Connect with us

ٹیکنا لوجی

نیا سکینڈل آ گیا

شائع شدہ

کو

نیا سکینڈل آ گیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نئی مشکل میں، ڈیٹا چوری کے بعد نیا سکینڈل سامنے آ گیا۔ ایک سافٹ ویئر بگ نے گزشتہ ماہ ایک کروڑ چالیس لاکھ صارفین کا ڈیٹا لیک کر دیا۔ فیس بک نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انکشاف کیا ہے کہ 18 مئی سے 27 مئی تک ایک بگ صارفین کی ذاتی پوسٹس پبلک کرتا رہا۔ اس بگ نے صارفین کی پرائیوسی سیٹنگز کو خود تبدیل کرنا شروع کر دیا۔ صارفین جو بھی پوسٹ کرتے وہ ان کے دوستوں کے ساتھ ساتھ عام لوگ بھی دیکھ سکتے تھے۔ کمپنی نے اعتراف کیا ہے کہ بگ نے ایک کروڑ 40 لاکھ صارفین کو متاثر کیا ہے تاہم مسئلہ حل کر لیا گیا ہے اور متاثرہ صارفین کو جلد آگاہ کر دیں گے۔

ٹیکنا لوجی

فیس بک کا انوکھا فیچر

شائع شدہ

کو

فیس بک کا انوکھا فیچر

کسی یادگارتصویر میں کسی ایک کی بھی آنکھ بند ہوجائے تو پوری تصویر کا اثر زائل ہوجاتا ہے۔ اسی طرح صرف چہرے کی تصاویر میں بھی بسا اوقات آنکھیں بند ہوجانے سے پوری تصویر خراب ہوجاتی ہے۔ اگرچہ ایڈوبی فوٹوشاپ ایلیمنٹس جیسے پروگرام اس نقص کو درست کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن فیس بک نے ایک بالکل نئے طریقے سے اس مسئلے کے حل کی جانب کوشش شروع کردی ہے۔فیس بک ریسرچ کے ایک ریسرچ پیپرمیں کہا گیا ہے کہ اس نے مصنوعی ذہانت (آرٹی فیشل انٹیلی جنس) کے تحت نیورل نیٹ ورک سافٹ ویئر بنایا ہے جو تصویرمیں بند آنکھوں کوکھول سکتا ہے۔ یہ پروگرام کھلی آنکھوں والی پوری تصویرسے ڈیٹا حاصل کرتا ہے۔ اس تکینک کو ’جنرل ایڈورسریئل نیٹ ورک‘ (جی اے این) کا نام دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنا لوجی

انسانوں سے باتیں

شائع شدہ

کو

انسانوں سے باتیں

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سان فرانسسکو میں معروف کمپیوٹر ٹیکنالوجی فرم آئی بی ایم نے انسان اور مصنوعی ذہانت والی مشین کے درمیان مباحثہ کرایا۔ انسان اور کمپیوٹر (جسے پروجیکٹ ڈبیٹر) کا نام دیا گیا ان کے درمیان دلائل کا تبادلہ ہوا جس میں کمپیوٹر نے بغیر انٹرنیٹ سے منسلک ہوئے حیران کن طور پر اخبارات اور تحقیقی مقالوں پر مشتمل دستاویزات کی مدد سےاپنا موقف شرکاء تک پہنچایا اور دیے گئے موضوع پر اپنے دلائل پیش کیے۔
مباحثے کا پہلا موضوع تھا کہ کیا خلائی تحقیقات کے لیے مزید سرکاری رقم درکار ہونی چاہیے؟ اور دوسرا موضوع تھا کہ کیا ٹیلی میڈیسن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے مزید سرمایہ کاری ہونی چاہیے؟ دلائل کا آغاز کرنے کے لیے انسان اور کمپیوٹر کو چار چار منٹ دیئے گئے تھے آخر میں دو دو منٹ اپنے اپنے دلائل کو سمیٹنے کے لیے فراہم کیے گئے۔
مکالمے کے دوران انسان اپنی چرب زبانی کے باعث قدرے بہتر انداز میں گفتگو کر رہے تھے لیکن لہجے کے اتار چڑھاو سے ناواقف ہونے کے باوجود کمپیوٹر نے دلائل اور صاف گوئی کی وجہ سے حاضرین کو قائل کرہی لیا۔ سائنس دانوں نے اس پروجیکٹ کو نہایت اہمیت کا حامل بتایا ہے جس سے سوچ، فکر اور تحقیق کے نئے دروازے کھلیں ہوں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنا لوجی

کمپیوٹر سے میسجز بھیجنے کی سہولت

شائع شدہ

کو

کمپیوٹر سے میسجز بھیجنے کی سہولت

گوگل نے کمپیوٹراورلیپ ٹاپ کے ذریعے اینڈرائڈ اسمارٹ فون پر میسیجز بھیجنے اور وصول کرنے کی سہولت متعارف کرادی۔

اینڈرائڈ اسمارٹ فون استعمال کرنے والے اب موبائل ڈیوائس کے بغیر کام کے دوران کمپیوٹر کے ذریعے پیغامات بمعہ تصاویراوراسٹیکربھیج یا وصول کرسکیں گے۔ یہ بالکل ایسا ہی فیچرہے جیسا اینڈرائڈ میں واٹس ایپ ویب اور ایپل میں آئی میسیجرزکے لیے ہے۔گوگل نے یہ فیچر دنیا بھر کے اینڈرائڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا ہے جسے استعمال کرنے کے لیے اینڈرائڈ کا  میسیج ورژن اپ ڈیٹ ہونا ضروری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں