Connect with us

پاکستان

امیدوار فائنل

شائع شدہ

کو

امیدوار فائنل

پارٹی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جن لوگوں کو ٹکٹس نہیں ملے وہ مایوس نہ ہوں بلکہ نئے پاکستان کی تعمیر کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے ہمارے ساتھ نکلیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی کے 173 اور صوبائی اسمبلیوں کے 290 امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ عمران خان این اے، 53، 35، 95، 131 اور 243 سے انتخاب میں حصہ لیں گے۔ شاہ محمود قریشی این اے 156 ملتان سے میدان میں اتریں گے۔ فواد چودھری این اے 67 جہلم سے مقابلہ کریں گے۔ سابق وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور مراد سعید بالترتیب این اے 25 نوشہرہ اور این اے 4 سوات سے تحریکِ انصاف کے امیدوار ہوں گے۔عبدالعلیم خان این اے 129 لاہور میں محاذ سنبھالیں گے۔ غلام سرور خان راولپنڈی کے دو حلقوں این اے 59 اور 63 سے مقابلہ کریں گے۔ عامر محمود کیانی این 61 راولپنڈی سے میدان میں اتریں گے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد این اے 125 لاہور اور اعجاز چودھری این اے 133 لاہور سے انتخاب لڑیں گے۔ شفقت محمود این اے 130 لاہور سے میدان میں اتریں گے۔ عثمان ڈار این اے 73 سیالکوٹ سے تحریکِ انصاف کے امیدوار ہوں گے۔پی ٹی آئی کی جانب سے خیبر پختونخوا میں صوبائی اسمبلی کے 81 امیدواروں کو ٹکٹس جاری کیے گئے ہیں جبکہ سندھ کے فی الحال 21 حلقوں کیلئے امیدواروں کی نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ بلوچستان اسمبلی کے 23 حلقوں کیلئے امیدواروں کا اعلان جبکہ پنجاب کے 165 حلقوں کیلئے پارٹی ٹکٹس جاری کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ آج پارلیمانی بورڈ نے زیادہ تر حلقوں کے لئے امیدواروں کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ ایک نہایت اہم مگر کٹھن مرحلہ تھا۔ ہمیں ساڑھے چار ہزار درخواستیں موصول ہوئیں لیکن یہ فطری امر تھا کہ سب کو ٹکٹس دینا ممکن نہیں تھا اور امیدواروں کا انتخاب مشکل مرحلہ تھا۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہم نے نہایت محنت اور دیانتداری سے فیصلے کئے اور جہاں ضرورت محسوس کی خفیہ انداز میں عوام اور کارکنان سے رائے طلب کی اور دیرینہ کارکنان اور پارٹی کیساتھ وفاداری کو فیصلہ سازی میں ملحوظ خاطر رکھا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کو ٹکٹس نہیں ملے انہیں ساتھ چلنے کی دعوت دیتا ہوں۔ ہم نے بہترین امیدوار میدان میں اتارنے کی کوشش کی۔ مایوس ہونے کی بجائے نئے پاکستان کی تعمیر کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے ہمارے ساتھ نکلیں۔فردوس عاشق اعوان اور علی ترین کہاں سے الیکشن میں حصہ لیں گے؟ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اس کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔ یاد رہے کہ سابق وفاقی وزیرِ داخلہ چودھری نثار علی خان نے ٹیکسلہ کے حلقہ این اے 63 سے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔ اس حلقے سے پی ٹی آئی نے غلام سرور خان کو میدان میں اتارا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 سے عامر لیاقت حسین جبکہ فیصل واوڈا کو این اے 249 سے ٹکٹ جاری کر دیے گئے ہیں۔ ادھر تحریکِ انصاف سے ٹکٹ نہ ملنے والوں نے مسلم لیگ (ن) سے رجوع کر لیا ہے۔ ق لیگ چھوڑ کر تحریک انصافِ میں شامل ہونے والے وقاص موکل ن لیگ کے آشیانے میں آ بیٹھے ہیں کیونکہ پی ٹی آئی کی جانب سے وقاص موکل کو ٹکٹ جاری نہیں کیا جس کے بعد انہوں نے اسی روز ہی ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی۔ دوسری جانب لاہور سے عبدالرشید بھٹی تحریکِ انصاف سے ٹکٹوں کا اعلان ہوتے ہی ن لیگ میں آ گئے ہیں۔

پاکستان

اعلان کر دیا

شائع شدہ

کو

اعلان کر دیا

متحدہ مجلس عمل نے کراچی کی تمام قومی و صوبائی نشستوں پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کراچی کو ایک بار پھر روشنیوں کا شہر بنایا جائے گا۔
متحدہ مجلس عمل کی جانب سے مقامی ہوٹل میں اعلان کیا گیا ہے کہ 24جون کو پشاور، 28جون کو کراچی میں علماکنونشن، 29جون کوملتان میں جلسہ یکم جولائی کو مولانا شاہ احمد نورانی کی برسی پر جلسہ اور 8جولائی کوکراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کیا جائے گا۔ اعلان کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ236سے سوماربرفت، این اے237سے محمد اسلام، این اے238 سے محمد اسلام، این اے239سے محمد حلیم خان غوری، این اے240سے عبد الجمیل خان، این اے241سے سلیم حسین، این اے242سے اسد اللہ بھٹو، این اے243سے اسامہ رضی، این اے244سے زاہد سعید، این اے245 سے سیف الدین، این اے 246سے مولانا نور الحق، این اے247سے محمد حسین محنتی، این اے248سے قاری محمد عثمان، این اے249سے سید عطا اللہ شاہ، این اے250 سے حافظ نعیم الرحمن، این اے 251سے محمد لئیق خان، این اے252سے عبد المجید خاصخیلی، این اے253سے منعم ظفرخان، این اے254 سے راشد نسیم،این اے 255سے محمد مستقیم قریشی،اوراین اے256 سے ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی امیدوار ہوںگے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

تمام سہولیات فراہم کریں گے

شائع شدہ

کو

تمام سہولیات فراہم کریں گے

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت کی پہلی ترجیح انتخابات کے شفاف،منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت کی پہلی ترجیح انتخابات کے شفاف، منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانا ہے، انشاء اللہ نگراں حکومت اپنی قومی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانے میں ضرور کامیاب ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابی عمل کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ضروری سہولت فراہم کریں گے، تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کے لیے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ووٹرز کو بھی پرامن اور آزادانہ ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا موقع دیں گے، اس حوالے سے ہمارے اقدامات اور کارکردگی خود گواہی دے گی جب کہ انتخابات کے انعقاد کی ذمہ داری کے ساتھ محدود مدت میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

خطرہ بڑھ گیا

شائع شدہ

کو

خطرہ بڑھ گیا

ترجمان واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ حب ڈیم سے کراچی کو پانی کی فراہمی 100 ملین سے کم ہوکر 15 ملین گیلن رہ گئی۔
ترجمان واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ حب ڈیم سے کراچی کو پانی کی یومیہ فراہمی 100 ملین سے کم ہوکر 15 ملین گیلن رہ گئی جب کہ متوقع مون سون بارشوں سے جلد صورتحال معمول پر آجائے گی۔ ترجمان واٹربورڈ کا کہنا ہے کہ شہری کفایت شعاری سے پانی استعمال کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں