان امن عمل میں پاکستان کے خدشات پر توجہ دینا انتہائی اہم ہے ، امن عمل کے حوالے سے پاکستان سے تعاون مانگا ہے ، کسی بھی امن عمل میں پاکستان کے مفادات کا خیال رکھنا ہوگا ۔

انٹرنیشنل

انڈونیشیا، 200 افراد ڈوب گئے

شائع شدہ

کو

انڈونیشیا، 200 افراد ڈوب گئے

 انڈونیشیا کی جھیل میں مسافر کشتی الٹنے سے 200  افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے جب کہ 18 کو بچالیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا سے منسلک دریائے ٹوبہ میں عید کی تعطیلات کی وجہ سیاحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تفریح کی غرض سے آنے والے سیاحوں کو جھیل کی سیر کرانے کے لیے مختص مسافر کشتی کے الٹنے سے 200 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ریسکیو اداروں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے 18 افراد کو بچالیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

افغانستان چور نکلا

شائع شدہ

کو

کوئی مستقبل نہیں

افغانستان، پاکستانی علاقوں سے پانی چوری میں ملوث پایا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ افغانستان پاکستان کے سرحدی علاقوں سے پانی چوری کرکے استعمال کررہا ہے اور یہ سلسلہ سالہا سال  سے جاری ہے۔ حکومت پاکستان نے افغان حکومت کو پانی چوری کی نشاندہی کرتے ہوئے اس پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

انٹرنیشنل

ترکی کو طیارے نہیں دیں گے

شائع شدہ

کو

شمالی کوریا کوبڑی پیشکش

روس سے طیارہ شکن دفاعی نظام خریدنے کی اطلاعات پر امریکی سینیٹ نے ترکی کو F-35فائیٹر طیاروں کی فراہمی روک دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ نے امریکی سینیٹ کے اس فیصلہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ترکی کو روس سےS-400کی خریداری سے نہیں روک سکتا اور دراصل امریکا مصنوعی بحران پیدا کر رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمF-35 طیاروں کا متبادل تلاش کر لیں گے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں