Connect with us

پاکستان

پابندی کی تردید

شائع شدہ

کو

پابندی کی تردید

سعودی عرب نے پاکستان کے بعض ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی ان خبروں کو من گھڑت قرار دیا ہے جن میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی حکومت نے سیاسی مخالفت کی بنیاد پر قطری شہریوں کے عمرہ کی ادائی میں رکاوٹیں کھڑی کر رکھی ہیں۔ پاکستان میں قائم سعودی سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر کے سفارتی بائیکاٹ کا ایک سال گذر چکا ہے مگر اس ایک سال میں قطر کی منفی پالیسی کے باوجود کبھی سعودی عرب نے قطری بھائیوں پر اپنی سرزمین میں داخل ہونے، عمرہ اور حج کے مناسک ادا کرنے پر پابندی نہیں لگائی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سات جون کےبعض پاکستانی اخبارات میں شائع ہونے والی خبر من گھڑت اور بے بنیاد ہے جس میں سعودی عرب کو قطری شہریوں کے عمرہ کی ادائی پرپابندی کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔ سعودی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اخبارات میں قطری شہریوں کی عمرہ ادائی پر پابندی سے متعلق خبرسخت مایوس کن ہے۔ سعودی عرب حج اور عمرہ جیسے مقدس مناسک کی ادائی کو سیاسی اختلافات کی بھینٹ نہیں چڑھاتا اور دوسرے ممالک سے اختلافات کے علی الرغم ان کے شہریوں کا اپنے ملک میں حج وعمرہ کے لیے بھرپور استقبال کرتا ہے۔

پاکستان

پاکستان کی ریٹنگ منفی کردی

شائع شدہ

کو

پاکستان کی ریٹنگ منفی کردی

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ میں تبدیلی کرتے ہوئے اسے مستحکم سے منفی کردیا۔

موڈیز کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر 2016 سے زرمبادلہ کے ذخائر 40 فیصد کم ہوئے ہیں اور ملکی ذرمبادلہ کے ذخائر صرف دو ماہ کی درآمد کیلئے کافی ہیں۔موڈیز کے مطابق پاکستان کی معاشی نمو میں بہتری کے امکانات موجود ہیں اور مرکزی بینک کی جانب سے پالیسی سخت کرنے کے فوائد ہوں گے جب کہ پاکستان کی معاشی نموجی ڈی پی کے 5 فیصد سے زائد رہے گی۔عالمی ریٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ اگلے مالی سال مہنگائی کی شرح 4 فیصد سے بڑھ کر 7 فیصد ہوگی جب کہ اگلے مالی سال معاشی شرح نمو 5.8 فیصد کے بجائے 5.2 فیصد ہوگی۔موڈیز کے مطابق توانائی منصوبوں میں بہتری سے معیشت بیرونی اوراندرونی دھکچے برداشت کرسکے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نثار کے گھر جلسہ

شائع شدہ

کو

پروٹوکول ختم

پاکستان مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی انتخابی مہم کے سلسلہ میں چودھری نثار علی خان کے آبائی حلقہ ٹیکسلا میں جلسہ کرے گی۔

اس جلسہ سے میاں نوازشریف خود خطاب کریں گے تاہم اس سلسلہ میں ابھی مشاورت جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بہادری دیکھانے کی ضرورت نہیں

شائع شدہ

کو

واپسی کیلئے مشورے

سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ میں نے جنگیں لڑی ہیں اس لیے مجھے اپنی بہادری ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر پرویز مشرف کا بیرون ملک سے ٹیلی فون پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے بارے میں بہت سی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں اور مجھ پر کمنٹس ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں نےجنگیں لڑی ہیں اس لیے مجھے اپنی بہادری ثابت کرنےکی ضرورت نہیں ہے۔پرویز مشرف نے کہا کہ نواز شریف ای سی ایل میں نہیں تو مجھے کیوں رکھا گیا ہے؟ مجھے عدالت میں گرفتار نہ کرنے کا تو کہا گیا مگر اس کے بعد کیا ہو گا؟انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ہر حلقے میں جانا چاہتا تھا اور میرا مقصد پاکستان آکر اپنی پارٹی کو لیڈ کرنے کے لیے تھا۔ان کا کہنا تھا کہ میرا پورا ارادہ ہے کہ میں پاکستان آؤں اور وقت آئے گا تو میں ضرور پاکستان واپس آؤں گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

مقبول خبریں