Connect with us

پاکستان

تاخیرمیں کوئی حرج نہیں

شائع شدہ

کو

تاخیرمیں کوئی حرج نہیں

بلوچستان کے نگران وزیرِاعلیٰ علاؤالدین مری نے آتے ہی پینڈوار باکس کھول دیا۔ کہتے ہیں انتخابات میں تھوڑی تاخیر ہو جائے تو حرج نہیں ہے۔ بلوچستان کے نگران وزیراعلیٰ علاؤالدین مری نے حلف اٹھا لیا۔ گورنر ہاؤس کوئٹہ میں اس حوالے سے تقریب منعقد ہوئی۔ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے نگران وزیرِاعلی سے حلف لیا۔ نگران وزیرِاعلیٰ علاؤالدین مری نے صوبہ سنبھالتے ہیں سابق وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی کی لائن پکڑ لی اور بلوچستان اسمبلی کی الیکشن تاریخ میں توسیع کی قرارداد کی حمایت کر کے نیا پینڈورا باکس کھول دیا۔ علاؤالدین مری کا کہنا تھا کہ امیدواروں کو ابھی تک اپنی حلقوں کاہی پتہ نہیں، عام انتخابات 2018ء میں تھوڑی تاخیر ہو جائے تو حرج نہیں ہے۔

پاکستان

پاکستان کی ریٹنگ منفی کردی

شائع شدہ

کو

پاکستان کی ریٹنگ منفی کردی

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ میں تبدیلی کرتے ہوئے اسے مستحکم سے منفی کردیا۔

موڈیز کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر 2016 سے زرمبادلہ کے ذخائر 40 فیصد کم ہوئے ہیں اور ملکی ذرمبادلہ کے ذخائر صرف دو ماہ کی درآمد کیلئے کافی ہیں۔موڈیز کے مطابق پاکستان کی معاشی نمو میں بہتری کے امکانات موجود ہیں اور مرکزی بینک کی جانب سے پالیسی سخت کرنے کے فوائد ہوں گے جب کہ پاکستان کی معاشی نموجی ڈی پی کے 5 فیصد سے زائد رہے گی۔عالمی ریٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ اگلے مالی سال مہنگائی کی شرح 4 فیصد سے بڑھ کر 7 فیصد ہوگی جب کہ اگلے مالی سال معاشی شرح نمو 5.8 فیصد کے بجائے 5.2 فیصد ہوگی۔موڈیز کے مطابق توانائی منصوبوں میں بہتری سے معیشت بیرونی اوراندرونی دھکچے برداشت کرسکے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نثار کے گھر جلسہ

شائع شدہ

کو

پروٹوکول ختم

پاکستان مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی انتخابی مہم کے سلسلہ میں چودھری نثار علی خان کے آبائی حلقہ ٹیکسلا میں جلسہ کرے گی۔

اس جلسہ سے میاں نوازشریف خود خطاب کریں گے تاہم اس سلسلہ میں ابھی مشاورت جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بہادری دیکھانے کی ضرورت نہیں

شائع شدہ

کو

واپسی کیلئے مشورے

سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ میں نے جنگیں لڑی ہیں اس لیے مجھے اپنی بہادری ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر پرویز مشرف کا بیرون ملک سے ٹیلی فون پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے بارے میں بہت سی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں اور مجھ پر کمنٹس ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں نےجنگیں لڑی ہیں اس لیے مجھے اپنی بہادری ثابت کرنےکی ضرورت نہیں ہے۔پرویز مشرف نے کہا کہ نواز شریف ای سی ایل میں نہیں تو مجھے کیوں رکھا گیا ہے؟ مجھے عدالت میں گرفتار نہ کرنے کا تو کہا گیا مگر اس کے بعد کیا ہو گا؟انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ہر حلقے میں جانا چاہتا تھا اور میرا مقصد پاکستان آکر اپنی پارٹی کو لیڈ کرنے کے لیے تھا۔ان کا کہنا تھا کہ میرا پورا ارادہ ہے کہ میں پاکستان آؤں اور وقت آئے گا تو میں ضرور پاکستان واپس آؤں گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں